mandar

بائیکاٹ نیٹ فلکس سوشل میڈیا میں ہنگامہ

بائیکاٹ نیٹ فلکس‘: انڈیا میں مندر میں بوسے کی فلمبندی پر سوشل میڈیا میں ہنگامہ

انڈیا میں یہ بائیکاٹ کا سیزن ہے، سوشل میڈیا پر پہلے زیورات بنانے والی معروف کمپنی تنشق اور پھر ٹریڈ پلیٹ فارم ایمازون کے بائیکاٹ کا شور رہا۔ اور اب آج اتوار کو نیٹ فلکس کے بائیکاٹ پر گرما گرم بحث جاری ہے۔

ان سب میں ایک قدر مشترک بھی ہے اور ان پر یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ انھوں نے ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

تنشق کو تو مذہبی رواداری کو پیش کرنے والے اپنے اشتہار کو ہٹانا پڑا تھا جبکہ ایمازون نے بھی اپنے پلیٹ فارم پر اشیا فروخت کرنے والے کے لیے گائیڈ لائنز کی پابندی کی بات کہی۔

لیکن نیٹ فلکس کا معاملہ ذرا مختلف ہے۔ حال میں نیٹ فلیکس پر ‘اے سوٹیبل بوائے’ نامی ایک ٹی وی سیریز ریلیز کی گئی ہے جسے معروف فلم ساز میرا نائر نے بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک سین وائرل ہے جس میں ایک نوجوان جوڑے کو بوسہ لیتے دیکھا جا سکتا ہے اور یہ سمجھ میں آتا ہے کہ بوسہ لینے کا یہ عمل کسی مندر میں ہو رہا ہے۔

تیواری نامی صارف نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پتا چلتا ہے کہ انھوں نے مدھیہ پردیش کے شہر ریوا میں اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی بات کہی ہے۔

Netflix

انھوں نے اپنے پروفائل میں لکھا ہے انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی انھیں ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں اور اس پر انھیں فخر ہے

نھوں نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے بھی اس بات کو اجاگر کیا ہے اور کہا ہے کہ ‘یہ لو جہاد’ کو بڑھانے کی دانستہ کوشش ہے۔

انڈیا لو جہاد ایک مستقل بحث ہے جس پر آئے دن مباحثے ہوتے رہتے ہیں۔ اس میں بھی لو جہاد کا زاویہ پیش کیا جا رہا ہے۔

ان کے مطابق مبینہ طور پر اس میں ہندو لڑکی مسلم لڑکے سے محبت کرتی ہے۔ ان کے جواب میں کئی لوگوں نے بہت سے مندروں کی تصاویر پیش کی ہیں جن میں بوس کنار والے مجسمے کندہ ہیں۔

ان کے اس ٹویٹ کو ہزاروں بار لائک اور ری ٹویٹ کیا گیا ہے۔ مہیندر پٹیل نامی صارف نے لکھا کہ ‘نیٹ فلکس کے ساتھ ساتھ ایسی گھٹیا فلم بنانے والوں پر ہلا بول کرنا ضروری ہے۔

ان کی بھی سڑکوں پر لاکر کرنا ضروری ہے ورنہ یہ نہیں سدھریں گے۔ رد عمل کے سوا اب کوئی چار نہیں بچا۔’

گورو تیواری نے کئی ٹویٹس کے ذریعے اپنی بات کہنے کی کوشش کی ہے اور لکھا ہے کہ کیا مسجد کے احاطے میں ایسا کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے؟

ان کے جواب میں کانگریس کے رکن ہیتیندر پانڈیا نے لکھا: ‘مندر اور کلچر کے نام پر اپنا یہ ڈرامہ بند کریں۔ دنیا بھر میں مشہور کجھوراہو کی سنگ تراشی بھی مدھیہ پردیش میں ہے۔ امید کہ بہت جلد آپ واتسین کی تصنیف کام سوتر کی بھی مخالفت کریں گے۔

خیال رہے کہ کام سوتر میں مباشرت کے طور طریقوں کو بیان کیا گیا ہے اور یہ کتاب دنیا بھر میں دستیاب ہے۔

معروف سٹینڈاپ کامیڈین اکاش بینرجی نے کجھوراہو کے ایک مندر میں کندہ قربتوں کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے انداز میں طنز کیا: ‘ابھی نیٹ فلیکس کا بائیکاٹ کرو! وہ کس طرح مندر میں بوسے کو دکھا سکتے ہیں۔ یہ ہماری تہذیب نہ ہے.

.#pkvillage #india #socialmedia #mandir #film

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

No comments yet