bhen bani dulhan bhai

لڑکے کی ماں نے اپنی بہو کے ہاتھ پر پیدائشی نشان دیکھ کر پہچان لیاحیران کن انکشاف

 لڑکے کی ماں نے اپنی بہو کے ہاتھ پر پیدائشی نشان دیکھ کر پہچان لیا کہ یہ اس کی بچھڑی ہوئی بیٹی ہے ، پھر کیا ہوا ؟ حیران کن انکشاف

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )چین کے صوبے جیانگسو کے شہر سوزہو میں انتہائی حیران کن واقعہ اس وقت پیش آیا

جب لڑکے کی ماں کو معلوم ہوا کہ اس کے بیٹے کی دلہن دراصل اس کی برسوں قبل بچھڑجانے والی بیٹی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چین میں تقریبا دس دن قبل ایک شادی کی تقریب کے دوران یہ انکشاف ہواہے ،

!لڑکے کی ماں نے بہو کے ہاتھ پر بنے ہوئے پیدائشی نشان کو دیکھا تو وہ سٹپٹا کر رہ گئی اور اس نے لڑکی کے والدین سے پوچھا

کہ آپ نے بیٹی کو گود لیاہے ؟

دولہے کی ماں کا یہ سوال سن کر لڑکی کے والدین پہلے شدید پریشان ہوئے اور انکار کر دیا-

لیکن بعدازاں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ راز ہم نے برسوں تک چھپا کر رکھا تھا

انہوں نے بتایا یہ لڑکی ہمیں سڑک پر چلتے ہوئے بہت سالوں پہلے ملی تھی ، یہ خبر سننے کے بعد دلہن پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی ۔ 

یہ راز کھلنے کے باوجود بھی شادی منصوبہ بندی کے تحت انجام پائی کیونکہ لڑکے کی ماں نے بھی انکشاف کیا کہ اسے جب یقین ہو گیا کہ اسے اپنی بیٹی واپس نہیں ملے گی تو اس نے لڑکے کو گود لیا تھا ، یعنی اس کا بیٹا بھی اپنا نہیں تھا جس کے باعث شادی انجام تک پہنچ گئی ۔

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

No comments yet