کراچی کے دو ضلعوں میں لاک ڈاؤن نافذ
راچی میں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو / اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس پھیلنے کے خطرے سے ضلع وسطی کے مخصوص علاقے 14 روز کے لئے سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر وسطی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ضلع وسطی کے 26 علاقے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بند کئے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عزیزآباد، علی آباد، کریم آباد، یاسین آباد کے علاقے بند رہیں گے جبکہ دستگیر، ناظم آباد، اصغر شاہ اسٹیڈیم، شادمان ٹاؤن کے علاقے سیل ہوں گے۔

نارتھ کراچی، مسلم ٹاؤن، فردوس کالونی بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی زد میں آئیں گے۔
ضلع وسطی کے 26 علاقوں میں مخصوص گھروں کو سیل کیا جائے گا تاہممائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 20 نومبر سے 4 دسمبر تک نافذ رہے گا۔
اسکے علاوہ ضلع غربی گلشن معمار اور سرجانی ٹائون میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر غربی نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق گڈاپ ٹاؤن کے دو علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع غربی میں 14 روز کے لئے لاک ڈاؤن نافذ رہے گا تاہم اسسٹنٹ کمشنر، رینجرز اور پولیس کو لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کراچی کے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائکرو لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔
.#pkvillage #lockdown #covid_19 #lockdownkarachi2020 #pakistan
Comments