سینٹرل جیل راولپنڈی میں 3 اپریل کا دن ہے

سینٹرل جیل راولپنڈی میں 3 اپریل کا دن ہے

اورآج میری بابا(باپ) (ذوالفقار علی بھٹو) سے آخری ملاقات ہے۔
بابا (باپ) نے جیل کے اندر سے پوچھا: آپ دونوں (نصرت بھٹو اور بے نظیر بھٹو) ایک دوسرے کے ساتھ آج جیل میں کیوں آئیں؟
ماں (نصرت بھٹو – بینظیر کی والدہ) خاموش رہیں. ماں میں بابا کو جواب دینے کی کوئی طاقت نہیں ہے.
بابا: لگتا ہے یہ آج ہماری آخری ملاقات ہے؟ بابا نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے پوچھا،

جیلر نے جواب دیا: ہاں.
بابا: اس بات کا فیصلہ کب کیا گیا؟
جیلر: جی، کل صبح.
بابا: کل صبح کس وقت؟
جیلر: اوپر کے احکامات کے مطابق صبح 5:00بجے
بابا: آپ کو یہ معلومات کب ملی؟

جیلر: کل رات کو.
بابا: مجھے اپنے خاندان کے ساتھ گزارنے کے لئے کتنا وقت دیا گیا ہے؟
جیلر: 30 منٹ
بابا: کیا آپ غسل کے لئے اور شیو کروانے کے لئے میرا سامان تیار کرواسکتے ہیں؟ بابا نے کہا یہ دنیا بہت خوبصورت ہے اور میں اس دنیا کواسی اندازمیں الوداع کہنا چاہتا ہوں.
بابا نےماں سے کہا: میرے تمام بچوں کو محبت دینا اور میر، سنی اور شاہ کو بتانا کہ میں نے ہمیشہ دنیا کا بہترین باپ بننے کی کوشش کی۔ اور کاش میں ان کو اس وقت

الوداع کہہ سکتا.
بابا نے مجھے اور ماں سے کہا کہ تم دونوں نے بہت زیادہ مشکلات کو برداشت کیا ہے. آج، یہ لوگ مجھے قتل کرنے لگے ہیں، اور میں تمھیں تم لوگوں کے حال پرچھوڑ کر جارہا ہوں۔
بابا: جب تک پاکستان کا آئین معطل ہے اور مارشل لاء نافذ ہے تم لوگ پاکستان میں رہو گے یا چھوڑ کر چلے جاؤ گے؟
میرا مشورہ ہے کہ اگر تم لوگ ذہنی سکون حاصل کرنا چاہتے ہو اور زندگی کی ایک نئی آغاز کرنا چاہتےہو تو تم لوگ یورپ چلے جاو۔ میری طرف سے تم سب کو مکمل

اجازت ہے.
ہمارے دل رو رہے تھے اور میری ماں نے کہا کہ ہم پاکستان چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے، اگر ہم پاکستان چھوڑ گئے تو یہ ڈکٹیٹر سمجھیں گے کہ ہم یہ جنگ ہار گئے ہیں۔.
بابا: پنکی آپ اس بارے میں کیا کہتی ہیں؟ (پنکی بے نظیر کی عرفیت)
میں نے کہا کہ میں بھی یہاں سے کہیں اور نہیں جا سکتی.
بابا مسکرائے اور کہا آج میں بہت خوش ہوں. بابا نے مجھ سے کہا کہ آپ مجھے بہت عزیز ہو، میں تم سے کتنا پیارکرتا ہوں بتا نہیں سکتا۔ تم مجھے بہت عزیز ہو اور

ہمیشہ رہو گی.

سپرنٹنڈنٹ نے کہا: وقت ختم ہو گیا ہے.
جب میں نے یہ آواز سنی، تو میں نے جیل کی گرل کو سختی سے پکڑ لیا، میں نے جیلر کی منتیں کیں کہ وہ جیل کا دروازہ کھول دے تاکہ میں اپنے بابا کو گلے لگا کرالوادع کہہ سکوں۔لیکن جیلرنے صاف انکار کر دیا.


میں نے پھر جیلرکی منت کی اور اس سے کہا کہ میرے والد پاکستان کے منتخب وزیر اعظم ہیں اور میں اس کی بیٹی ہوں. یہ ہماری آخری ملاقات ہے، مجھے اپنے والد کے ساتھ ملنے دیں، براہ مہربانی، لیکن جیلر نے پھر انکار کر

دیا.
میں نے جیل کی سلاخوں سے اپنے والد صاحب کا ہاتھ پکڑنےکی کوشش کی. بابا زمین پر پڑے تھے۔کیونکہ وہ ملیریا اور ناکافی غذا کی وجہ سے خاصے کمزور ہوچکے تھے، اس کے باجود وہ اٹھ کر بیٹھے اور میرا ہاتھ پکڑ لیا۔ انھوں نے مجھے ایک دلکش مسکراہٹ دی اور کہا، آج میں اس دنیا کی تمام پریشانیوں سےآزاد ہو جاؤں گا، آج میں

اپنے پروردگار اوراپنے والدین سے ملوں گا۔
میں آج اپنی آبائی جگہ لاڑکانہ واپس جا رہا ہوں تا کہ میں اپنی زمین اور ہواؤں میں آرام کر سکوں
.
بابا: میں اب کہانیوں کا ایک حصہ بن جاؤں گا، لوگ میری تعریفیں کیا کریں گے. ان دنوں یہ لاڑکانہ میں بہت گرمی

ہے. میں وہاں اپنی خود پناہ گاہ بناؤں گا.
میں نے انتہائی افسردہ آوازکے ساتھ بابا کو الوداع کہا.
میں نے اور میری ماں نے جیل سے باہر جانا شروع کر دیا، ہم بابا کو واپس مڑ کردیکھنا چاہتے تھے، لیکن ہم میں بالکل بھی طاقت نہ تھی. میں جانتی تھی کہ میں نے اپنے

والد صاحب کو جیل سے باہرنہیں لا سکتی۔
میں نے اپنے والد صاحب کی آواز سنی، جو کہ رہے تھے کہ الوداع، اس وقت تک الوداع جب تک ہم پھر سے نہیں

ملتے.
بجائے اس کے کہ میں والد صاحب کو جواب دیتی، ہم جیل سے نکل آئے، ہمیں بالکل بھی ہوش نہیں تھی. میں ایسا محسوس کر رہی تھی کہ ہم پتھر کے بن گئے ہیں۔اور ہم ایسے چل رہے تھے جیسے ہوش و حواس میں نہ ہوں۔

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

@peepso_user_148(Saqib)
sad history
09/12/2021 12:38 pm
@peepso_user_260(NaumanWaheed)
great men
09/12/2021 12:39 pm