tanveer indhar gang

نو افراد کا قتل، مرکزی ملز م کا ویڈیو بیان

صادق آباد میں نو افراد کا قتل، مرکزی ملز م کا ویڈیو بیان سامنے آگیا، قتل کی وجوہات بیان کرتے ہوئے تہلکہ خیز انکشافات کردئیے

صادق آباد کے علاقہ میں نو افراد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم تنویر اندھڑ کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔

‘ہم نے پیسوں یا ڈکیتی پر بندے نہیں مارے نہ ہم نے منتھلی پر مارے ان لوگوں نے ڈی ایس پی ناصر  اور کانسٹیبل بلا کے ساتھ ملکر ہمارے 7 لوگ مارے

ہم نے بدلہ لیا پہلے کانسٹیبل کو مارا اب ان کو مارا مزید لوگوں کو بھی ماریں۔

ہماری ان سے دشمنی ہے۔ہم حق پر لڑرہے ہیں،

ہم نے پہلے بلے کو مارا اب ان کو مارا،پولیس،ڈی پی او اور دیگر ان سے ملے ہوئے ہیں،

اآپکی باتوں سے ہمیں کچھ نہیں ہوگا ہم چھپے نہیں ہوئے ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ہم نے بندے مارے ہیں

رہے کہ چند روز قبل صادق آباد کے علاقہ میں پٹرول پمپ پر تین ملزمان نے فائرنگ کرکے نو افراد کو قتل کردیا تھا۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں ملزمان کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واقعہ کے بعد آئی جی پولیس پنجاب راؤ سردار اب تک ڈی پی او رحیم یار خان،ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یار خان، ڈی ایس پی ، ایس ایچ او رچوکی انچارج کو معطل کرچکے ہیں مگر اب تک کسی ایک بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آئی ہے۔

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

@peepso_user_50(sajid Malik)
bad
18/10/2021 2:04 am
@peepso_user_57(Shabnam Nazli)
woo
18/10/2021 2:12 am