صادق آباد میں نو افراد کی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاکت کا معاملہ
‘ اب تک نیوز نے ہولناک واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کرلی
‘ ویڈیو میں اندھڑ گینگ کے کارندوں شہزاد ہ دشتی‘ تنویر اندھڑ کو دیکھا جاسکتا ہے
‘ تین ڈاکو پٹرول پمپ پر آئے‘ پمپ مالک ظہیر اور ساتھیوں سے بھتہ طلب کیا
‘ معمولی تکرار کے بعد ڈاکوؤں نے ظہیر اور ساتھی پر فائرنگ کردی
‘ ایک ڈاکو باہر کی جانب ہوائی فائرنگ کرتا رہا
واش روم میں چھپے شخص پر ڈاکو نے پورا برسٹ خالی کیا
ڈی ایس پی ناصر اور کانسٹیبل بلا کے ساتھ ملکر ہمارے 7 لوگ مارے…
‘ مردہ پڑے ظہیر کی لاش پر بھی ڈاکوؤں نے فائر مارا-‘ مسجد سے نماز پڑھ کر فائرنگ کی آواز سنکر آنے والوں کو بھی ڈاکوؤں نے گولیاں ماریں
پمپ اور اردگرد موجود مقامی افراد فائرنگ کی آواز سنتے ہی بھاگ نکلے ‘ اندھڑ گینگ کے ارکان سڑک کے اطراف بھی فائرنگ کرتے رہے
‘ واردات کے بعد ڈاکو موٹر سائیکل پر سیڈ کمپنی کی طر ف جانکلے
دو روز قبل ہونیوالے واقعہ میں نو افراد جاں بحق ہوئے تھے
صادق آباد کے علاقہ ماہی چوک میں اندھڑ گینگ کی فائرنگ سے نو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کو دو روز گزر گئے پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی‘اب تک نیوز نے ہولناک واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کرلی‘
ویڈیو میں پٹرول پمپ پر قتل ہونے والے افراد پر اندھڑ گینگ کے ارکان تنویر اندھڑ اور شہزاد ہ دشتی کو دیکھا جاسکتا ہے
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح ڈاکو موٹر سائیکل پر سوار ہوکر پٹرول پمپ پرآئے اور دفتر میں داخل ہوئے ڈاکوؤں کو دیکھ کر ظہیر نے اپنے گن اٹھائی‘ ڈاکو بڑے اطیمنان سے اندر آئے اور اندر موجود افراد سے ہاتھ ملائے ایک دو منٹ تک بات چیت ہوتی رہی
جس کے بعد تنویر اندھڑ نے انہیں قتل کی دھمکی بھی جس پر ایک شخص انکے پاؤں بھی پڑا مگر ڈاکو نے انہیں لائن اپ ہونے کا کہا اور ساتھ والے کمرے کے دروازے میں کھڑ ا ہوکر ظہیر اور اسکے بہنوئی پر فائر کھول دیا
جیسے ہی ظہیر اور اسکا بہنوئی گرے شہزاد دشتی ڈاکو نے بھی ان پر فائرنگ کردی جس سے دونوں کی موقع پر موت واقع ہوگئی‘
اسی دوران کمرے میں موجود شیر علی واش ورم کی جانب بھاگا ڈاکوؤں نے اسکے پیچھے بھی پورا برسٹ مارا‘ اور دوبارہ فائرنگ کرنے آئے‘ ایک ڈاکو باہر کی جانب ہوئی فائرنگ کرتا رہا
پٹرول پمپ کی مسجد میں موجود ظہیر کا بھائی اور کزن فائرنگ کی آواز سن کر باہر نکلے تو ڈاکوؤں نے ان پر بھی فائر کھول دیا‘
پٹرول پمپ پر موجود افراد اور نواح میں کھڑے لوگ فائرنگ کی آواز سنتے ہی بھاگ نکلے-
‘ ڈاکو اطمینان سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے سڑک تک آئے‘ وہاں سے وہ سیڈ کمپنی کے دفتر گئے جہاں مزید چھ افراد کو قتل کیا
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ مقتول منور امیر کے کم عمر بھائی مجاہد امیر کی مدعیت میں در ج کرلیا ہے
مگر ڈاکوؤں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے باعث اس نے مقدمہ کی مدعیت سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے
‘ پولیس ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ذیشان اختر نمائندہ اب تک نیوز صادق آباد03006711148
Comments