enlightend pakistan

کیا اس کھلی بھتہ خوری اور بلیک میلنگ کی تحقیقات ہوں گی؟

کیا اس کھلی بھتہ خوری اور بلیک میلنگ کی تحقیقات ہوں گی؟

90 کروڑ روپے بھتہ مانگنے پر ماسٹر ٹائلز کے سی ای او شیخ محمود اقبال کا کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کے خلاف وزیراعظم عمران خان کو خط

5 جون 2021،
سی ای او آفس
ہیڈکوارٹرز ماسٹر ٹائلز
حفیظہ طفیل بلڈنگ عطاوہ
جی ٹی روڈ گوجرانوالہ 52250
اسلامی جمہوریہُ پاکستان

محترم وزیراعظم صاحب،

اکثر اتوار کو آپ سینیٹر فیصل جاوید کی ارینجڈ پبلک کالز سن کر ایسے مسائل کی دادرسی کرنیکی کوشش کرتے ہیں جو ایک نارمل فنکشنل ریاست میں اسسٹنٹ کمشنر یا حد
ڈپٹی کمشنر کے کرنے کے کام ہیں مگر شکوہُ ظلمت شب باجوہ کرنے کی جگہ آپ اپنے حصے کی جو شمع جلانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ یقیناً لائق تحسین ہے مگر میں تو لوگوں کے سامنے اپنی شکایت بیان بھی نہیں کر سکتا۔بغیر لگی لپٹی رکھے اس مکتوب کے موضوع کی جانب آتا ہوں۔

آج کل جو صاحب کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات ہیں انکا نام لیفٹننٹ جنرل حافظ عاصم منیر ہے۔اس پوسٹنگ سے پہلے یہ ڈی جی ملٹری انٹیلیجنس اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی رہ چکے ہیں

مگر جب سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے میجر جنرل فیض حمید کے خلاف فیض آباد دھرنا ماسٹرمائینڈ کرنے کے جرم میں کاروائی کا حکم دیا

تو آپ نے آرمی چیف کے حکم پر صدر علوی سے کہہ کر انھی کے خلاف ریفرنس فائل کر دیا اور عاصم منیر کو آٹھ ماہ بعد ہی عہدے سے ہٹا کر فیض کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیکر ڈی جی آئی ایس آئی بنا دیا

اور شاید تب ہی سے عاصم ایک زخمی سانپ کی مانند لجلجی کینچلی اتارتا غصے سے تلملا رہا ہے۔بطور جرنیل اس کے سامنے اب صرف ریٹائرمنٹ ہے اور اس نے اس عرصے کو فوج کے علاوہ سویلین ذرائع سے بھی مالی منفعت کا ذریعہ بنانے کا تہیہ کر لیا ہے۔

اپنے سٹاف آفیسر کرنل احتشام کے ہاتھ پچھلی جمعرات کو صبح پیغام پہنچایا کہ میں آپ کے ساتھ لنچ کرنا چاہتا ہوں۔

میں جاپانی امپورٹرز کی میٹنگ چھوڑ کر کینٹ ملنے گیا تو مسکراتے ہوئے استقبال کیا۔گپ شپ کا دور چلا اور اسکے ساتھ اس نے سالمن فش اور اولیو آئلڈ بروکلی سے تواضع کی۔

بعدازاں بلیک کافی کیساتھ کیوبن سگار سلگا کر کہنے لگا کہ اسے پتہ چلا ہے کہ ہماری باتھ روم ٹائلز کی ایگزیکٹو رینج واخان کی افغان پٹی کے راستے تاجکستان اور ازبکستان کی وسط ایشیائی ریاستوں میں سمگل ہو رہی ہے جس سے قومی خزانے کو ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

یہ سب مجھے پھنسانے کی سازش تھی اور میرے دو ٹرکس پشاور سے پکڑ کر افغاں بارڈر پر قبضے میں لینے کی جعلی کاروائی ویسے ہی کی گئی تھی جیسے آپ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو کہہ کر رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے بیس کلو جعلی ہیروئن برامد کرنے کی کاروائی کی تھی۔

اس کے بعد عاصم کہنے لگا کہ جاسوسی،سیاست اور کاروبار میں حقیقت سے زیادہ پرسیپشن اہم ہوتی ہے اور اگر یہ پرسیپشن جڑ پکڑ گئی کہ ماسٹر ٹائلز والے سمگلنگ میں ملوث ہیں تو سٹاک مارکیٹ میں ہماری شئیر پرائس گر جائیگی۔

میں نے عاصم سے کپکپاتے لہجے میں پوچھا کہ وہ مجھ سےچاہتا کیا ہے۔تب ساری دنیا کی خباثت اسکی چھوٹی سی گندمی آنکھوں میں عود آئی۔کہنے لگا ستاون لاکھ انہتر ہزار دو سو تیس ڈالر اس کے مکاوُ بینک اکاوُنٹ میں دبئی آفس سے ٹرانسفر کروا دوں تو وہ مجھے اصل میں وسط ایشیا سمگلنگ کرنے میں مدد دے گا کیونکہ کور کمانڈر پشاور اس کا بیچ میٹ اور روم میٹ رہ چکا ہے۔پاکستانی روپوں میں یہ رقم تقریباً نوے کروڑ روپے بنتی ہے۔

کاروبار بچانے کے لئے میں یہ رقم تیاگ بھی دوں مگر آخر کب تک ہم ان سنپولیوں کو دودھ پلاتے رہینگے۔یہ ہمارے تنخواہ دار ملازم کبھی آئین کو روندتے ہیں کبھی اسد علی طور اور مطیع اللہ جان پر تشدد کرتے ہیں کبھی پاک ایران بارڈر پر سمگلنگ کے ذریعے پاپا جونز بزنس ایمپائر کھڑی کر لیتے ہیں اگر آپ میری داد رسی کر سکیں تو ٹھیک وگرنہ میں اپنا سارا سیٹ اپ ڈھاکہ شفٹ کر دونگا اور آپ کو ایک کروڑ کی جگہ ایک کروڑ پانچ ہزار نوکریوں کا انتظام کرنا پڑے گا۔

اس واقعے کے بعد میں نے جانا ہے کہ انسان کو وطن سے بھی زیادہ اپنی عزت نفس عزیز ہوتی ہے اور ان چھوٹی خبیث آنکھوں میں لہراتی شیطنیت اور طاقت کا غرور مجھے رات کو بھی نیند سے غصے میں جگا دیتا ہے اور مجھے پانی کے ساتھ ایسپرین کھانی پڑتی ہے۔

آپ سے دادرسی کا شدت سے منتظر
شیخ محمود اقبال
کاپی پیسٹ رائٹ

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

@peepso_user_149(Mike)
Right
14/06/2021 6:43 pm