ابن الہیثم ایک عظیم عرب مسلمان سائنس دان کی خدمات

ابن الہیثم – دنیا کا پہلا سائنسدان (1040-965)

ابن الہیثم ایک عظیم عرب مسلمان سائنس دان تھے۔ آپ کا پورا نام ابو علی الحسن بن الحسین ابن الہیثم
( Abu Ali al-Hassan ibn al-Hussain ibn al-haytham )
تھا ۔ آپ 965 عیسوی میں بصرہ میں پیدا ہوئے .

خدمات :
• آپ ایک ریاضی دان، ماہرِ فلکیات اور طبیعیات دان تھے آپ روشنی light کے بارے میں بڑی دلچسپی رکھتے تھے
آپ نے سب سے پہلے یہ بتایا کہ روشنی توانائی کی ایک صورت ہے اور ہم چیزوں کو اس لیے دیکھ سکتے ہیں کہ روشنی ان سے ٹکرا کر، پلٹ کر ہماری آنکھوں تک پہنچتی ہے یہ نظریہ انھوں نے تب پیش کیا جب سائنس دان توانائی (energy) کے نام سے بھی ناواقف تھے

• انھوں نے روشنی پر دنیا کی پہلی جامع کتاب ” کتاب المناظر” The book of Optics تصنیف کی۔اس کتاب کی تصنیف میں انہوں نے 18 سال صرف کیے
کتاب المناظر میں انہوں نے آنکھوں کے بارے میں جو نظریات 1000 سال پہلے دیے وہ آج بھی صحیح سمجھے جاتے ہیں اور جدید سائنس ان سے فائیدہ اٹھا رہی ہے.

• آپ نے بے نور اور منور اجسام کا فرق واضح کیا.
انھوں نے اس نظریہ کو بھی غلط ثابت کیا کہ نگاہ آنکھ سے نکل کر چیزوں پر پڑتی ہے بلکہ انھوں نے بتایا کہ چیزوں سے روشنی ٹکرا کر (reflect) ہو کر واپس آتی ہے جسکی وجہ سے ہم چیزوں کو دیکھنے کے قابل ہوتے ہیں۔

• انھوں نے انعطاف نور (روشنی کا تیڑھا ہونا Refraction) اور انعکاس نور (روشنی کا سایہ Reflection) کے ایسے اصول بتائے جو آج بھی صحیح سمجھے جاتے ہیں.

• ابنِ الہیثم نے قوس و قزح پر تحقیق کی اور اس کے بننے کے بارے میں بتایا۔(🌈 rainbow).

• آج کل دوربین، عینک وغیرہ میں جو عدسے استعمال کیے جاتے ہیں وہ ابنِ الہیثم کی ایجاد ہیں.

• جب انھوں نے آنکھ کی ساخت کا مشاہدہ کیا تو وہ انھیں مسور (lentils) کے دانے سے ملتی جلتی لگی ۔

مسور کو عربی میں”عدس” کہتے ہیں اس لیے انہوں نے اس کا نام “عدسہ” رکھ دیا۔ جب مسور کا لاطینی ترجمہ کیا گیا تو وہ Lentils تھا جس سے Lens کی اصطلاح وضع کرلی گئی ۔

•انھوںوں نے زمین کے گرد موجود کرہ ارض (Atmosphere) کے بارے میں بتایا۔

• انھوں نے کشش ثقلgravity کے اصول واضح کیے اور بلندی کے اعتبار سے کسی جسم کے وزن کے گھٹنے اور بڑھنے کے اسباب بتائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ہم سمجھتے ہیں کہ گرویٹی Newton کی دریافت کردہ ہے دراصل گریوٹی بھی آپ ہی نے سب سے پہلے دریافت کی تھی۔

• انھوں Pinhole camera ایجاد کیا اس کے علاوہ لفظ”کیمرا” 📷 بھی انھیں کا دریافت کردہ ہے۔

• دریائے نیل مصر کا سب سے بڑا دریا ہے اس پر دنیا کا سب سے بڑا ڈیم واقع ہے جو کہ ابنِ الہیثم کے بنائے ہوئے نقشے پر تعمیر کیا گیا ہے۔

• ابن الہیثم نے سائنسی طریقہ کار Scientific method کی بنیاد رکھی تھی ۔

قناعت پسند :
ابنِ الہیثم قناعت پسند تھے ان کی قناعت کا اندازہ اس واقعے سے لگایا جا سکتا ہے کہ سمندان کا ایک امیر جس کا نام سرخاب تھا،ان کی مشہوری کی وجہ سے ان کے پاس پڑھنے کے لیے آیا۔

ابن الہیثم نے اپنی فیس 100 اشرفی ماہوار طلب کی جو کہ اس زمانے میں بہت بڑی قیمت تھی لیکن سرخاب اس پر بھی تیار ہوگیا کیونکہ اس کو علم حاصل کرنے کی سچی لگن اور تڑپ تھی 3 سال بعد جب تکمیل علم کے بعد جب سرخاب جانے لگا تو آپ نے اس کی ساری رقم یہ کہہ کر واپس کردی کہ : یہ رقم میں نے تمہیں آزمانے کے لیے لی تھی۔

FAMOUS QUOTE OF IBN AL HAYTHAM:

❀ ابنِ الہیثم کا مشہور قول ہے:
” یاد رکھو! کارخیر انجام دینے میں اجرت، رشوت اور ہدیہ کوئی چیز نہیں۔”

❁ ابن الہیثم کو پہلے سائنسدان (𝑻𝒉𝒆 𝑭𝒊𝒓𝒔𝒕 𝑺𝒄𝒊𝒆𝒏𝒕𝒊𝒔𝒕) کے خطاب سے نوازا گیا ہے۔

❁ اس کے علاؤہ آپ جدید بصریات ( Optics ) کے بانی ہیں۔
𝙁𝙖𝙩𝙝𝙚𝙧 𝙤𝙛 𝙈𝙤𝙙𝙚𝙧𝙣 𝙊𝙥𝙩𝙞𝙘𝙨

آپ نے 1040 میں قاہرہ( cairo )میں 75 سال کی عمر میں وفات پائی اور آپ کو وہیں سپرد خاک کیا گیا۔

#~𝐀𝐡𝐦𝐚𝐝 #muslimscientist #𝓜𝓾𝓱𝓪𝓶𝓶𝓪𝓭𝓐𝓱𝓶𝓪𝓭𝓚𝓪𝓼𝓱𝓲𝓯 #biographyofscientist #physics

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

@peepso_user_261(Waseem)
بہت خوب انتخاب
23/12/2021 5:38 am
@peepso_user_282(Sadaf Rehman)