Heakthy women

عورتوں کیلئے ڈاکٹر کی کچھ ہدایات

عورتوں کیلئے ڈاکٹر کی کچھ ہدایات


1- ضروری نہیں کہ گھر کے تمام کاموں کو ایک ہی دن میں کیا جائے ۔ایسے کرنے والی خواتین سٹریس میں رہتی ہیں اور ایسی ہی کئی قبر کے نیچے آرام فرما رہی ہیں ۔

2 – اپنے آرام کیلئے کچھ وقت ضرور نکالیں ، کیونکہ کچھ دیر آرام کرنا اور کچھ من پسند کھانا کھانا قطع گناہ نہیں ہے

خاتون سب انسپکٹر میری روز نے خودکشی کر لی


3- اگر سر میں شدید درد ہے ،
تو اس درد کو دور کرنے لئےکچھ دیر لازماً آرام کریں ،ہو سکے تو کچھ دیر کیلئے قلولا کر لیں ۔ کیونکہ جو خواتین اپنے آرام کا دھیان نہیں رکھتیں ان کو اپنے گھر والوں کو وقت سے پہلے ایسے سفر کیلئے الوداع کہنے کیلئے تیار رہنا ہوگا جہاں سے واپسی کا کوئی رستہ نہیں ہے۔

2022 سوشل میڈیا سے کتنی لڑکیاں مردوں کی ہوس کا شکار ہوئیں؟



4- غنودگی کی حالت میں کام بلکل مت کریں ۔
کیونکہ یہ آپ کے دماغی صحت اور دیگر جسمانی اعضاء کیلئے سخت نقصان دہ ہے۔ اور یہ آپ کی یادداشت پر اثر انداز ہو کر آپ کو بھولنے کی بیماری میں مبتلا کر سکتا ہے ۔لہذا اپنے ذہن کو پرسکون رکھیں ، سیر و تفریح کیلئے وقت نکالیں اور دل کھول کر ہنسیں۔ کام پڑے نہیں رہیں گے ہو جائیں گے ۔

A new way of trapping girls has been exposed on the internet


5- اپنے زہنی سکون کیلئے، ہلکی پھلکی ورزش اور خود ریلیکس کرنے کا وقت نکالیں ، جیسے کہ یوگا ۔ کھلی اور تازہ فضاء میں گہرے سانس لیں اور پھر سانس کو چھوڑتے ہوئے اپنے اندر کی منفی سوچوں سے بھی چھٹکارا حاصل کریں ۔

Advice for girls don’t share personal photos


6- آئینے کے آگے کھڑے ہو کر اپنے آپ کو سراہیں ،
یہ آپ میں اور آپ کے اردگرد مثبت لہروں کو چارج کرے گا، جو آپ کے اندر خوداعتمادی کی چمک پیدا کرئے گا۔

7- اپنے لئے دعوت کا انتظام کریں ، ضروری نہیں کہ آپ کا شوہر ہی آپ کو دعوت پر لیکر جائے ، اگر اس کے پاس وقت نہیں تو اپنے لئے یہ کام خود کریں ۔آپ خود بھی اکیلے جا سکتی ہیں ، کیونکہ آپ اس کی حقدار ہیں ۔

8- اپنے روزمرہ کے معمولات میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے جدید مشینری اور ٹیکنالوجی کی مدد ضرور لیں ،کیونکہ ذہنی بوجھ عورتوں کا خاموش قاتل ہے ۔

9- اگر آپ بہتر محسوس نہیں کر رہیں تو کسی ڈاکٹر سے رابطہ ضرور کریں ،ممکن ہو تو اپنے نزدیکی ہسپتال چلی جائیں ، ورنہ فون پر رابطہ کریں ۔پر خود سے کوئی دوا مت لیں ۔ بغیر ڈاکٹر کے مشورے سے دوا کا استعمال آپکے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

10-وقتاً فوقتاً اپنا شوگر لیول اور بلڈ پریشر چیک کرتی رہیں ۔ ضروری نہیں کہ یہ تب ہی چیک کیا جائے جب انسان بیمار ہو ، بنا بیمار پڑے بھی احتیاط کی جا سکتی ہے اور ایسا کرنے سے بہت سی عورتیں بیمار ہونے سے بچ سکتی ہیں ۔
یقین کریں میں آپ کو بلکل درست صلاح دے رہی ہوں

do you know 5 sign girl is interested in you?


اپنے آپ کی قدر کریں اپنے آپ سے پیار کرنا اور اپنا خیال رکھنا سیکھیں ،کیونکہ آپ سراہے جانے کے قابل ہیں ۔
اور یہ ہرگز نا بھولیں کہ آپ خدا کا ایک خوبصورت شاہکار ہیں ۔
.#pkvillage #health #girl #girlspower

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

@peepso_user_108(Imran146 Khan)
Right
19/06/2021 3:33 pm