counting money at modern

How to start working with amazon

ایمازون اسسٹنٹ کیسے کام کرتا ہے

مزدور کے لیے کام مشکل ہوتا ہے ۔
ٹھیکدار کے لیے درد سر بہت ہوتے ہیں ۔۔

ایک رابطہ مزدور اور ٹھیکدار کے درمیان ہوتا ہے ۔۔
جو پہلے منشی کہلاتا تھا
اب اسے اسسٹنٹ (Assistant) کہتے ہیں
اسسٹننٹ ایک چھوٹا سا چودھری ہوتا ہے
ٹھیکیدار کی غیر موجودگی میں یہ خود کو مالک مالک سا محسوس کرتا ہے ۔

اور اس سے ایک قدم پیچھے چلتا ہوا خود کو بے حد اہم سمجھتا ہے ۔
جب ٹھیکیدار کسی لین دین کے معاملے میں یادداشت کا سہارا لے رہا ہو
اسسٹنٹ جھٹ سے تمام حساب کتاب گنوا دیتا ہے
ٹھیکیدار کو تمام اپ ڈیٹس(Updates) دینا اسسٹنٹ اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہے ۔

کنسٹرکشن کا بزنس ہو یا کسی بھی کمپنی کا کام
پاکستان میں ایسے اسسٹنٹس(Assistants) کی ماہانہ تنخواہ پینتیس سے پینتالیس ہزار کے درمیان رہتی ہے ۔
کوئی بہت ہی اچھا مالک مل جائے تو وہ پچپن ہزار ماہانہ پر اسسٹنٹ سے سارے ہی کام لیتا ہے ۔
آدھی رات کو بھی مالک صاحب فون کر کے کہتے ہیں۔

“یار جلدی سے چیچو کی ملیاں جاو میرے بچپن کے دوست کو کوئی کام ہے۔” اور آپ وائبریشن پر لگ جاتے ہیں کہ ابھی اڑ کر جاؤں تاکہ باس خوش ہو جائے ۔شاید میں پکا ہو جاؤں ۔شاید میری پروموشن ہو جائے ۔۔۔

ایسی بھاگ دوڑ سے آپ کا کچھ نہیں بننے والا

آپ ڈگری یافتہ نوجوان ہیں ۔ ہر وقت آن لائن رہتے ہیں ۔ اس صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے مستقبل کا سوچیں۔
آن لائن کام کے مواقع بڑھ گئے ہیں ۔

یہ آئیڈیل وقت ہے کہ کسی لوکل کمپنی میں لگی بندھی تنخواہ پر گزارہ کرنے کی بجائے آپ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایمازون ورچوئل اسسٹنٹ (Amazon Virtual Assistant) بنیں ۔
امریکہ آسٹریلیا اور کینیڈا میں ہونے والے کاروبار میں چھوٹا چودھری بن کر موج کریں۔

کام وہاں بھی کاروبار کی دیکھ بھال کا ہے ۔
بس فرق یہ ہے کہ لکھت پڑھت سب انگریزی میں ہے ۔
مالک کو اپ ڈیٹس انگریزی میں دینا ہوں گی۔
آپ پڑھے لکھے ہیں
انگریزی میں communicate کر سکتے ہیں
آپ بہت جلد اپنی جگہ بنا لیں گے ۔
جتنی دیر کریں گے اتنا ہی مقابلہ بڑھتا جائے گا ۔

گورے اتنا رگڑا نہیں لگاتے جتنا دیسی مالک لگاتے ہیں ۔
اور گورے پیسے بھی ڈالروں میں دیتے ہیں ۔
گورے آپ کو آدھی رات کو چیچو کی ملیاں جانے کا بھی نہیں کہتے ۔
یہ کام سارا کمپیوٹر پر ہوتا ہے ۔آپ کو گھر سے باہر جانے کی بھی ضرورت نہیں۔

آپ ابھی پڑھ رہے ہیں تو بھی
ڈگری لے کر نوکری کی تلاش میں ہیں تب بھی
یا کوئی کام کر رہے اس صورت میں بھی
آپ کا آن لائن وقت صرف اور صرف ایمازون ورچوئل اسسٹنٹ بننے کے لیے ہونا چاھیے ۔ ۔

About the author: Shabnam Nazli
I am also happy

Comments

No comments yet