ڈبل چن ختم اورچہرہ دبلا کرنے کے3 آزمودہ ٹوٹکے
خواتین کی بڑی خواہش ہوتی ہے کہ صحت بھی اچھی ہو اور خوبصورتی بھی بڑھتی رہے۔
مگر بعض اوقات صحت کی خرابی کی وجہ سے خوبصورتی میں بھی کمی ہو جاتی ہے۔
جیسے اضافی یا غیر متوازن غذا کھانے سے جسم میں چربی بڑھ جاتی ہے
اور موٹاپا جسم کے دیگر حصوں کے ساتھ چہرے پر ڈبل چن کی صورت میں بڑھ جاتا ہے
جس سے چہرے کی خوبصورتی تبدیل ہو جاتی ہے۔
اب اگر آپ بھی چاہتی ہیں کہ بڑھتی ہوئی لٹکی ہوئی تھوڑی ختم کرلیں
تو جانیں ایسی 3 آسان ٹپس جو آپ کی خوبصورتی کو بھی بڑھائیں گی
اور ڈبل چن کو بھی کم کرنے میں مدد دیں گی۔
ٹپ:
گرین ٹی:

گرین ٹی کے استعمال سے جلد میں لچک پیدا ہوتی ہے اور اضافی فیٹی ایسڈز کا خاتمہ ہوتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ کیلوریز کو جلانے میں مدد کرتے ہیں ۔
: استعمال کا طریقہ
1: رات سونے سے قبل گرین ٹی کی چائے بنا کر پیئیں اور دن میں ہر کھانے کے بعد بھی اس کو پینے سے ڈبل چن کم کی جاسکتی ہے۔
2: گرین ٹی کے ٹی بیگز کو 5 منٹ کے لئے سادے پانی میں بھگو دیں، پھر اس ٹی بیگز کو تھوڑی پر 5 سے 10 منٹ کے لئے رگڑ کر مساج کرلیں۔
دودھ کی بالائی:

بالائی میں دراصل فیٹ پایا جاتا ہے مگر اس فیٹ میں چکنائی کو بڑھانے کی مقدار کم ہوتی ہے یعنی گڈ فیٹ پایا جاتا ہے
جس کی وجہ سے اس کو لٹکی ہوئی جلد کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
:استعمال کا طریقہ
1: بالائی کو اپنی تھوڑی لگا کر 10 منٹ کے لئے چھوڑ دیں،
اس کے بعد گرم پانی سے اس طرح سٹیم لیں کہ تھوڑی پر گرمائش محسوس کی جا سکے۔
انٹرنیٹ پر لڑکیوں کو پھنسانے کا نیا طریقہ |
سردیوں میں کینو کے جوس سے قوت مدافعت بڑھائیں |
انار آپ کی صحت کے لیے کتنا فائدے مند ہے |
How to make simple fiscal with vegetable |
2: بالائی میں انڈے کی سفیدی ڈال کر مکس کریں اور تھوڑی سمیت چہرے پر لگا لیں،
رنگ بھی نکھر جائے گا ڈبل چن کی شکایت بھی ختم۔
: پلاسٹک شیٹ

یہ ایک قسم کی ورزش بھی ہے اور ٹپ بھی ہے۔
سب سے پہلے اپنی چن پر کوئی بھی تیل لگا لیں جو گھر میں موجود ہو،
اس کے بعد آپ پلاسٹک شیٹ کو تھوڑی پر باندھ لیں
اس طرح جیسے بینڈج کرتے ہیں اس کے بعد آپ ایک تولیے کو گرم پانی میں ڈالیں
اور نچوڑ کر تھوڑی کی جگہ پر رکھ لیں، جیسے ہی تولیہ ٹھنڈا ہونے لگے
دوبارہ گرم پانی میں ڈال لیں اور پھر تھوڑی کو گرمائش دیں یوں 3 سے 4 مرتبہ کریں اور پھر شیٹ کو ہٹادیں،
اب آپ اسی گرم تولیہ سے ایک مرتبہ تھوڑی کو صاف کرلیں اور کچھ دیر تک ہوا نہ لگنے دیں۔
روزانہ اس عمل سے بھی آپ کی لٹکی ہوئی چن کم ہوجائے گی کیونکہ اس سے تھوڑی کے پٹھوں میں کھچاؤ پیدا ہوگا
یوں آپ کو سکون بھی مل جائے گا اور اضآفی چن بھی کم ہوجائے گی۔
#pkvillage #tips #chin #face #beauty #girls
Comments