mobile protector

Become millionaire with mobile glass protector business idea

Become millionaire with mobile glass protector business idea

mobile protector

اٹھارہ سو اناسی میں ایڈیسن نے ایک شیشہ بنانے والی کمپنی سے رابطہ کیا کہ اسے اپنی ایک ایجاد برقی قمقمہ کیلیے ایک مخصوص شکل کا شیشہ چاہیئے.

جو اس کمپنی نے کچھ ہی عرصہ میں بنا دیا ، یوں دنیا کا پہلا بلب معرضِ وجود میں آیا.

مزے کی بات یہ ہے کہ قریب سوا صدی کے بعد دوہزار سات میں اسی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو آئی فون بنانے والی کمپنی کے بانی سٹیوجاب نے فون کیا کہ انہیں اپنے پہلے آئی فون کیلیے ایک ایسا شیشہ درکار ہے.

جس پر کسی قسم کی خراش یا نشان نہ پڑیں اور نہ ہی وہ آسانی سے ٹوٹے.

پہلا گوریلا گلاس

اور یوں چھ ماہ کی تگ ودو کے بعد پہلا گوریلا گلاس بنایا گیا.

یہ امریکہ کی کورننگ گلاس فیکٹری ہے. جس کا دعویٰ ہے کہ یہ فون، ایل سی ڈی اور آئی پیڈ وغیرہ کے چھ ارب شیشے سالانہ بناتی ہے.

گوریلا گلاس کے زبردست معیار کی وجہ سے دنیا کی تمام بڑی اور مشہور موبائل فون کمپنیاں گوریلا گلاس استعمال کرنے پر مجبور ہیں.

میں اکثر سوچتا ہوں کہ وہ بھی ہم ایسے ہی دوپائے ہیں، کوئی آسمانی مخلوق تو نہیں، بس علم کی جستجو، کام کی لگن اور کچھ زبردست کرنے کی دھن نے انہیں دنیا میں اس ممتاز ترین مقام پر جا پہنچایا ہے.

میں یہ نہیں کہتا کہ ہمیں ابھی سے ہی گوریلا گلاس بنانے شروع کردی ے چاہئیں مگر کم از کم گلاس پروٹیکٹر تو بنانے کی ہمت پکڑیں.

جی ٹمپرڈ گلاس پروٹیکٹر. اسے بنانا، فلیکسیبل نانو گلاس پروٹیکٹر بنانے کی نسبت تھوڑا مشکل اور پیچیدہ ضرور ہے اور اس کیلیے سرمایہ اور مہارت بھی زیادہ درکار ہے.

مگر اس میں منافع کی شرح بھی نسبتاً بہت زیادہ ہے.

مزید اس میں عمل میں استعمال ہونے والی مشینری تھوڑے سے ردوبدل کے بعد موبائل فون پینل بنانے میں بھی استعمال ہوسکتی ہے.

جس میں ویلیو ایڈیشن گلاس پروٹیکٹر کی نسبت بہت زیادہ ہے ٹمپرڈ گلاس پروٹیکٹر بنانے کے لیے مندرجہ ذیل مشینوں کی ضرورت ہوتی ہے.

سی این سی لیزر کٹنگ مشین.( Cnc Lazer cutting machine) سی این سی گلاس کارونگ مشین ( ڈبل یا ٹرپل ہیڈ)(Cnc Glass carving machine, double or triple head.) گلاس پالشنگ مشین( glass polishing machine) الٹرسونک کلیننگ سسٹم (ultrasonic cleaning system) ٹمپرنگ فرنس( glass preheating and tempering furnace) گلو اپلیکیٹر( AB glue applicator) لیبلنگ مشین.( Labeling machine) پروٹیکٹر بنانے کا عمل 0.5 یا 0.33 ملی میٹر موٹے اور ، 1244*1095 ملی میٹر خام شیشہ سے شروع ہو تا ہے .

فی الحال چونکہ پاکستان میں کسی شیشہ ساز ادارے میں اتنا باریک شیشہ بنانے کی سہولت موجود نہیں لہذا ابھی یہ درآمد ہی کرنا ہوگا

موبا‌‏ئل گلاس بنانے کی ترکیب ‎

سب سے پہلے اس خام شیشے کو لیزر کٹنگ مشین کے ذریعے سے تھوڑا بڑے سائز میں کاٹا جاتا ہے.

اس کے بعد گلاس کارونگ مشین( glass carving machine) سے فون کے ماڈل کے مطابق مطلوبہ صورت میں ڈھالا جاتا ہے.

اگلے مرحلے میں اس کو دونوں طرف سے پالش کرلیا جاتا ہے.

یہ عمل بالکل ایسا ہی ہے جیسا عینک کے عدسوں کو پالش کرنے کیلیے کیا جاتا ہے.

پالش کرنے کے بعد پروٹیکٹر کو بالائے صوت صفائی (ultrasonic cleaning) کے عمل سے گذارا جاتا ہے.

اس کے بعد ان کو چار گھنٹے کیلیے چار سو ڈگری سینٹی گریڈ پرپگھلے ہوئے قلمی شورہ میں رکھا جاتا ہے.

اس عمل کو ٹمپرنگ کہتے ہیں. اس سے شیشے میں بہت زیادہ طاقت اور خراش اورٹوٹنے کیخلاف مدافعت پیدا ہوجاتی ہے.

اس کے بعد دوبارہ بالائے صوت صفائی کے عمل سے گذارنے کے بعد اس پر گلو لگا کر پیک کردیا جاتا ہے.

شیشے کی ایک شیٹ پانچ ڈالر کی ہے.

ایک شیٹ میں سے اسی سے 100پروٹیکٹر بنتے ہیں.

اوسطاً اگر نوے بنیں تو ایک کے خام مال کی قیمت گیارہ روپے پڑتی ہے.

مزدوری، بجلی اور دیگر پیداواری اخراجات چار روپے تک آنے کا اندازہ ہے.

پلاسٹک کور اور پیکنگ، ریجیکشن وغیرہ تین روپے. گویا مکمل لاگت اٹھارہ روپے ہوگی.

لاہور میں تھوک میں کم سے کم قیمت فروخت پچیس روپے ہے.

پانچ ہزار عدد روزانہ کیلیے ساٹھ سے لاکھ کی مشینری درکار ہے

(جب یہ پاکستان میں بننے لگیں گے تو درآمد پر 15 فیصد مزید ریگولیٹر ڈیوٹی عائد کردی جائے گی. جس سے قیمت فروخت اور بھی بڑھ جائے گی

ایک کنٹینر خام شیشہ منگوائیں کہ جس میں 4100 شیٹس ہوتی ہیں تو اس کے لیے قریب چالیس لاکھ درکار ہوںگے.

گویا ایک کروڑ کا مکمل پراجیکٹ ہے. ایک شفٹ کے ساتھ سات آٹھ لاکھ روپے ماہانہ منافع متوقع ہے.

اسی پلانٹ پر صرف اولیوفوبک کوٹنگ مشین اور سٹووڈ انیمل کوٹنگ مشین کے اضافے سے، فون پینل بھی بنائے جاسکتے ہیں.

جس کی قیمت فروخت ہزاروں میں ہوتی ہے.

رئیل سٹیٹ کے چکر سے نکلیں، تن آسانی چھوڑیں. اٹھیں ہمت پکڑیں.آئیں سب ملکر پاکستان کو مل کر خوشحال بنائیں. ( ابنِ فاضل)

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

@peepso_user_57(Shabnam Nazli)
Great