کالا مرغا کی خصوصیت اور اس کی نسل کے متعلق معلومات

کالا مرغا کی خصوصیت اور اس کی نسل کے متعلق معلومات

کالا مرغ آواز اور رنگ سے ہی اس کی پہچان نہیں بلکہ قیمت بھی اس کی دوسرے مرغ سے منفرد پائی جاتی ہے ۔

رنگ ، ذائقہ ، نسل اور نسب دوسرے مرغ سے جداگانہ ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی خصوصیت افادیت بھی خاص اہمیت کی حامل مانی جاتی ہے ۔

جس کے مدافعتی نظام میں مددگار اور بھر پور تغذیہ والی اس مرغ کا مارکٹ میں کافی ڈیمانڈ پایا جاتا ہے ۔

خاص کر کویڈ 19 کے عروج میں تغذیہ بخش غذا کے استعمال پر ڈاکٹروں نے جہاں زور دیا

وہیں گوشت والی غذا میں مرغ کو اہمیت دی اور اس کالے مرغ جو کڑک کے نام سے مارکٹ میں شہرت رکھتا ہے ۔ اس کے استعمال میں شہریوں نے کافی دلچسپی دکھائی ۔

ذائقہ اور افادیت کے لحاظ سے کالا مرغ کڑک مرغ کافی شہرت رکھتا ہے ۔

آئیے اس کی خصوصیت کو جاننے کے ساتھ ساتھ اس کی نسل کے متعلق معلومات حاصل کریں ۔۔


مکمل سیاہ :


عام طور پر کڑک ناتھ نسل کے مرغ مدھیہ پردیش ، گجرات ، چھتیس گڑھ اور راجستھان کے قبائلی علاقوں میں دستیاب رہتے ہیں ۔

سیاہ رنگ کی اس مرغ کے انڈے کافی کے رنگ یا پھر ہلکے گلابی رنگ کے ہوتے ہیں ۔

ان مرغیوں کی گوشت کی خاطر افزائش کی جاتی ہے ۔ اس مرغ کی جلد ہی نہیں بلکہ چونچ ، ناخن ، پیر اور بالآخر زبان بھی کالی ہوتی ہے ۔

پولٹری ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مرغ میں ملانین زیادہ ہونے کے سبب رنگ میں سیاہ ہوتی ہے ۔


طبی نقطہ نظر سے فائدہ بخش :


کڑک ناتھ مرغ میں پروٹین کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے ۔

چربی اور کلسٹرال کا فیصد بہت کم مقدار میں پائی جاتی ہے ۔

اس مرغ کے گوشت کا استعمال کرنے سے بیماریوں سے دفاع ہوتا ہے ۔ اس مرغ کے گوشت سے طبی فائدہ ہے ۔

اس گوشت کی خاصیت یہ ہے کہ جسم میں ہیموگلوبن میں اضافہ کے ساتھ ساتھ سانس کے مسائل استھما جیسی بیماریوں کی روک تھام میں کافی فائدہ مند ہے ۔

جوڑوں کے درد میں راحت کے ساتھ مرد افراد کی طاقت میں اضافہ کا سبب بنتا ہے ۔


فرق کس طرح برايیلر اور کالا مر‏غ :


کڑک ناتھ کا وزن بڑھنے کے لیے 8 ماہ کا وقت درکار ہوتا ہے ۔

عام طور پر مارکٹ میں دستیاب برائیلر مرغ 45 دن میں اپنے وزن کو پہونچ جاتا ہے ۔

عام مرغ اور کڑک ناتھ مرغ میں فرق کی اصل وجہ اور اصل فرق یہی ہے ۔

کڑک ناتھ مرغ کی کوالیٹی عمدہ ہوتی ہے ۔ اور اس کی افزائش کا طریقہ کار بھی منفرد ہوتا ہے جس پر خرچ بھی زیادہ ہوتا ہے ۔

اسی وجہ سے اس کی قیمت بھی زیادہ ہوتی ہے ۔

طلب میں اضافہ

کورونا وائرس کے زور پکڑنے کے ساتھ ساتھ عوام میں صحت اور صفائی کے رحجان میں مزید اضافہ ہوا ہے

اور احتیاط اور شخصی حفاظت پر خاص توجہ دی جارہی ہے ۔

کوویڈ 19 سے بچنے کے لیے جسم کے مدافعتی نظام کو بڑھانے پر ہر شہری نے اپنی توجہ مرکوز کی ۔

جس کے تحت خشک میوہ ، میوہ ، ترکاریوں کا استعمال ، انڈے ، گوشت کا زیادہ استعمال شروع ہوا ۔

اس ضمن میں مدھیہ پردیش کے قبائلی علاقہ جھوبھوا ، علی راج پور تک محدود دیسی سیاہ مرغ کڑک ناتھ کی طلب میں اضافہ ہوا ۔

جس کے ساتھ ہی شہر کے مضافات میں کڑک ناتھ مرغ کو افزائش میں اضافہ ہوا ۔

کڑک ناتھ مرغ کی قیمت ایک ہزار روپئے سے زائد ہی رہتی ہے ۔ زندہ مرغ فی کیلو 800 تا 1000 روپئے میں فروخت ہوتی ہے ۔۔

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

No comments yet