imran niazy

شہنشاہ ہمایوں نظامِ سقّہ بمقابلہ عمران نیازی کا قصہ

شہنشاہ ہمایوں نظامِ سقّہ بمقابلہ عمران نیازی کا قصہ

نظامِ سقّہ اور عمران نیازی مغل تاجداروں میں شہنشاہ ہمایوں سولویں صدی کے وسط میں شیر شاہ سوری کے ہاتھوں میدان ہار کر واپس آرہا تھا کہ راستے میں اسےایک دریا کا سامنا ہوا،پیچھے دشمن اور آگے دریا، اس آدمی کیلئے پل صراط سے کم نہ تھا جو تیراک نہ ہو،

ہمایوں کی نظر ایک ماشکی پر پڑی جو اپنا مشکیزہ بھرنے میں محو تھا-

بادشاہ ہمایوں نے اس سے مدد مانگی، سقّہ نے بغیر یہ جانے کہ مدد مانگنے والا بادشاہ ہے اس بندہِ خدا کو رحم دلی کے جزبے کے تحت دریا کے دوسرے کنارے پہنچا دیا۔

اس آدمی کا نام ”نظام“ اور پیشے کے لحاظ سے ماشکی یعنی ”سقّہ“ تھا۔

ہمایوں نے نظام کیطرف سےاپنی جان بچانے کی خدمت کی اعتراف میں ایک دن کی بادشاہت اس کے نام کردی۔

جس دن ”نظام سقہ“ بادشاہ بن گیا اس سے ایک رات پہلے اس نے سوچا کہ مدت بہت قلیل ہے اس تھوڑے سے عرصے سے ذیادہ سے ذیادہ فائدہ کیسے اٹھایا جاسکتا ہے۔؟

خطیر رقم بٹور سکتا ہے۔ اس نے رات بھر اپنے اکلوتے سرمائے یعنی مشکیزے سے اشرفی کے برابر سکے بنائے۔

صبح بادشاہت شروع ہوتے ہی اس نے شاہی فرمان جاری کیا کہ آج سے چمڑے کا یہ سکہ سونے کی اشرفی کے برابر قیمت کا حامل ہوگا۔

اس نےچمڑے کے سکے درباری ملازمین کے زریعے سرکاری خزانے میں اشرفی اس نے ایک ترکیب نکالی کہ اگر چمڑے کا سکہ رائج کیا جائے تو وہ کے سکے میں تبدیل کر دیئے۔

شام سے پہلے وہ بیشمار اشرفیاں لے کر نکلا اور ایک ہی دن میں امیر ترین شخص بن گیا۔

شام کے بعد بادشاہت ہمایوں کو واپس کر دی گئی لیکن اس کے بعد ”نظامِ سقّہ“ کا ذکر تاریخ کی کتابوں میں ہمیشہ کے لیئے رقم ہوگیا اور تاریخ میں نام رقم کرانا بھی بڑی بات ہے۔

کیا آپ کو نہیں لگتا کہ آج عمران نیازی بھی نظام سقہ کیطرح چمڑے کے سکے بنا کر سونے کی اشرفیوں سے تبدیل کر رہا ہے۔

فرق صرف اتنا سا ہے کہ نظام سقہ کو ہمایوں نے ایک دن کیلئے بادشاہت دی تھی اور نظام سقہ نے اپنے مشکیزے سے چمڑے کے سکے بنائے تھے اور عمران نیازی کو نے اقتدار عطا کیا اور عمران نیازی اور اسکے انویسٹرز عوام کی کھال اتار کر مال بنا رہے ہیں۔

─•<⊰✿✿⊱>•─

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

@peepso_user_50(sajid Malik)
great
16/01/2022 3:50 pm
@peepso_user_327(Gulzar Hussain)
Weldon
01/02/2022 11:40 pm