Condom

“Condom” کنڈوم استعمال کرنا اسلام میں کیسا ہے ؟

کنڈوم “Condom” استعمال کرنا اسلام میں کیسا ہے ؟


مفتی محمد طارق مسعود صاحب دامت برکاتہم العالیہ۔

بیماری کی وجہ سے وقتی طور پر وقفہ کرلینا جائز ہے۔

اسکے علاوہ ایک عورت کو جڑواں ہوگیا اور اگلے بھی جڑواں ہونگے اور اتنی آمدن نہیں کہ وہ دائ رکھے گھر میں یا ڈے کیئر میں جمع کرواۓ ان بچوں کو۔ خود ہی پالنا پڑتا ہے

اور گھر میں ڈھیر سارے کام بھی ہیں تو اس نیت سے اگر کوئ وقفہ کرنا چاہے تو اللہ کی طرف سے پابندی نہیں ہے۔

تو کوئ ایسا وقتی عارضی طریقہ اختیار کرکے وقفہ کیا جاسکتا ہے اگرچہ پسندیدہ نہیں ہے شریعت کی نظر میں۔ اسلام میں ترغیب یہی ہے کہ وقفہ نہیں کرو۔ لیکن اگر کوئ کرتا ہے تو جائز ہے۔

لیکن یاد رکھو!

کہ اس نیت سے وقفہ کرنا کہ میں اسکول کی فیسیں کہاں سے بھروں گا۔ تمام علماء کرام چاہے دیوبندی ہوں، بریلوی ہوں، اہل حدیث ہوں چاہے وہ عرب ہوں چاہے وہ عجم ہوں اس پر پوری دنیا کے علماء کا اجلاس ہوا تھا اور سب کا متفقہ فتویٰ ہے کہ اس نیت سے کہ میری جیب پر بوجھ نہ بڑھ جاۓ وقفہ کرنا حرام ہے۔

گناہ کبیرہ ہے۔ اللہ پر الزام ہے۔ اللہ کے عذاب کو دعوت دینے والی بات ہے۔

اللہ کو غضب آۓ گا کہ جس خدا نے تجھے پال کر اتنا بڑا کردیا تُو یہ سمجھتا ہے کہ تیرے باپ کی کیلکیولیشن کی وجہ سے تُو پلا ہے؟

اور اب تو اگلی نسل کو اس لیے روک رہا ہے کہ کھلاۓ گا کون۔ تُو کھلاتا ہے یا میں کھلاتا ہوں۔

قرآن کہتا ہے “ہم تم کو بھی رزق دیں گے اور انکو بھی” اور آج کل جو سب سے زیادہ حمل روکا جارہا ہے

اسکی وجہ یہی ہے کہ کھلایئں گے کہاں سے تنخواہ میں پورا نہیں ہوتا۔ سب کی زبان پر یہی ہے۔

فیملی پلاننگ والے کہتے ہیں کہ پہلے پیسوں کا انتظام کرو اور پھر بچے پیدا کرو۔ اسلام کہتا ہے نہیں نہیں نہیں۔۔۔ غربت دور کرنے کا ذریعہ نکاح اور اولاد کی کثرت ہے۔

اچھا جی اس نیت سے بھی بچے روکنا کہ لوگ کیا کہیں گے اتنے سارے بچے، اس نیت سے بھی بچے روکنا حرام ہے۔

اس کے علاوہ علماء کا اتفاق ہے کہ اگر کسی کی 6 بیٹیاں ہوں اور وہ یہ سوچ کر حمل روکے کہ اگلی بھی بیٹی ہوگی تو یہ بھی حرام ہے۔

آپ بیٹی کو منحوس سمجھ رہے ہو لیکن اسلام میں منحوس نہیں ہے۔ یہ اللہ کی رحمت ہے۔ لہذا اگر بیٹی کے خوف سے حمل روک رہے ہو تو یہ بھی حرام ہے۔ بہت بڑا گناہ ہے۔

بہت سے لوگ اس لیے بھی روکتے ہیں کہ بیٹا مل گیا اب ایسا نہ ہو ہمیں بیٹی پیدا ہوجاۓ تو ایسی سوچ ایسی باتوں پر اللہ کا عذاب آتا ہے۔ اللہ گھروں سے برکت چھین لیتا ہے۔

رب تعالی عمل کی توفیق عطا فرماۓ۔

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

@peepso_user_50(sajid Malik)
Amazing
12/09/2021 12:48 am