terrorist court bahawalpur announced to hang Killers

رحیم یارخان

(رپورٹ عبدالجبار )
انسداد دہشت گردی کورٹ بہاولپور نے سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کو شہید کرنے والے قاتلوں کو سزائے موت سنا دی.


دہشت گردی کورٹ نے شہید سب انسپکٹر ارشد چٹھہ اور کانسٹیبل صادق حسین کے قاتلوں کو سزائے موت سنا دی، مقدمہ کی تفیشن انسپکٹر سیف اللہ خان کورائی نے کی تھی۔

تفصیل کے مطابق تھانہ شیدانی کی پولیس چوکی بنگلی کے انچارج سب انسپکٹر ارشد چٹھہ کانسٹیبل صادق حسین و دیگر اہلکاروں کے ہمراہ ایک رٹ پٹیشن پر ایک بچی کی بازیابی کے لیے علاقہ میں گئے راستہ دریا سے گزرتا تھا اس لیے کشتی کا استعمال کیا مدعی مقدمہ بھی ہمراہ تھا.

جب ضابطہ کارروائی کے بعد بذریعہ کشتی پولیس پارٹی واپس دریائے سندھ میں روانہ وہئی تو ملزمان کشتی پر اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کر دی.

جس کے نتیجہ میں سب انسپکٹر ارشد چٹھہ اور کانسٹیبل صادق حسین شہید ہوگئے اور مدعی مقدمہ فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا۔

خاتون کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے شادی
لاؤڈ اسپیکر کے کافر سے مسلمان ہونے کا سفر
Lahore police registers case against indecent woman
9mm pistol

جس پر تھانہ ظاہر پیر میں اس وقوعہ کا مقدمہ نمبر 139/19 درج رجسٹر ہوا جس کی تفتیش انسپکٹر سیف اللہ خان کورائی نے بطور ایس ایچ او سیون اے ٹے آے کے تحت درج مقدمہ کی تفتیش کی.

اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مقدمہ کی تفیش اس طور کی کہ کوئی سقم نہ چھوڑا.

جس کے بعد دہشت گردی کورٹ بہاولپور میں یہ مقدمہ ٹرائل ہوا.

بہترین پیروی، وکیلوں کے دلائل اور انسپکٹر سیف اللہ خان کی تفتیش سے اتفاق کرتے ہوئے آج انسداد دہشت گردی کورٹ بہاولپور کے جج ناصر حیسن نے سب انسپکٹر ارشد چٹھہ اور کانسٹیبل صادق حسین شہید کے ملزمان مصطفی اور عبداللہ جھورن کو مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں سزائے موت سنا دی ہے۔

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

@peepso_user_418(Sohail)
Sohail shared a GIF
08/03/2022 11:16 am