fire to father

والد کو کھانا کھلانے اور شراب پلانے کے بعد اسے زندہ جلا دیا

والد کو کھانا کھلانے اور شراب پلانے کے بعد اسے زندہ جلا دیا۔

نیشنل ڈیسک:

مغربی بنگال کے کولکتہ میں رشتوں کو تار تار کر دینے والا ایک خطرناک کیس سامنے آ یا ہے ۔

یہاں ایک 22 سالہ لڑکی نے ریستوراں لے جاکر اپنے والد کو کھانا کھلانے اور شراب پلانے کے بعد اسے زندہ جلا دیا۔

یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ لڑکی اتوار کی رات اپنے والد کے ساتھ کھانا کھانے کے لئے ریستوران گئی تھی اور جہاں اس نے اپنے والد کو شراب پلائی ۔

جنسی تعلقات سے انکارپر عاشق نے بچے کو آگ میں پھینک دیا

اس کے بعد وہ دونوں سٹرائڈ روڈ کے چڈپال گھاٹ پر سیر کیلئے گئے۔

جب شخص (56) دریائے ہغلی کے کنارے سوگیا تو لڑکی نے مبینہ طور پر ان پر مٹی کا تیل ڈال کر اسے آگ لگا دی۔

پولیس نے بتایا کہ پورا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا ہے اور خاتون نے بھی اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ بچی ، جو پارک سرکس کے قریب کرسٹوفر روڈ کی رہائشی لڑکی کو اس کے رشتے دار کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔

لڑکی نے تفتیش کے دوران الزام لگایا کہ جب وہ چھوٹی تھی تب اس کی والدہ کی موت ہوگئی تھی

اور اس کے بعد اس کے والد نے اسے ہراساں کرنا شروع کیا تھا ،

لیکن شادی کے بعد یہ سب بند ہو گیا ۔

اس کی شادی ٹوٹنے کے بعد جب وہ گھر واپس آئی تو لڑکی کو ہراساں کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا۔

لڑکی کو عدالت میں پیش کیا گیا ،

جہاں سے اسے 29 مارچ تک پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

No comments yet