انڈین لوگ گدھے کا گوشت کیوں کھانے لگ گۓ؟
ریاست آندھراپردیش میں گدھے کے گوشت کی زبردست ڈیمانڈ ہوگئی ہے
جس کے چلتے گدھوں کی چوری ہورہی ہے
اوردوسری ریاستوں سے یہاں گدھے لاکرفروخت کئے جارہے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ سوشیل میڈیا پران دنوں یہ بات پھیلائی جارہی ہے
کہ گدھے کا گوشت استعمال کرنے سے مردانگی میں اضافہ ہوتا ہے
جبکہ اس کی کوئی سائنسی حقیقت سامنے نہیں آئی۔
میونسپل کارپوریشن کے حکام کے مطابق خوراک سے متعلق قوانین کے تحت گدھے کا دودھ یا گوشت انسانوں کی خوراک کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔
جانوروں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی تنظیم کا کہنا ہے
کہ اگرایسا ہی رہا تو گدھے غائب ہوجائیں گے
انھیں صرف زوپارک میں دیکھا جاسکے
گا۔ گدھے کا گوشت استعمال کرنے والے افراد کا کہنا ہے
کہ انھیں اس کے استعمال سے کسی بھی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔
Comments