پانی کا کاروبار کیا ہے کیسے کیا جاے⛲⛲??
آر او پلانٹ لگانے کے بعد کن کن طریقوں سے پیسے کمائے جاسکتے ہیں؟
آپ ماہانہ کتنے روپے کما سکتے ہیں اور کیسے کما سکتے ہیں۔
یہ جاننے کے لئے پہلے آپ کو یہ جاننا ہوگا
• آپ اپنے ROپلانٹ سے کتنے گیلن پانی حاصل کرسکتے ہیں ؟
• اور اس کا مطلب کتنے لیٹر ہوگا ؟
• اس پر بجلی کا کتنا بل بنے گا؟
• دیگر اخراجات کتنے ہوں ؟
• حاصل ہونے والے پانی کو کس ریٹ پر فروخت کریں گے ؟
اگر آپ 3000گیلن کا پلانٹ لگا رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ 11340 لیٹر کا پلانٹ لگارہے ہیں ایک گیلن میں 3.78لیٹر ہوتے ہیں اس لئے جب آپ3000 کو 3.78سے ضرب Multiply) (کریں گے تو11340جواب آئے گا۔
لیکن دنیا بھر میں اور ہمارے ملک میں بھی عام طور پر گیلن میں ہی بات کی جاتی ہے اور3000گیلن کے پلانٹ کو 3000 GPD کا پلانٹ کہا جاتا ہے GPDکا مطلب گیلن پر ڈے ہے یعنی ایسا پلانٹ جو ایک دن میں 3000 گیلن پانی فراہم کرتا ہو۔.
یہاں یہ بات سمجھ لینا بھی بہت ضروری ہے کہ ایک دن سے مراد 24 گھنٹے ہے یعنی آپ یہ مت سمجھیں کہ پلانٹ لگانے کے بعد آپ اس کی ٹونٹی کھولیں گے اور 3000گیلن پانی ایک ساتھ باہر آجائے گا بلکہ اس کا مطلب یہ کہ اگر آپ کا پلانٹ 24گھنٹے چلے گا تو3000 گیلن پانی دے گا جس کا مطلب 11340 لیٹر ہے۔
11340 کو 24پر تقسیم کریں گے تو پتا چلے گا کہ یہ پلانٹ ایک گھنٹےمیں 472 لیٹر پانی دے گا اب آپ جتنے گھنٹے پلانٹ چلائیں اسی حساب سے پانی حاصل کریں گے
فرض کیجئے کہ آپ 12 گھنٹے پلانٹ تک پلانٹ چلاتے ہیں تو472 کو 12 سے ضرب کرلیجئے پتا چل جائے گا کہ آپ 5664 لیٹر پانی حاصل کرسکیں گے۔
اب اگرآپ پلانٹ لگا کر بڑی والی جمبو سائز کی بوتلیں بھر کر بیچنا چاہتے ہیں تو یہ سمجھ لیں کہ اس بوتل میں 19 لیٹر پانی آتا ہے اور اگر آپ 12 گھنٹے پلانٹ چلا کر 5664 لیٹر پانی حاصل کرتے ہیں اور اسے 19 لیٹر کی بوتلوں میں بھرتے ہیں تو298 بوتلیں بنیں گی
آپ آسانی کے لئے300 بوتلیں سمجھ لیں یا پھر پلانٹ کو12 گھنٹے کے بجائے سوا بارہ گھنٹے یعنی دس پندرہ منٹ اور چلالیں تاکہ300 بوتلیں بن جائیں ۔
یہاں ایک بات اور سمجھ لیں وہ یہ کہ بہت سے لوگوں نے یہ پلانٹ دکان کے بجائے گھروں میں بھی لگائے ہوئے ہیں اور وہ 24گھنٹے پلانٹ چلا تے ہیں اور ڈبل پانی حاصل کرتے ہیں البتہ عام طور پر 24 گھنٹے پلانٹ چلانا آسان نہیں ہے اس لئے ہم 12گھنٹے کی بات کرتے ہیں۔
لہذا اگر آپ روزآنہ 12گھنٹے پلانٹ چلاتے ہیں تو ایک ماہ میں مندرجہ ذیل اخراجات ہوتے ہیں۔
• بجلی کا بل ،19440 روپے مہینہ
• منرلز کی قیمت،3000روپے مہینہ
• فلٹر کی تبدیلی 12000روپے مہینہ
گھنٹے 12روز پلانٹ چلانے پر ایک مہینے میں 34440روپے خرچ ہوں گے
۔
خلاصہ:
3000 کا پلانٹ جس کی قیمت 5لاکھ روپے ہےاگر یہ پلانٹ روزآنہ 12گھنٹے چلایا جائے تو 5664 لیٹر پانی حاصل ہوگا جس سے 19 لیٹر کی300 بوتلیں بنیں گی یعنی ایک مہینے میں 9000 بوتلیں بنیں گی جبکہ ایک مہینے میں34440 روپے خرچ ہوں گے۔
(19440روپے بجلی کے بل کے اور 15000روپےمنرلز ،کیمیکلز اور فلٹرز کی تبدیلی کے)
کمانے کے طریقے جاننے سے پہلے ایک بات اور سمجھ لیجئے کہ 3000 GPD یعنی 3ہزار گیلن پر ڈے کے پلانٹ کی قیمت 5لاکھ روپے جس سے آپ 12گھنٹے میں 300 بوتلیں تیار کرسکتے ہیں لیکن اگر آپ 5000 GPD کا پلانٹ لگاتے ہیں تو اس کی قیمت ساڑھے 6لاکھ روپے سے اور اس پلانٹ سے آپ 12 گھنٹے میں19 لیٹر کی500 بوتلیں تیار کرسکتے ہیں اور اسی طرح سے 1000 GPD یعنی 10ہزار گیلن کے پلانٹ کی قیمت ساڑھے آٹھ لاکھ روپے ہے اور اس سے آپ 12 گھنٹے میں1000 بوتلیں تیار کرسکتے ہیں۔
اس لئے اگر آپ کے پاس گنجائش ہے تو 3000 گیلن کے بجائے 10,000 گیلن کا پلانٹ لگوائیں اس کی گنجائش 3000 گیلن کے مقابلے میں 3 گنا سے بھی زیادہ ہے جب کہ قیمت ڈبل بھی نہیں ہے۔
اور اب فی الحال 3000 گیلن کے پلانٹ کے حوالے سے نظر ڈالتے ہیں کمانے کے طریقوں پر
.
پہلا طریقہ: اپنا برانڈ بنائیے
منرل واٹر کی بوتلیں فروخت کرنے والی کمپنیاں جیسے کہ نیسلے ، کنلے، ایکوافینا اپنے اپنے برانڈ سے جانی پہچانی جاتی ہیں اور اپنی شہرت کے باعث ہی ان کے برانڈ کی بوتلیں مہنگے داموں میں فروخت ہوتی ہیں ۔آپ بھی ایسی ہی کمپنی بناسکتے ہیں۔
اس کے لئے خالی بوتلیں ان قیمتوں پر باآسانی مل جاتی ہیں
• ی600 ملی لیٹرکی خالی بوتل 6 سے 7روپے
• ڈیڑھ لیٹر کی خالی بوتل 10 سے 12روپے میں
• لیٹر 19کی خالی بوتل 540 سے 600روپے میں
hydronixwater.com.pkان بوتلوں کی خریداری میں آپ کی بھر پور مدد اور رہنمائی کرسکتا ہے۔
ام ال600 کی بوتلیں فروخت کریں اور 22لاکھ روپے ماہانہ سے زیادہ کمائیں؟
اگر آپ 600 ML کی بوتلیں بنا کر فروخت کرنا چاہتے ہیں تو 3000 گیلن کے پلانٹ سے 12گھنٹے میں 9450 بوتلیں روزآنہ بنتی ہیں۔ 600 ML کی بوتل 20سے 25روپے کی فروخت ہوتی ہے اگر آپ 15روپے کی فروخت کرتے ہیں توایک دن کی سیل ۱یک لاکھ 41ہزار 750روپے بنتے ہیں.
خالی بوتل 6سے 7 روپے کی ہے۔

اگر آپ 7 روپے کی بھی لگائیں تو 9450 بوتلوں کی رقم 66150 روپے کی بنتی ہیں ۔
اسکے علاوہ جیسا کہ آپ کو اوپر بتایا گیا تھا کہ بجلی کا بل 20ہزار روپے ماہانہ اور کیمیکل ،منرل اور وغیرہ 15 ہزار روپے ماہانہ ہے دونوں کو ٹوٹل کریں کریں تو 35ہزار روپے ماہانہ بنتے ہیں یعنی ایک دن کے 1166روپے بنتے ہیں ۔
اب 1166 روپے رننگ کاسٹ کے اور 66150 روپےخالی بوتلوں کے ان دونوں کو اپنی ایک دن کی سیل کی رقم میں سے نکال دیں تو بچتے ہیں 74435روپے ۔۔۔
یہ ہے آپ کی ایک دن کی انکم۔۔۔
خود حساب لگالیں کہ ایک مہینے میں کیا انکم بنتی ہے !!!! ۔۔
آپ سوچ بھی نہیں سکتے!!!۔۔۔
جی ہاں 22 لاکھ 33ہزار پچاس روپے ۔
ڈیڑھ کی بوتلیں فروخت کریں اور 20لاکھ روپے ماہانہ سے زیادہ کمائیں؟
اگر آپ ڈیڑھ لیٹر کی بوتلیں بنا کر فروخت کرنا چاہتے ہیں تو 3000 گیلن کے پلانٹ سے 12گھنٹے میں 3780 بوتلیں روزآنہ بنتی ہیں۔
ڈیڑھ لیٹرکی بوتل 40سے 50روپے کی فروخت ہوتی ہے اگر آپ 30روپے کی فروخت کرتے ہیں توایک دن کی سیل ۱یک لاکھ 13ہزار 400روپے بنتے ہیں
خالی بوتل 10سے 12روپے کی ہے۔
اگر آپ 12 روپے کی بھی لگائیں تو 3780بوتلیں 45360روپے کی بنتی ہیں۔
اب 1166 روپے رننگ کاسٹ کے اور 45360 روپےخالی بوتلوں کے ان دونوں کو اپنی ایک دن کی سیل کی رقم میں سے نکال دیں تو بچتے ہیں 66874روپے ۔۔۔
یہ ہے آپ کی ایک دن کی انکم۔۔۔
اب ایک مہینے کی انکم کا حساب لگائیں ۔۔۔ جی ہاں یہ رقم ہے 20 لاکھ 6ہزار220 روپے ۔
لیٹر19کی جمبو بوتلیں فروخت کریں ایک بار لگائیں پانچ لاکھ اور ہر ماہ کمائیں پانچ لاکھ؟
19لیٹر19 کی بوتلوں کا بزنس سب سے زیادہ کامیاب اور سب سے زیادہ چلنے والا بزنس ہے 19لیٹر کی اس بوتل کو نیسلے ، کنلے اور ایکوا فینا جیسی بڑی اور مشہور کمپنیاں 200روپے میں فروخت کرتی ہیں۔
اس سے چھوٹی کمپنیاں 150 اور اس سے چھوٹی125 پھر100 اور کچھ لوگ 80 روپے میں بھی فروخت کررہے ہیں۔
اگر آپ 19لیٹر کی بوتلیں بنا کر فروخت کرنا چاہتے ہیں تو 3000 گیلن کے پلانٹ سے 12گھنٹے میں300بوتلیں روزآنہ بنتی ہیں۔
یعنی ایک مہینے میں 9000بوتلیں ۔
ہم کہتے ہیں کہ آپ ان 9000بوتلوں کو 80 میں بھی فروخت نہ کریں بلکہ صرف 60 روپے کے حساب سے فروخت کریں تب بھی 540000 روپے بنتے ہیں اگر اس میں سے 35000 روپے نکال دیں جوکہ پورے مہینے کی رننگ کاسٹ ہے تو آپ کی انکم ہوئی پورے 5 لاکھ روپے کی۔
بوتل کی قیمت نکالنے کی ضرورت اس لئے نہیں ہے کیونکہ وہ ہر کمپنی اپنے اس کسٹمر سے لیتی ہے جو اس سے بوتل خریدتا ہے اس لئے آپ بھی بوتل کی قیمت کسٹمر سے ہی لیں گے۔
یا پھر کسٹمر اسکو واپس کرتا ہے.
یا آپ انکو پانی پوھنچا کر بوتل واپس لتے ہیں
.
تو کہیئے ہوئی نا 5 لاکھ روپے مہینے کی انکم جبکہ پلانٹ کی قیمت بھی پانچ لاکھ روپے ہی ہے
ایک بار لگائیں پانچ لاکھ ،
ہر ماہ کمائیں پانچ لاکھ ،
عام طور پر 19لیٹر کی بوتلیں فروخت کرنے والی تمام کمپنیاں ان بوتلوں کو کسٹمرز کے گھروں تک پہنچاتی ہیں جبکہ ڈیڑھ لیٹر یا 600 ML کی بوتلیں جنرل اسٹور یا دکانوں تک پہنچادی جاتی جہاں کسٹمرز خود آ کر انہیں خریدتے ہیں۔
19 لیٹر کی خالی بوتلیں 540 روپے سے 600 روپے تک کی مل جاتی ہیں تاہم یہ رقم آپ کو کسٹمرز سے واپس مل جاتی ہے۔
تمام بڑی یا چھوٹی کمپنیاں جب پہلی دفعہ کسی کے گھر یہ بوتل پہنچاتی ہیں تو اسی وقت اس بوتل کی قیمت کسٹمر سے لے لیتی ہیں اور بعد میں جب بھی کسٹمر کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے وہ خالی بوتل دے دیتا ہے اور بھری ہوئی بوتل لے لیتا ہے اور اس وقت وہ صرف پانی کی قیمت دیتا ہے۔
پانی کی قیمت ہر کمپنی کی الگ الگ ہے جن کے بارے میں ہم آپ کو اوپر بتا چکے ہیں۔
:مفت کا مشورہ
اس موقعے پر اگر آپ ہمارا مشورہ مانیں تو ہم آپ کو ایک ایسی ترکیب بتا سکتے ہیں کہ جس سے آپ پلانٹ لگانے کے بعد پہلے ہی دن سے جتنی چاہے سیل حاصل کرسکتے ہیں اور بوتل بھی اپنی مرضی کی قیمت پر فروخت کرسکتے ہیں یعنی 60 یا 70 روپے کے بجائے 100 روپے یا اس سے بھی زیادہ پر فروخت کرسکتے ہیں ۔
عام طور پر کسٹمرز پہلی دفعہ پانی خریدتے وقت بوتل کی قیمت دینے سے گھبراتے ہیں ۔اگر انہیں پہلی دفعہ فری بوتل آفر کردی جائے تو ہر شخص خوشی خوشی لینے کو تیار ہو جائے گا اور آپ صرف خالی بوتل نہیں بلکہ پانی سے بھری ہوئی بوتل فری آفر کردیں آپ دیکھیں گے کے کوئی بھی یہ بوتل لینے سے انکار نہیں کرے گا۔
نہ صرف انکار نہیں کرے گا بلکہ کسٹمر کی بارگیننگ پوزیشن بھی کمزور ہوجائے گی اور آپ اپنے پانی کی قیمت 100 روپے یا اس سے زیادہ رکھیں۔
ویسے بھی آپ کے پلانٹ کا پانی کسی بھی طرح سے نیسلے ،کنلے یا اکیوافینا سے کم نہیں ہوگا پھر آپ نے بوتل بھی فری دی ہے اس لئے کسٹمر آپ سے بارگیننگ نہیں کرسکتا۔ اور اگر اسے بارگیننگ کرنے کا شوق ہے تو اپنا شوق ضرور پورا کرے آپ اسے بوتل نہ دیں ۔
کیونکہ فری میں لینے کو تو ہزاروں لوگ تیار ہیں ۔
اب اگر آپ پہلی دفعہ 100 یا 200 لوگوں کو فری بوتل دے دیتے ہیں اور اگلے تین چار دنوں تک ان میں سے کوئی آپ سے پانی نہیں لیتا تو آپ اس سے اپنی دی ہوئی خالی بوتل واپس مانگ لیں۔
ویسے بھی کسٹمرآپ کے نام کا لیبل لگی ہوئی خالی بوتل کسی اور کمپنی کو نہیں دے سکتا۔
اور اگر کسی اورکمپنی سے پانی خریدتا ہے تو اسے خالی بوتل کے 600روپے ایڈوانس بھی دینے پڑیں گے۔
اور لوگوں کی سب سے بڑی کمزوری یہی کہ وہ ایک ساتھ اتنے پیسے دینے سے گھبراتے ہیں۔
چاہے انہیں 100روپے کا پانی خریدنا پڑے خریدیں گے لیکن ایک ساتھ 600روپے نہیں دیں گے۔
اس کی مثال یوں بھی سمجھی جا سکتی ہے کہ وہ لوگ جو پورا مہینہ شیمپو کا ساشے خریدتے ہیں وہ ایک مہینے میں بہت ساری رقم خرچ کردیتے ہیں جبکہ شیمپو کی بوتل خریدنے والے لوگ بہت مزے میں رہتے ہیں اور سستا شیمپو خریدتے ہیں۔
یہی حال چائے کی پتی، صابن ، گھی اور دیگر بہت چیزوں کا بھی ہے۔
اس لئے اس موقعے پر اگر آپ ہمارا مشورہ مانیں تو جہاں پانچ لاکھ روپے ROپلانٹ لگانے پر خرچ کریں وہیں 50 یا 60 ہزار روپے اور خرچ کریں اور ایک دفعہ 100 بوتلیں اریب قریب کے لوگوں کو فری بانٹ کر دیکھیں آپ کو پہلے ہی دن سے 100 کسٹمر یقینی طور پر مل جائیں گے جو آپ سے آپ کی قیمت پر پانی خریدیں گے۔

اور اگر آپ کے پاس انویسٹمنٹ کی کمی نہیں ہے تو 100 کے بجائے دو ،تین، چار یا پانچ سو بوتلیں بانٹ دیں حیرت انگیز نتائج حاصل کرنے کے لئے یہ آزمایا ہوا نسخہ ہے۔
دوسراطریقہ: فلنگ اسٹیشن بنائیے اور ماہانہ 3لاکھ سے زیادہ کمائیے
فلنگ اسٹیشن کا مطلب ایک ایسی جگہ ہے جہاں لوگ خود اپنی بوتلیں لے کر آتے ہیں اور آپ سے خالی بوتل میں منرل واٹر بھروا کر لے جاتے ہیں۔
یہ فلنگ اسٹیشن آپ بازار میں موجود کسی دکان میں بھی بناسکتے ہیں اور چاہیں تو اپنے گھر میں بھی بناسکتے ہیں اور اس کے لئے آپ کو خالی بوتلیں خریدنے کی ضرورت بھی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی برانڈ بنانے کی جیسا کہ ہم پہلے بتاچکے ہیں کہ 3000 GPD کا پلانٹ جس کی قیمت 5لاکھ روپے ہے
اگر یہ پلانٹ روزآنہ 12گھنٹے چلایا جائے تو 5664 لیٹر پانی حاصل
Comments