ویکلی ڈرا میں دو کروڑ سے زائد کا انعام، غریب طلبہ کی تعلیم پر خرچ کرنے کا جذبہ
حیدرآباد۔یکم ۔اکتوبر (سیاست نیوز) انسان کی قسمت بدلنے میں دیر نہیں لگتی۔ قدرت مہربان ہو تو عام آدمی راتوں رات کروڑپتی بن سکتا ہے۔
یہاں ہم کسی ٹی وی شو کی بات نہیں کر رہے ہیں بلکہ متحدہ عرب امارات میں ایک حیدرآبادی جوڑے کے راتوں رات دو کروڑ روپئے جیتنے کی حقیقت بیان کر رہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں مقیم 34 سالہ حیدرآبادی نوجوان میر نے دبئی کے محظوظ ملینئر ڈرا میں لمحہ آخر میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا اور فیصلہ اس کی زندگی کو بدلنے کا ذریعہ بن گیا ۔
ڈرا میں جو ہفتہ واری انعامی ڈرا ہے ، میر کو ایک ملین درہم حاصل ہوئے جو ہندوستانی کرنسی میں 20197385 روپئے ہیں۔
میر کا تعلق حیدرآباد سے ہے اور وہ دبئی میں سیلس مینجر کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہیں ویکلی ڈرا میں دوسرا انعام حاصل ہوا۔ جاریہ سال ملینئر بننے والے میر 15 ویں خوش قسمت شخص ہیں۔ 25 ستمبر کو ڈرا سے چند گھنٹے قبل ہی میر نے قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا ۔
میر کی اہلیہ نے بھی اس مقابلہ میں حصہ لیا تھا اور دو ہفتہ قبل انہیں ایک ہزار درہم یعنی 20176 روپئے ملے تھے۔ میر اور ان کی اہلیہ نے تصور نہیں کیا تھا کہ ڈرا میں حصہ لینا ان کی زندگی کو بدل دیگا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرا کے نتیجہ کی انہوں نے معلومات حاصل نہیں کیں اور انہیں اس وقت ٹیلیفون کال موصول ہوا ، جب وہ ڈیوٹی پر تھے۔
کالر نے جب انہیں ایک ملین درہم انعام جیتنے کی اطلاع دی تو انہیں یقین نہیں آیا اور انہوں نے سمجھا کہ شائد کسی ریڈیو اسٹیشن سے مذاق کیا جارہا ہے ۔
مجھے جب یہ پتہ چلا کہ ٹیلیفون کالر حقیقی ہے تو میری زبان سے الفاظ نہیں نکل رہے تھے ۔ 12 سال قبل میر حیدرآباد سے دبئی پہنچے تاکہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں ۔
دبئی میں بہتر جاب ملنے کے بعد انہوں نے تعلیم ترک کردی ۔ انعام میں جیتی رقم میر ہندوستان میں غریب اور مستحق بچوں کی تعلیم پر خرچ کرنا چاہتے ہیں۔
انعامی رقم کا کچھ حصہ وہ اپنی بچت کے طور پر محفوظ کریں گے تاکہ ضروریات زندگی کی تکمیل Dailyhunt ہو۔
Comments