ملاوٹ شدہ دودھ کو کیسے چیک کریں
دودھ غذائی اجزا اور اینٹی آکسیڈینٹ کی خصوصیات سے بھر پور ہوتا ہے۔
دودھ کا استعمال پٹھوں اور ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ اس کا استعمال کرنے سے جسمانی اور ذہنی نشوونما میں بہتر مدد ملتی ہے۔
مگر اس کے برعکس خراب دودھ یعنی ملاوٹ شدہ دودھ پینا صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ در حقیقت میں دودھ میںپانی کے علاوہ ، بہت سے کیمیکل بھی ملائے جاتے ہیں۔
اس کی وجہ سے ، جسم جلد ہی بیماریوں کا شکار ہوسکتاہے۔ مگر آپ گھر پر ہی اصلی اور نقلی دودھ کی آسانی سے شناخت کرسکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں اس کے بارے میں…
ایسے پہچانیں دودھ میں پانی میں ملاوٹ
اس کے لئے دودھ کے قطرے ، پین کی ڈھلوان سطح پر ڈالیں۔ اگر دودھ ٹھیک ہو گا تو پھر یہ آہستہ آہستہ ایک سفید لکیر چھوڑ کریعنی ایک نشان چھوڑتا ہوا چلا جائے گا۔ دوسری طرف پانی کی ملاوٹ والا دودھ بغیر کو ئی نشان چھوڑے ہوئے تیزی سے بہہ جائے گا۔
ایسے پہچانیں دودھ میں یوریا کی ملاوٹ
اس کے لئے، ٹیسٹ ٹیوب میں 1 چائے کا چمچ دودھ ، 1/2 چائے کا چمچ سویا بین یا ہر ہر پاؤڈر ڈالیں۔ اس مکچر کو اچھی طرح مکس کرلیں۔ 5 منٹ کے بعد اس مکچر میں سرخ رنگ کے لیٹمس پیپرڈالیں۔
اگر 30 سیکنڈ کے بعد اس کا رنگ نیلے رنگ میں بدل جاتا ہے تو پھر سمجھیں کہ دودھ میں یوریا ملا ہوا ہے۔
ایسے کر یں دودھ میں ڈٹرجنٹ کی ملاوٹ
آپ کو یہ سن کر حیرانی ہوگی مگر دودھ میں ڈٹرجنٹ بھی ملایا جاتاہے۔
اس کی پہچان کرنے کے لئے ، بوتل میں برابر مقدار میں پانی اور دودھ ملا کر ہلائیں۔
مثال کے طور پر ، اگر آپ 5-5 ملی لیٹر دودھ اور پانی لیں۔ اگر اس میں جھاگ بنی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ دودھ میں ڈٹرجنٹ ملایا گیا ہے۔
ایسے کریں مصنوعی دودھ کی پہچان
آپ دودھ کا ذائقہ چکھ کر بھی اصلی اور نقلی کی بھی پہچان کرسکتے ہیں۔ جعلی دودھ کا ذائقہ تلخ ہوتا ہے۔
دودھ کو انگلیوں سے رگڑنے پر صابن جیسا لگنے پر بھی دودھ میں ملا کر ہو تی ۔ اس کے علاوہ ، مصنوعی دودھ گرم ہونے پر پیلے رنگ کاہوجاتا ہے۔ آپ مصنوعی دودھ میں پروٹین کے مواد کی مقدارکی جانچ کرنے کے لئے آپ میڈیکل اسٹور سے ملنے والی یوریاسٹریپ استعمال کرسکتے ہیں۔
آپ کو ان کے ساتھ بہت سے رنگوں کی فہرست بھی ملے گی۔ ایسے میںآپ آسانی سے دودھ میں یوریا کی مقدار کی پیمائش کرسکتے ہیں
Comments