بچی کو گھر سے پودا اکھاڑنے پر مٹی کا تیل ڈال کر نذر آتش کر دیا گیا

بچی کو گھر سے پودا اکھاڑنے پر مٹی کا تیل ڈال کر نذر آتش کر دیا گیا

بیگو سرائے:

بہار کے بیگو سرائے ضلع کے برونی تھانہ علاقہ میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ رونما ہوا ہے۔

الزام ہے کہ ایک 12 سالہ بچی کو گھر سے پودا اکھاڑنے پر مٹی کا تیل ڈال کر نذر آتش کر دیا گیا۔

بچی کو سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔
ایک پولیس افسر نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ شیو رونا گاؤں میں ایک 12 سالہ بچی اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔

اس نے اپنے پڑوسی سکندر یادو کے گھر میں لگے کندری (سبزی کی ایک قسم) کا پودا اکھاڑ دیا۔

الزام ہے کہ اس کی طلاع ملنے پر سکندر اور اس کی بیوی کویتا دیوی نے بچی کی خوب پٹائی کی،

انہوں نے اس پر ہی بس نہیں کیا بلکہ اس کے اوپر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی
برونی تھانہ کے انچارج سریندر سنگھ نے اتوار کے روز بتایا کہ اس واقعہ کی ایف آئی آر ہفتہ کے روز برونی تھانہ میں درج کرائی گئی ہے۔

بچی بری طرح سے جھلسی ہے، اس کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے اور اس کی حالت نہایت سنگین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پورے معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔

تفتیش کے بعد ہی واقعہ کی صداقت معلوم ہو سکے گی۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں خاندانوں میں پہلے سے ہی تنازعہ چل رہا ہے۔

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

No comments yet