Gilgat court announced hang for rapist a women

خاتون سے زیادتی کرنے والے مجرموں کو سزائے موت سنادی گئی

symbols of justice and law on table of judge
court

گلگت :

گلگت کی مقامی عدالت نے خاتون سے زیادتی کرنے والے تین ملزمان کو سزائے موت سنادی ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادتی کیس بلتستان شگر کے علاقے اردندو میں ہوا تھا، واقعے کی خبر پر چیف کورٹ کے جسٹس ملک حق نواز نے ایکشن لیا تھا، کیس بیس ستمبر کو فائل کیا گیااور بیس نومبر کوٹرائل شروع ہوا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق کیس کو فوری طور پر نمٹانے کےلئے روزانہ سماعت کی گئی ، عدالت نے ایک ماہ سے بھی کم مدت میں کیس کا فیصلہ کیا اور تین مجرمان کو سزائے موت کا حکم سنایا، سزائے موت پانے والوں میں عابد حسن، سخاوت،اصغر علی شامل ہیں، عدالت کی جانب سے تینوں مجرمان کو 10 دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔

عدالتی ذرائع کے مطابق مجرمان متاثرہ خاتون کو سات ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، سزائے موت پانے والے مجرمان کی عمریں اٹھارہ سال سے زائد ہیں۔

#pkvillage #gilgit #punjab #court #lawandorder

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

No comments yet