میری مرغی کو قتل کر دیا نوجوان شکایت کرنے پولیس اسٹیشن پہنچ گیا
سرسلہ: گاڑی کی ٹکرسے ایک مرغی مرگئی جس پراس کا مالک انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔
اپنی نوعیت کا منفرد یہ واقعہ یاست تلنگانہ کے ضلع راجنہ سرسلہ میں پیش آیا۔
بنڈہ پلی سے تعلق رکھنے والے راجو نے ایک مرغی پالی تھی۔ اس کی مرغی ٹریکٹرکی ٹکرسے مرگئی،
جس پرراجو مردہ مرغی کو لے کرپولیس اسٹیشن پہنچ گیا، اوراس نے شکایت کی کہ ٹریکٹرڈرائیورنے اس کی مرغی کوماردیا ہے
لہٰذہ ذمہ دار کے خلاف کاروائی کی جائے۔
اس کی عجیب وغریب شکایت پرپولیس ملازمین بھِی حیرت زدہ رہ گئے۔
Comments