آخر بینک کس طرح پیسے کماتی ہے یا بینک فیل یا کریش کیسے ہوتا ہے…؟

جب بھی ہم بینک میں پیسے جمع کراتے ہیں تو وہ ان رقم کو تجوری میں سنبھال کر نہیں رکھتے بلکہ ان پیسوں کو وہ مختلف سیکٹر یا کاروبار میں انوسٹمنٹ کرتے ہیں یا بڑی بڑی کمپنیوں کو سود پر قرض دیتے ہیں جس سے بینک اپنا منافع کماتا ہے…

جب ملک میں مہنگائی کم ہوتی ہے تو بینک کم شرح سود میں لوگوں کو قرض دیتا ہے جس سےزیادہ سے زیادہ لوگ بینک سے قرض لیتے ہیں اور اس سے لوگ کاروبار کرتے ہیں… پھر آہستہ آہستہ حالات کو دیکھتے ہوئے بینک اپنے شرح سود میں اضافہ کرتی ہے…

اب سوچیں ذرا جب ہم کسی کا وقت ضائع کرتے ہیں تو کیسا ظلم ڈھاتے ہیں

لیکن جب بینک میں شرح سود میں اضافہ ہوتا ہے تو لوگ کم قرض لیتے ہیں اور بینک مختلف سیکٹرز سے کماتی ہے جیسے اسٹاک مارکیٹ، سرکاری بونڈ، ریئل اسٹیٹ جیسی مارکیٹ میں انوسمنٹ کر کے منافع کماتی ہے…

اب جانتے ہیں کہ بینک فیل کیسے ہوتا ہے… فرض کریں ایک بینک میں دس لوگ ہر مہینے اپنا دس لاکھ روپے جمع کراتے ہیں

Why you need a prepaid debit card If You Have a Bank Account

اس طرح اس بینک کی ماہانہ ڈپازٹ ایک کروڑ روپے ہے اور وہ سب اس میں سے صرف 25 لاکھ روپے ہی نکالتے ہیں تو باقی 75 لاکھ بینک باہر انوسٹ کر دے گی اور ہر مہینے بینک میں اتنا ہی پیسہ کیش کی صورت میں ہوتا ہے جتنا اس کی سرکولیشن میں ہے…

پھر اچانک کسی وجہ سے ان دس لوگوں میں سے پانچ کو پیسے کی ضرورت پڑتی ہے اور وہ پانچ لوگ اپنا پیسہ نکالنے بینک کے پاس جاتے ہیں جس بینک پر انہوں نے پیسہ جمع کرایا ہے… اس بینک کا زیادہ تر پیسہ لوگوں کو قرض دینے اور اسٹاک مارکیٹ میں لگایا ہوا ہے اس وقت پتا چلتا ہے کہ بینک کے پاس تو پیسے ہی نہیں ہے…

سہاگ رات کو شایان شان کیسے منائیں

اس طرح بینک حرکت میں آتی ہے اور اسے اپنے صارفین کو پیسے دینے کے لیے یا تو کسی دوسرے بینک یا باہر سے قرض لینا پڑے گا یا انہوں نے جس چیز پر انوسٹمنٹ کر رکھی ہے اسے نقصان میں بیچ کر عوام کو پیسہ دینا پڑے گا…

اب جب ایسی صورتحال کسی بینک کے ساتھ پیش آتی ہے تو عوام میں ہلچل مچ جاتی ہے اور سب کے سب ایک ساتھ پیسے نکالنے کے لیے بینک کی طرف دوڑ لگاتے ہیں جسے بینک رن “Bank Run” کہتے ہیں… اس طرح ایک بینک کے فیل ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے…

Do you know Truth about pi network?

جب اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں تو پاکستان میں “DPC” ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن اس بینک کو اپنی تحویل میں لے کر اس کا حساب کتاب کر کے لوگوں کے پیسے واپس کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اگر بینک پوری طرح فیل ہو جاتا ہے تو یہ ادارہ انشورنس کے تحت ہر صارفین کو صرف پانچ لاکھ روپے ادا کرتی ہے باقی پیسے ڈوب جاتے ہیں…

سلیکون ویلی امریکہ کا سب سے بڑا بینک تھا اور باقی بینکوں سے مختلف فنکشن میں کام کرتا تھا… سلیکون ویلی بینک امریکہ میں “New Startup” کو سب سے کم شرح سود میں قرض دینے میں نمبر ون پر تھا اور لاک ڈاؤن کے دوران جب پوری دنیا میں لوگ ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کر رہے تھے تو جتنے بھی “Tech” والے لوگ تھے

Love marriage rate increased in Karachi sindh

وہ اس بینک پر اپنی ساری کمائی جمع کر رہے تھے… 2020 کے بعد امریکہ میں مہنگائی بڑھنے لگی تو بینک نے اپنی شرح سود میں اضافہ کر دیا اور اس طرح جو نئے اسٹارٹ اپ تھے انہوں نے بینک میں جمع کرائے پیسے نکالنے کے لیے بینک سے رجوع کیا تو بینک کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے…

جس کے بعد سلیکون ویلی بینک نے باہر سے “Capital Ventures” سے فنڈ ریز کرنے کی کوشش کی مگر وہاں وہ ناکام ہوگئے… جس کے بعد اس بینک نے اپنے خریدے گئے اسٹاک مارکیٹ میں “Shares” کو 1.2 بلین ڈالرز کے نقصان پر بیچ کر ان لوگوں کو پیسے واپس کیے…

بینک کے اس نقصان کو دیکھ کر ان سب “Start up” میں بگھدڑ مچ گئی اور سب کے سب ایک ساتھ اس بینک سے پیسے نکالنے پہنچ گئے جس کی وجہ سے راتوں رات سلیکون ویلی بینک فیل ہو گیا

ACCOUNT OPENING OFFICER job available Bank in UAE

اسی کو دیکھا دیکھی دوسرا “Signature” بینک جو کے کرپٹو کرنسی میں انوسٹمنٹ کرتا ہے اس کی مارکیٹ بھی ڈاؤن تھی تو وہاں بھی لوگ اس خوف سے اپنے سارے پیسے نکالنے کے لیے لائینوں پر کھڑے ہو گئے اور وہ بینک بھی راتوں رات کریش ہو گیا…

فی الحال پاکستانی بینک میں آئندہ دنوں میں ابھی تک تو اس طرح کے حالات دیکھنے کو نہیں مل رہے لیکن ماضی میں کافی بینک فیل ہو چکے ہیں… صرف پچھلے چند سالوں کا دیکھیں تو 2015 میں “KASB Bank” فیل ہوا، 2016 میں “Burj Bank” فیل ہوا ہے… میرا مقصد یہاں خوف و ہراس پھیلانا نہیں ہے بس یہ ان لوگوں کو آگاہ کرنا ہے جو بینک کی اس پالیسی کے بارے میں نہیں جانتے…

How to grow kiwi farming earn 6Million per hector

اگر آپ کے پاس اتنے پیسے ہیں تو بہتر یہی ہے کہ اسے کسی اچھی جگہ انوسٹمنٹ کریں یا بجائے کسی ایک بینک پر سارا پیسے رکھنے کے تو اسے دو تین بینک میں جمع کریں تا کہ اگر خدانخواستہ کوئی ایک بینک فیل ہوتا ہے تو آپ کو کم سے کم نقصان ہو…

Dog ceremony Nepal

مثال کے طور پر اگر آپ کے پاس 20 لاکھ روپے ہے تو اسے چار مختلف بینکوں میں رکھیں تاکہ اگر دو بینک فیل ہوتا ہے تو ویسے ہی آپ کو دونوں بینک سے دس لاکھ روپے مل جائیں گے… اگر یہی پیسہ ایک بینک میں ہوتا ہے تو آپ کو پانچ لاکھ ملیں گے اور پانچ لاکھ کا نقصان ہوگا…

یہ میرا اپنا ذاتی خیال اور مشورہ ہے باقی آپ کے پیسے آپ کہاں کیسے خرچ اور جمع کرتے ہیں یہ آپ ہی بہتر جانتے ہیں…

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

@peepso_user_1182(Supra)
Useful
01/04/2023 8:01 am
@peepso_user_1183(Bilal Hussain)
Great 👍
01/04/2023 8:55 am