tea tree

How to earn 50lak rupees per aker with teatree farming

How to earn 50lak rupees per aker with tea tree farming

ایک لاکھ فی ایکڑ ماہانہ ٹی ٹری ایک درمیانے قد کا چھوٹے چھوٹے پتوں والا سدا بہار جھاڑی نما پودا ہے.( tea tree)

اس کے پتوں سے ایک تیل نکلتا ہے جس کو ٹی ٹری آئل .( tea tree oil) کہتے ہیں. ٹی آئل کی افادیت مسلمہ ہے. اس میں بہت سی اقسام کی ترپینینز. ( terpinene) اور پائنین ( pinenes) پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے یہ تیل بیک وقت اینٹی بیکٹیریل ، اینٹی فنگل اور اینٹی وائرل خصوصیات کا حامل ہوتا ہے.

اسی لیے جلد اور سر کے تمام مسائل کے نباتاتی علاج کا لازمی جزو ہوتا ہے.

teatree

جوؤں کے سو فیصد یقینی خاتمہ کا واحد قدرتی طریقہ ہے. ٹی ٹری کا پودا روایتی طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں پایا جاتا تھا.

مگر پاکستان میں اس کی نہ صرف کاشت اور پیداوار کامیابی سے کی جاچکی ہے بلکہ مقامی پودے کے پتوں میں سے تیل نکالنے کا تجربہ بھی کیا جا چکا ہے.

یہ تجربہ جناب صاحب کے قادربخش فارم واقع فیصل آباد میں کیا گیا ہے.

چونکہ ابھی پاکستان میں اس کی کاشت تجارتی پیمانے پر نہیں کی گئی لہذا اس کے متعلق معلومات دستیاب نہیں لیکن آسٹریلیا کے حساب سے اس کے ایک ایکڑ میں چودہ سو پودے کاشت کیے جاتے ہیں.

جن میں سے دوسال بعد پتے اترنے کا عمل شروع ہوتا ہے لیکن پوری مقدار میں تیل تیسرے سال نکلتا ہے.

tea tree

ایک ایکڑ سے چھ سے سولہ ٹن پتے سالانہ حاصل ہوتے ہیں .

اور ان پتوں سے فی ٹن آٹھ کلو سے لیکر گیارہ کلو تیل نکلتا ہے.

(گو کہ پاکستان میں کیے گئے تجربہ میں اس کی مقدار زیادہ نکلی ہے.) اگر کم سے کم تناسب سے بھی اندازہ لگائیں تو سالانہ فی ایکڑ پانچ سو کلو تیل نکلتا

ہے.

پاکستان میں تھوک کے لحاظ سے اس کی آج کی قیمت 9500 روپے فی کلو گرام ہے.

جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 39 ڈالر فی کلوگرام کے حساب سے بھی دیکھیں تو سالانہ انتیس لاکھ روپے فی ایکڑ کا ٹی ٹری آئل بیچا جاسکتا ہے.

اگر اس حساب کتاب کا محض پچیس فیصد بھی حاصل کرلیا جائے تو بھی کسی بھی موجودہ فصل سے پانچ گنا زیادہ کمائی کی جاسکتی ہے.

گاؤں کے مایوس لوگ جن کے پاس دو چار ایکڑ جگہیں ہیں وہ کھیتی سے مایوس ہوکر مزدوری کررہے ہیں ان سے میری گزارش ہے حوصلہ کریں، اپنی آنکھیں کھولیں، اردگرد دیکھیں، علم حاصل کریں اور اپنی آمدن بڑھائیں. ( ابن فاضل)

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

@peepso_user_52(Imran khan)
So Nice
13/08/2021 4:36 am