سردی کے موسم میں ساگ ہر گھر میں بنتا ہے اور بڑا چھوٹا ہر کوئی اس کو ضرور کھاتا ہے، لیکن یہ ساگ کیسے آپ کی خوبصورتی کو بڑھانے میں مدد کرسکتا ہے۔

طبی ماہرین نے کہاہے کہ سرسوں کے ساگ میں قوت اور صحت کا خزانہ چھپا ہے۔
قدرت نے اس میں ذائقے کے ساتھ ساتھ شفا بھی رکھی ہے۔
نرم و گداز گندلوں کا تازہ تازہ پکا ہوا ساگ ہو اور مکھن اور مکئی یا باجرے کی روٹی بھی ساتھ ہو تو کھانے کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔
ساگ میں جب مکھن ڈال کر کھایا جائے تو اس کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے اور یہ تازہ سبزی ہے ضرور کھانا چاہئے۔
سرسوں کے ساگ میں کیلشیم، آئرن اور وٹامن وافر مقدار میں ہوتے ہیں جو خون بنانے کے ساتھ ساتھ بھوک میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے ساگ میں کیلشیئم، سوڈیم، کلورین، فاسفورس، فولاد، پروٹین (جسم کو نشونما دینے والے اجزا) اور وٹامن اے، بی اور ای کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
ساگ کے بارے میں یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ ساگ اور دودھ بڑی حد تک ایک دوسرے کا بدل ہیں اور ساگ جسم میں بڑی حد تک دودھ کی کمی پورا کرسکتے ہیں۔
عام طور پر زمیندار تازہ ساگ پکاتے اور کھاتے ہیں۔ تازہ کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ شہری لوگ اسے بہت پسند کرتے ہیں۔
:فائدہ
پالک میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن اے، کے، سی اور ای، کولیجن اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو نہ صرف کھانے میں فائدہ مند ہوتے ہیں بلکہ خوبصورتی اور چہرے کی رونق کو بڑھانے میں بھی ہماری مدد کرتے ہیں۔
ٹپ :1
پالک کے پتوں کو اچھی طرح دھو لیں ۔
٭ پھر چند پتوں کو دھوپ میں سُکھا دیں اور مکسر میں ڈال کر پاؤڈر تیار کرلیں۔
٭ ایک چمچ دہی اور دو چمچ بیسن میں یہ پاؤڈر مکس کرلیں ۔
٭ پھر 20 منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر دھو لیں ۔
ٹپ :2
٭ ساگ کو ابالنے کے بعد اس کا پانی الگ کرلیں اور اس میں دو چمچ ملتانی مٹی اور انڈے کی زردی شامل کریں ۔
٭ لیجیئے ہوگیا تیار ساگ کا فیس پیک۔
٭ اب اس کوپر دھو لیں۔
آپ بھی یہ ٹپ ضرور استعمال کریں اور جلد کی خُشکی، کالے گھیرے اور کھلے مساموں کی صفائی کریں ۔
Comments