How to rid sciatica pain with domestic treatment

عِرق النساء، یعنی کہ لنگڑی کا درد

***عِرقُ النِّساء ***


*** Sciatica ***


عِرق النساء، یعنی کہ لنگڑی کا درد. اسے رینگن یا گردھرسی وات بھی کہا جاتا ھے.

یہ درد کولہے سے شروع ھوتی ھے اور پاؤں کے ٹخنے تک جاتی ھے. یہ درد ٹانگ کے پچھلے حصہ میں ھوتی ھے. عمومی طور پر ایک ٹانگ میں ھوتی ھے.

مگر کبھی کبھار دونوں ٹانگوں میں بھی محسوس ھوتی ھے. مگر ایسا شاز و نادر ھی ھوتا ھے.


لنگڑی کا درد Sciatica ایک درد کو نام دیا گیا ھے. جو کہ Sciatic ایک نرو Nerve یا اعصاب میں کسی چیز کے چبھن سے وقوع پذیر ھوتی ھے.

یہ چبھن کسی بھی وجہ سے ھو سکتی ھے. وجوھات میں کمر کے مہروں کا غیر طبعی طور پر بڑھ جانا. یہ غیر طبعی بڑھاؤ پاس سے گزرنے والی شیٹک نرو Sciatic Nerve پر دباؤ ڈالتا ھے جو کہ درد کا باعث بنتا ھے.

کسی حادثہ،چوٹ کی صورت میں اگر مہرے اپنی جگہ سے ہل جائیں تو یہ اپنے ساتھ سے گزرنے والی شیاٹیکا نرو کو ڈسٹرب کرتے ہیں جس سے اس میں درد کی لہریں اٹھتی ہیں.

اس کے علاوہ اس درد کی وجوھات میں موٹاپا، بڑھاپا، زیادہ دیر بیٹھنا، زیادہ وزن اٹھانا، یا موٹر سائیکل کی زیادہ سواری کرنا، سرد موسم میں زیادہ عرصہ رھنا، یورک ایسڈ کی زیادتی، سرد اشیاء کا بکثرت استعمال، بارش میں بھیگنا، پسینہ آنے پر فوری نہا لینا وغیرہ شامل ھیں.

زبان میں لکنت یاہکلاہٹ کا علاج
مٹی کے برتن میں کھانا پکانے کے فائدے
خالص شہد کی پہچان
لہسن صحت کا ایک بہترین ٹانک ہے۔

** عِرق النساء Sciaticaکی علامات **
علامات میں کولہے کی ہڈی سے پاؤں کے ٹخنے تک درد کا احساس، ٹانگوں میں بے حسی محسوس ھونا، پاؤں یا ایڑھی میں سوئیاں چبھتی محسوس ھوتی ھیں. مریض رکوع کی حالت میں جھک نہیں سکتا، سیدھا کھڑا ھو کر اپنی ٹانگ کو پھیلا کر اٹھا نہیں سکتا.

اگر اس مرض کے ساتھ یورک ایسڈ بھی بڑھا ھوا ھو تو جسم کے بقیہ جوڑوں میں خصوصی طور پر ٹخنہ، گھٹنی، کہنی وغیرہ میں درد اور ورم کا احساس ھوتا ھے. جوڑ کی حرکات میں کمی واقع ھو جاتی ھے.

** ھوالشافی **
نسخہ نمبر 1.

.سونٹھ ، اسگندھ ناگوری، سورنجاں شیریں، اجوائن خراسانی، کوزہ مصری. سب اشیاء ہم وزن لے کر باریک سفوف کر لیں. دو گرام صبح و شام.

نسخہ نمبر دو.
ایک انچ ادرک کا ٹکڑا لیں اور اس کا قہوہ بنا لیں. اس کے ہمراہ فلفل سیاہ چھوٹا چمچ آدھا کا استعمال اچھے نتائج کا حامل ھے.
(مندرجہ بالا نسخہ جات میں سے صرف ایک ھی نسخہ استعمال کریں)

یہ مفید معلومات مفاد عامہ کے لئے شئیر کی گئی ھیں. مریض حضرات سے گزارش ھے کہ اپنا علاج خود کرنے کی بجائے اپنے علاقہ کے کسی قابل طبیب سے بالمشافہ ملاقات کریں تا کہ درست انداز میں تشخیص و علاج ممکن ھو پائے

.
اللہ پاک ھم سب کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے اور ہمیں ایک دوسرے کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کا شرف عطاء فرمائے. آمین

طالبِ دعا
حکیم عطاءالرحمن

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

No comments yet