man in black long sleeved shirt and woman in black dress

جیون ساتھی کا چناؤ کرنے سے قبل چند ضروری احتیاطیں

جیون ساتھی کا چناؤ کرنے سے قبل چند ضروری احتیاطیں

ہماری زندگی میں ایک لمحہ وہ بھی آتا ہے جب ہمیں یہ طے کرنا ہوتا ہے کہ اپنی یہ قیمتی زندگی کسی کے ساتھ شئیر کریں۔ ایک ایسا ساتھی، ہمسفر اور مددگار جو آپکو سکون ، محبت ، خلوص ، افادیت ، مستقبل اور ایک اچھی اولاد دے۔

بےشک انسان کا نصیب ایک اٹل حقیقت ہے مگر ذہن اور عقل کا استعمال بھی ساتھ ساتھ بہت ضروری ہے۔ تو آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کا مزاج کیسا بھی ہو ، کس طرح کا جیون ساتھی آپ کو عمومی طور پر ویٹنگ لسٹ یا سوچ وچار کرنے کے لیے چننا چاہیے۔

:دو طرفہ سوچ رکھنے والے

زندگی کی گاڑی کو رواں رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے کہ آپکا جیون ساتھی جیسا بھی ہو، وہ آپ کی مرضی ، خوشی اور پسند کا بھی خیال رکھے۔

تعلق میں صرف آپ کو قربانی اور تمام کمپرومائز پر مجبور نہ کرے بلکہ خود بھی تھوڑی کوشش کرے۔ چاہے وہ لڑائ کے بعد سوری کہنا ہو ،یا ایک سٹیپس پیچھے ہٹ کر تعلق کو ٹوٹنے سے بچانا ہو۔ اگر ایک تعلق میں آپ خود ہی روٹھتے ہیں اور خود مانتے ہیں ،

اور اسے زندہ رکھنے کے لیے کوشش کرتے رہتے ہیں تو آپ تعلق سنبھال نہیں رہے ہیں بلکہ اسے گھسیٹ رہے ہیں۔

جذبانی و نفسیاتی طور پر محفوظ /پراعتماد

کچھ ایسے لوگ لوگ ہوتے ہیں جو کسی بھی خوشی کو غم ، سالگرہ یا شادی کو خراب کرنے کا ٹیلنٹ قدرتی طور پر رکھتے ہیں۔ یہ لوگ آپ کے ہر مثبت کمنٹ ، کوشش اور محبت کو منفیت کی طرف لے جاتے ہیں۔ اور رونا دھونا مچا دیتے ہیں۔

ان کی بجائے آپ ایسے لوگوں کو اپنائیں جو منفیت میں بھی مثبت دیکھنے کی صلاحیت رکھیں۔ مذاق کو برداشت کریں۔ اور منفی کمنٹ بازی کو بھی اپنی برداشت اور حوصلے سے قبول کرتے ہوئے جواب دیں ۔ جواب جیسا بھی ہو مگر موقع محل کا لحاظ کریں۔

چُھوٹ دینے، کمپرومائز کرنے والے ہوں

تنقیدی مزاج لوگ ہر چیز پرفیکٹ چاہتے ہیں۔ وہ ذرا سی بات پر اپنا اور دوسروں کا جینا حرام کیے رکھنے میں کوئ کسر باقی نہیں رکھتے ۔

ان سے بچ کر ایسے لوگوں کو اپنایا جائے جو دوسروں کو گنجائش دیتے ہوں ۔ سر پر سوار نہ ہوں ۔ نہ کسی جو اپنے سر پر سوار کریں۔ ایزی گوئنگ ہوں۔ سہولت قبول کریں۔

بہترین فیصلہ ساز

فیصلہ سازی کر سکیں اور جو فیصلہ کریں اس پر قائم رہیں۔ آپ کو ، تعلق کو اور خود کو لٹکا کر نہ رکھیں۔ آپ کے ساتھ ہوتے ہوئے دیگر آپشنز یا ایکس زیر غور نہ ہوں ۔ آر یا پار کا فیصلہ کریں۔

برابری کی سطح کے قائل ہوں

آپ کے جیون ساتھی کو یہ ادراک ہونا چاہیے کہ اپ بھی ایک ہنستے بولتے انسان ہیں۔ اپنی زندگی کی چیزوں ، پسند اور فیصلوں پر آپکا بھی حق ہے ۔ آپ کو بھی سپیس ، سیر و تفریح ، اپنی مرضی کے وقت کی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔

آپ کو بھی اپنے لیے جینے کا حق ہے ۔ جو کوئ بھی فیصلہ لیا جائے آپ کی پسند بھی اس میں شامل ہونی چاہیے ۔

سچائ

ڈرامے بازیاں کسی بھی تعلق کو خراب کرتی ہیں۔ اماں نہیں مانتیں، بہنیں میری جان ہیں ، میرے بھائ سے اتنا فاصلہ رکھو وغیرہ ۔ یا اپنی غلطی دوسرے کے سر ڈالنا ، غلطی تسلیم ہی نہ کرنا ، یا ہر بار خودی مظلوم بننے کی کوشش کرنا تعلق کو خراب نہ بھی کریں تو جیون ساتھی کو بیزار ضرور کرتے ہیں۔ جیون ساتھی آپس میں کوشش کریں کہ جہاں ہو سکے اپنے ساتھی ، اپنے ہمسفر اپنے محبوب کو سپیس دیں۔ انہیں اعتبار دیں۔ محبت دیں۔

اور انہیں زمہ داریوں کے ساتھ ساتھ یہ احساس بھی دلائیں کہ آپ ان کا گھر ہیں ، کیونکہ آپ کے پاس ان کا دل ہے ۔ اور جہاں دل ہوتا ہے ، گھر بھی وہیں ہوتا ہے ۔ آپ کے شوہر یا بیوی کے مسائل ، ان کے نہیں ؛ آپ کے بھی ہیں ۔ آپ دونوں نے مل کر حل کرنے ہیں۔ صرف بستر اور بنک اکاؤنٹ نہیں ؛ اپنی زندگی ، ارواح اور مسائل بھی آپ سانجھے کر چکے ہیں۔بشکریہ عالم سجاد

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

@peepso_user_116(RaeEs Nasrullah)
Nice
29/05/2021 9:11 am