How to make sweet youghrt

گھر پر میٹھا دہی جمانے کا طریقہ ۔۔۔

رمضان کی آمد قریب ہے رمضان میں دوسری بہت سی اشیائے خوردونوش کے علاوہ سحر و افطار میں دہی ہمارے دستر خوان کی ایک اہم اور لازمی ضرورت ہے ۔۔

افطاری میں آ پ چاٹ ، دہی پھلکی ، رائیتہ یا پکوڑوں کے ساتھ پودینہ ملی دہی کی چٹنی یا وائیٹ قورمہ بنا رہی ہیں تو دہی لازماً چاہیئے ۔

سحری میں لسی اور ٹھنڈی دہی کی کٹوری روزے کو آ سان اور دھوپ میں باہر جانے والوں کے لیئے کافی معاون ثابت ہوتی ہے ۔

۔
دوسری طرف رمضان میں دہی کی دکانوں پر ایسے رش ہوتا کہ کہ باری آنی مشکل ہو جاتی ہے اکثر تو دو تین دفعہ چکر لگانا پڑ جاتا ہے ۔

گھر کے مرد اور بچے روزے کے ساتھ اس افتاد کو بھگتاتے پریشان سے رہتے ہیں ۔ یہ امر دیگر ہے کہ بازاری دہی بے پناہ کھٹا ہوتا ہے ۔

خواتین سارا دن گھر میں رہتی ہیں گھر میں دہی بنا کر یہ کام باآسانی کر سکتی ہیں ۔ مگر بہت سی خواتین کو جاگ لگانا نہیں آ تی ۔۔۔یا یہ شکایت ہوتی ہے کہ دہی کھٹی بن گئی یا سرے سے جمی ہی نہیں ۔۔۔ درج ذیل طریقے سے دہی کو جاگ لگائیے ساری شکایات دور ہو جائیں گی ۔۔

گرمی میں دہی کو جاگ لگانا ۔۔۔۔

ایک کلو نیم گرم دودھ لے لیجئے اس میں ایک سُوپ والا چمچ لسی ملا کر ہلا لیجئے لسی کی جاگ بہترین رہتی ہے دہی بالکل ملائم سی جمتی ہے لسی نہ ہو تو آ دھا کھانے والاچمچہ دہی ڈال کر ہلا لیجئے ۔۔۔

اور چار گھنٹے کے لیئے کیبنٹ میں کسی ایسی جگہ رکھ دیجئے جہاں اسے ہلایا نہ جائے اور نہ ہی جگہ بدلی جائے ۔

دہی جمتے وقت شور کو پسند نہیں کرتا اس لیے اسے کسی میں سکون سے سونے دیا جائے ?

روم ٹمپریچر میں چار گھنٹوں میں بہترین دہی تیار ہو جاتی ہے ۔ گاڑھا میٹھا دہی تیار ہے اٹھا کے فریج میں رکھ دیجیے اب جوبیس گھنٹوں تک کھٹا نہیں ہوگا ۔۔۔

نوٹ ۔۔۔۔ بہتر ہے کہ دہی کورے برتن میں جمائی جائے اسطرح ذائقہ بھی اچھا بنتا ہے اور شکل بھی اچھی آ تی ہے کورا برتن نہیں ہے تو بھی دہی جم جائے گی ۔۔

زیادہ گرم دودھ میں جاگ لگانے سے عموماً دہی پھٹی پھٹی ، پانی چھوڑی ہوئی اور کھٹی بنتی ہے ۔۔۔

روزوں میں دونوں وقت گھر میں دہی جما کر مرد حضرات کو اس جبری مشقت سے بچائیے ۔
✍ ۔۔۔۔۔ ز ۔ م
٢٧ مارچ ٢٠٢١ء

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

@peepso_user_50(sajid Malik)
Nice
07/04/2021 5:17 am
@peepso_user_31(Aisha)
Great idea
07/04/2021 4:16 pm