کچی ہلدی کاحلوہ بنانے کا طریقہ

جوڑوں کے درد اور ہڈیوں و مہروں کی خرابی کے لئے جادو اثر:*
آجکل تازہ کچی ہلدی مارکیٹ میں آئ ہوئ ہے۔ سبزی والوں کے پاس عام دستیاب ہے۔ دیکھنے میں ادرک جیسی لگتی ہے لیکن ادرک سے چھوٹی اور موٹائ میں کافی کم ہوتی ہے۔
ہلدی بھارت اور پاکستان میں عام کاشت کی جاتی ہے ۔ کیمیائی تجزیہ کے مطابق ہلدی میں پوٹاشیم، کیشیم، فاسفورس ، فولاد، ،سوڈیم کے علاوہ وٹامن “اے” ، “بی” اور “سی” بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ اس میں شامل پوٹاشیم دل اور بلڈ پریشرکو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہےاور اس میں شامل آئرن خون کے سر خ خلیوں کو بڑھاتا ہے۔خون کی کمی دور کرنے کے علاوہ یہ خون کو صاف بھی کرتی ہے۔
ہلدی کے اتنے بے شمار فوائد ہیں ۔ اس لئے ان سب کی جگہ ہلدی کا ایک ایسا نسخہ پیش خدمت ہے کہ جس کے فوائد بے شمار ہیں ۔ اس کو مستقل استعمال کرنے والا ہر طرح کے دردوں اور دیگر کئی بیماریوں سے محفوظ رہے گا۔
جوڑوں کے درد، جسم کی کئی بیماریوں کے لیے مفید ہے۔۔
یہ نسخہ ، جوڑوں ، پٹھوں اور کمر کے درد یا ایسے لوگ جو دن رات اپنے جسم کے دردوں میں تھکے اور الجھے رہتے ہیں اور ان کا جسم ہر وقت جکڑا رہتا ہے ،
کندھے کھچے ہوئے ، گردن کھچی ہوئی ، اعصاب کھچے ہوئے، ٹانگوں میں درد ، جی چاہے مجھے کوئی دبائے یا رات کو سوتے ہوئے بار بار بستر پر ٹانگیں پٹخنا اور حاملہ عورتوں کےلئے بہت لاجواب ہے ۔
حاملہ خواتین گرم دودھ کے ساتھ چند ہفتے یا چند مہینے دن میں دو تین بار استعمال کریں ۔ پرانی لیکوریا ،کمر کے درد ، اور حمل کے بعد کی تکالیف کو دور کرنے کے لئے بہترین ہے۔ یہ دل کے مریضوں کے لئے جن کا خون گاڑھا ، کولیسٹرول ، یوریا ، یورک ایسڈ بڑھ چکا ہو ،معدہ کے پرانے مریض ،جن کے معدہ اور آنتوں میں انتہائی السر ہو، باہر کے کھانے کھاکر معدہ برباد کرنے والوں کےلئے بھی بہت فائدہ مندہے
*کچی ہلدی کا حلوہ اجزاء:*
چھوٹی الائچی کے دانے — ایک کھانے کا چمچہ
سونف ۔۔۔ 50 گرام
پستہ ۔۔ 100 گرام
بادام ۔۔ 100 گرام
چاروں گوند ۔۔ 100 گرام ( یعنی ہر گوند 25 گرام)
کمر کس ۔– 50 گرام
دودھ ۔۔ ایک پاؤ
ترکیب:
کچی ہلدی کو چھیل کر ایک چاپر میں پیس لیں۔ کڑاہی میں ہلدی اور گھی کو اچھی طرح مکس کر کے ہلکی آنچ پر بھون کر الگ رکھدیں۔۔ ایک الگ کڑاہی میں گھی گرم کریں اور اس میں چاروں گوند فرائی کر کے نکال لیں اور ٹھنڈا ہونے پر گرائنڈر میں پیس لیں۔ ۔
ایک کڑاہی میں بیسن اور گھی ڈآل کر بھونیں۔جیسا بیسن کے حلوے کے لئے بھونتے ہیں۔ پھر اس میں پسے ہوئے، پستہ اور بادام ڈآل کر مکس کریں۔ اس کے بعد کھویا شامل کرلیں۔ ساتھ ہی چینی، دودھ اور الائچی دانہ ڈآل کر ہلکی آنچ پر پکائیں اور مستقل چلاتے جائیں۔ ۔
اب اس میں بھنے ہوئے گوند ، پسا ہوا کمرکس اور سونف ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اور صبح 10 گرام روز کھاہیں۔ ٹھنڈا ہونے پر شیشے کے جار میں محفوظ کر لیں
Comments