It-sit

اٹ سٹ آج کل کھیتوں میں عام ملنےوالی بوٹی کے فائدے

اٹ سٹ آج کل کھیتوں میں عام ملنےوالی بوٹی کے فائدے

اٹ سٹ نیلے پھول والی جتنی میں لا سکتا تھا لے آیا ۔

سفید پھول والی آج کل کھیتوں میں عام مل جاتی ہے ۔لیکن نیلے والی ریتلی زمین پر نکلتی ہے ۔

۔1۔ساگ:

اس بوٹی کو ہمارے گاوں میں بطور ساگ پکا کر استعمال کرتے ہیں کہ ۔اس میں تاندلہ بھی ملاتے ہیں ۔

بہر حال بات بسکھپرا کے ساگ کی ہے ۔بدن کی سوجن۔امراض شکم۔بواسیر ۔بخار۔بلغم کو دور کرتا ہے ۔قبض کشا ۔کمی خون۔زیادتی صفراء کو دفع کرتا ہے ۔امراض دل ۔عسر البول ۔یرقان۔قولنج۔ریاحی مروڑ۔اور پھوڑوں پھنسیوں کو ختم کرتا ہے۔

خون کو صاف کرتا ہے اور بھوک خوب لگاتا ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ جو اتنے سارے فوائد کا حامل ہے اسے پکا کر ایک دفعہ ضرور آزمائیں ۔

بلکہ اس ساگ کا آخر میں جو فائدہ لکھوں گا وہ لاکھوں روپے کے علاج سے بھی ممکن نہیں ہوتا جو یہ ساگ کر دیتا ہے ۔

۔2 تازہ بسکھپرا :

اس کا پانی 2 تولہ نکالیں ایک پاو دودھ گائے میں ملا کر پلائین۔بند پیشاب کو فورا کھول دے گا انشاءاللہ بغیر دودھ کے پلانا ۔استسقاء ۔یرقان ۔صلابت جگر و طحال اور سنگ گردہ و مثانہ کے لیے مفید ہے

۔ 3-بچہ کی پیدائش

:اسکی جڑ کا سفوف روغن زیتون میں ملا کر اندام نہانی میں لیپ کرنا سے بچہ خواہ مردہ ہو یا زندہ باآسانی باہر آ جاتا ہے ۔اگر عورت کو اس کا جوشاندہ پلایاجائے تب بھی ڈیلیوری نارمل اور آسانی سے ہو جاتی ہے ۔5 تولہ جڑ کو 40 گرام پانی میں جوش دیں جب پانی آدھا رہ جائے تو گرم گرم پلا دیں

کرڑ کے پھل اور درخت کے بے شمار کیا فائدے ہیں

۔4۔پلیورسی:

جڑ اٹ سٹ سفید۔جڑ اٹ سٹ سرخ ۔خارخسک۔برگ سنبھالو۔پوست ہلیلہ زرد۔پوست بلیلہ ۔آملہ خشک 6۔6 ماشہ ۔سب کو جوکوب کرکے آدھا کلو پانی میں جوش دیں ۔جب پانی پاو رہ جائے تو چھان لیں 20 گرام شہد ملا کر پلائین ۔کچھ دن کے استعمال سے پھیپھڑے بلکل صاف ہو جائیں گے ۔مرض رفع جائے گا ۔اس سے پیشاب بھی کھل کر آئے گا

اولاد پیداکرنےوالے جرثوموں کی تعدادبڑھانے کا طریقہ

۔5امراض چشم :

مشہور بوٹی ہے یرقان اور امراض چشم میں ۔غریبوں کےلیے ممیرا سے کم نہیں ۔بسکھپرا کی جڑ کو روغن کنجد میں گھس کے لگانے سے تمر ( نظر کی کمزوری۔دھندلا پن) دور ہو جاتا ہے۔

بکری کے دودھ میں گھس کر لگانے سے خارش چشم ۔نزول الماء اور پھولا کے لیے مفید ہے ۔عرق گلاب یا شہد خالص میں گھس کر لگانا ساری عمر آنکھوں کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہےاسکی جڑ کو چھاچھ میں گھس کر لگا ابتدائی موتیا بند کو دفع کرتا ہے

نظر تیز کرنے حافظہ اور اعصاب کو مضبوط کرنے کے لیے تل بطور علاج

بھنگڑہ کے رس میں گھس کر لگانا خارش چشم کو ختم کرتا ہےاس کے پتوں کا پانی میں سرمہ کھرل کر کے استعمال کرنا امراض چشم کا شافی علاج ہے شب کوری (اندھیرتا) کےلیے 1 ہفتہ بسکھپرا کا ساگ کھلانا مکمل علاج ہے بسکھپرا ۔

اٹ سٹ۔پزنواہ : ایک چیز تصحیح محترم قبلہ سید ادریس گیلانی صاحب نے کی ہے کہ بسکھپرا ایک الگ بوٹی ہے ۔جبکہ اٹ سٹ اور پزنواہ ایک الگ بوٹی ہے ۔یہ بڑے اساتذہ کی بھی غلطی تھی جہنوں نے تینوں کو ایک ہی لکھا ۔(حکیم عبداللہ صاحب ۔حکیم فصیح الدین صاحب ۔ہری چند ملتانی صاحب وغیرہ ) بہر حال اس کی تصحیح آپ بھی فرما لیں ۔باقی بسکھپرا بھی اٹ سٹ کے خاندان سے ہے لیکن خواص میں ذرا اس سے کم ہے ۔

۔6دمہ :

اسکی جڑ کا سفوف 3 ماشہ ہلدی 4 رتی شہد ملا کر کھانا دمہ کے لیے مفید ہے

سردی میں کھانسی دمہ اورسینے کے امراض کا دیسی ٹوٹکہ

۔7زکام:

زکام خشک ہونے سے ناک بند ہو جاتا ہے اور سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے ۔پزنواہ کا سفوف 3 ماشہ ایک پاو دودھ اور ایک پاو پانی میں ملا کر جوش دیں ۔جب دودھ باقی رہ جائے 2 تولہ میٹھا ملا کر نوش کریں فورا فائدہ دے گا

8۔رسائن ۔

اسکی جڑ کا سفوف 2۔3 ماشہ صبح وشام کھائیں دودھ سے ۔پرانی کمزوری کو بھی کچھ دن میں دور کر دے گا۔جھریاں ختم ہونگے۔خون تازہ پیدا ہوگا۔سفید اٹ سٹ کی جڑ کو سنبھل کی جڑ کے پانی میں جوش دے کر خشک کر لیں اس کے برابر موچرس شامل کرکے سفوف بنا لیں پھر اس سفوف کے برابر گندھک آملہ سار مدبر کا سفوف شامل کر کے 4 رتی ایک پاو دودھ شہد ملا ہوا کے ہمراہ پئیں ۔کھوئی ہوئی طاقت عود کر واپس آئے گی-

شوگر کے علاج کے لیئے دیسی غذا اور قرآنی وظیفہ

9۔سوجن

۔50 گرام جڑ کا سفوف 1 پاو پانی میں جوش دیں جب پانی 50 گرام رہ جائے تو اس میں چرائیتہ ۔سنڈھ اور قلمی شو رہ 1۔1 ماشہ شامل کر لیں وقفے وقفے سے پیئں ۔سوجن ٹھیک کرے گا اور جالندھر ختم کرے گا

10۔سوزاک۔

اسکے کے پتوں کا رس پیشاب آور ہونے کی وجہ سے پیشاب کی نالی کو صاف اور جلن سوجن ختم کرتا ہے

سونف اور الائچی کھانے کے بے شمار فوائد

۔11یرقان۔

اس مرض میں صفراء کو بذریعہ جلاب باہر نکالنے کے لیے بسکھپرا اعلی اور بے ضرر چیز ہے جڑ کا سفوف 4 ماشہ ہمراہ پانی دینا یرقان کے لیے بہترین چیز ہے

۔12۔کھار۔

خشک بسکھپرا جلا کر اسکی راکھ سے کھار تیار کریں رتی صبح وشام پانی سے لیں ۔بند پیشاب کو کھول دے گا ورم گردہ ۔جلندھر ۔میں بھی اکسیر ہے

ﻣﻮﺗﯿﻮﮞ ﺟﯿﺴﯽ ﻏﺬﺍ ﺳﺎﮔﻮﺩﺍﻧﮧ ﻣﯿﮟ ﭼﮭﭙﮯ ﮨﯿﮟ 8 ﺻﺤﺖ ﮐﮯ ﻓﻮﺍﺋﺪ

۔13شربت۔

بسکھپرا 10تولہ پتوں کا رس ایک پاو چینی ملا کر پکائیں اس میں 6 ماشہ فلفل دراز کا سفوف ملا دیں ۔قوام سا بننے پہ اتار لیں ۔چھوٹے بچوں کے لیے کھانسی ۔زکام۔سردی۔رال بہنا۔ہرے پیلے دست اور قے الٹی ہونے میں بہت جلد نفع دیتا ہے ۔3۔4 بار بچے کا چٹائیں-

14۔عرق۔

معروف طریقے سے اس کا عرق نکالیں ۔بندش پیشاب۔قطرہ قطرہ آنا۔گردہ کی خرابی ۔یرقان۔بچہ دانی کی سوجن کےلیے مفید ہے۔ انشاءالللہ بہت جلد میاں محمد احسن

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

@peepso_user_50(sajid Malik)
nice
15/11/2021 2:54 am