اسسٹنٹ کمشنر نے کچراواپڈا آفس کے سامنے پھینکوادیا

دو سرکاری اداروں کے ملازمین میں سرد جنگ

واپڈا کی طرف سے گھر کا میٹر بجلی بقایا جات کی مد میں کاٹنے کی پاداش میں میپکو کالونی اور دفاتر کے مرکزی گیٹوں پر گندگی کے ڈھیر ڈلوا کر سیوریج لائنیوں کے کنکشن منقطع کر دئیے گئے ,

اسسٹنٹ کمشنر خانپور کی جانب سے کرائی گئی اس کارروائی کے بعد میپکو کے سینکڑوں ملازمین اور افسران نے اس غیر مناسب روپے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر سخت احتجاج کیا.

پون چکیاں سستی بجلی بنانے کا طریقہ

واپڈا خان پور کے افسران اور اہلکاروں نے میڈیا کو بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر خان پور ہاوس کا ایک لاکھ روپے سے زائد کا بل واجب الادا تھا جو ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے بجلی میٹر کاٹ لیا گیا.

کم سرمائے سے بجلی کے شو اسمبلنگ کا کاروبار

جس کے باعث اسسٹنٹ کمشنر خان پور الماس صبیح ثاقب جو مونسپل کمیٹی خان پور کے ایڈمنسٹریٹر بھی ہیں

انہوں نے بلدیہ عملہ کے ذریعے پورے شہر کا کوڑا کرکٹ بلدیہ کی ٹرالیوں اور رکشوں کی مدد سے میپکو دفاتر اور کالونی کے مرکزی راستوں پر ڈال کر راستے بند کردئیے اور کالونی و دفاتر کی سیوریج سسٹم کی لائینوں کو بھی کاٹ دیا.

بجلی کے متعلق لازمی ابتدائی علم کا تعارف

وفاقی اور صوبائی ادارے کی اس جنگ میں خان پور کے عام لوگ بھی شدید متاثر ہوئے ہیں اور واپڈا ملازمین نے احتجاج شروع کردیا ہے.

سعودی سیاسی کارکن جیل میں چومنے جنسی حرکتیں کرنے پر مجبور

بعدازاں واپڈا ملازمین نے احتجاجی ریلی کی صورت میں مونسپل کمیٹی پہنچ کر 5 لاکھ روپے بقایا جات کا کہہ کر مونسپل کمیٹی کے دفاتر کی بجلی منقطع کر دی.

میں اپنے بیٹے راشد کو بدمعاش بنانا چاہتا ہوں

اس سلسلہ میں موقف جاننے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر خان پور الماس صبیح ثاقب سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میری رہائش گاہ کا بقایا بل ادا کر دیا گیا ہے.

بادام کے ہزار پودے سے ہر سال تیس ہزار کلو گرام بادام کیسے حاصل کیا جاتا ہے؟

واپڈا دفاتر اور کالونی کے گیٹوں پر گندگی کے ڈھیر ڈالنے کے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

پاکستان پانی کے لئے بھارت پر ایٹمی حملہ کرے گا

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

@peepso_user_249(Sajidzahor)
Amazing
23/09/2022 2:32 am
@peepso_user_257(Chtayyab)
Sad 😭😂