کریر – کبر – کرڑ
پاکستان میں ہر جگہ پایا جاتا ہے , یہ بلغم اور باد کو مٹاتا ہے, پھوڑے پھنسی کو رفع کرتا ہے,اعضا کے ورم کو تحلیل کرتا ہے,بواسیر کو نافع ہے,پیٹ کے کیڑے رفع کرتا ہے, فالج اور تلی کو نافع ہے,خلط خام کو دفع کرتا ہے,دستوں کو بند کرتا ہے, قابض ہے, بلغم کو رفع کرنے میں نہایت قوی الاثر ہے,
اس کے پھل کا اچار مرض سرد مثلا فالج و استرخا کو مفید ہے , اس کی جڑ بھی ایسے امراض میں کھانا مفید ہے ,
how to make Desi pot of china clay business idea
اس کا پھل فرحت اور خوشی پیدا کرتا ہے , دل کو قوت بخشتا ہے, بالخاصہ وحشت اور جنون کو رفع کرتا ہے, حواس اور ذہن کو قوی کرتا ہے, باہ کو قوت دیتا ہے,
Woman distributing free pads during menstruation
اس کی کونپل کے ہموزن اسبند کوٹ چھانکر ہر روز چھہ ماشہ باسی پانی کے ہمراہ عورت کو حیض کے بعد کھلانے سے بانجھہ ہوجاتی ہے اور کسی طرح کی دشواری بھی نہیں ہوتی, اس کی کونپل بغیر پانی کے پیس کر دو تین روز ملنے سے ڈاڑہی اور سر کے بال جم آتے ہیں ,
How to increase sex timing with Desi Fruit food
جڑ کی افادیت
اس کی جڑ کا اچار سرکے میں بناکر کھانے سے تلی کا ورم جاتا رہتا ہے , بلغم کو کاٹتا ہے,عرق النساء , درد مفاصل, نقرس اور سل کو نافع ہے , اس کے پھولوں کی ترکاری پکاکر کھانے سے بھی یہی نفع ظاہر ہوتا ہے,
ٹوٹی ہڈی کے لیے
اگر کریر کی لکڑی جلاکر کوئلہ کرکے اس کی دو ماشہ راکھہ اصلی گھی میں ملاکر چاٹیں تو کمر کے درد کو رفع کردے,اس کی سو سالہ پرانی لکڑی کو جلاکر اس کی دو ماشہ راکھہ اصلی گھی یا مکھن ملاکر کھانے سے ٹوٹی ہوئی ہڈی جڑ جاتی ہے ,
کھڈیوں پر چادریں اور کپڑے بنانے کا گاؤں
پرانے زخم کے لیے
اگر اس کی لکڑی کی راکھہ السی یا تل کے تیل میں ملاکر ناصور پر ٹپکائیں تو نفع ہوگا , مصنف طب فرشتہ نے لکھا ہے کہ اگر کسی کی پسلی کی ہڈی ٹوٹ جائے تو کریر کی لکڑی کو پسلی کی شکل پر تراش کر اس کی جگہ لگادیں تو ہرگز بوسیدہ اور ضایع نہ ہوگی ,
Become millionaire with mobile glass protector business idea
حکیم علی نے شرح قانون میں لکھا ہے اگر استسقائے زکی کسی صورت سے اچھا نہ ہو سکتا ہو اور مرض جڑ پکڑ گیا ہو اور صحت کی امید نہ ہو تو درخت کریر کی جڑ سکھا کر پیس کر ایک تولہ روز ایک ہفتہ تک کھلائیں اور بھنی ہوئی قابض و ثقیل چیز نہ کھانے دیں, کیونکہ یہ دوا مائیت کو نکالنے کے لیے دی جاتی ہے اور جو چیز قابض ہوگی وہ اس کا عمل چلنے نہ دیگی ,
استاد محترم مرحوم حکیم عبدالحق حاذق رحمتہ اللہ علیہ نے اس دوا کی بڑی تعریف کی ہے اور لکھا ہے کہ اہل ہند اس مرض کا علاج اس طریقے سے کرتے ہیں اور کامیاب ہوتے ہیں ,
بخار کے لیے
اس کی کچی کونپل اور سبز پتے پیس کر ٹکیہ بناکر کلائی پر باندھنے سے چھالا ہوکر بخار ٹوٹ جاتا ہے , اس کی کونپل کو منہ میں رکھہ کر چباتے رہنے سے دانت کا درد مٹ جاتا ہے,
اس کے چھال کے سفوف سے قبض رفع ہوتا ہے , اس کی چھال کا لیپ کرنے سے ورم صفراوی دفع ہوتا ہے ,
چھال کی افادیت
اس کی جڑ کا بھپارہ دینے سے ہاتھوں پیروں اور جوڑوں کے امراض دور ہوتے ہیں , اس کی چھال کڑوی ہوتی ہے اور دست آور ہوتی ہے , اس کی لکڑی کوٹ کر گنگنا لیپ کرنے سے سوجن اترتی ہے اور اس کے استعمال سے زہر اترتا ہے,
روزانہ رات کو سونف کا پانی پینے کیوں ضروری ہے
بلغم کے لیے
اس کی لکڑی جلاکر ایک ماشہ راکھہ کھلانے سے بلغم رفع ہوتا ہے , اس کی کچی کونپلوں کو بغیر پانی کے پیس کر دو تیں دن تک ملنے سے اس مقام پر بال جلدی اگ آتے ہیں ,
اس کی سوکھی کونپلوں کے ایک ماشہ سفوف میں چھہ ماشہ کالی مرچ کا سفوف ملاکر صبح کے وقت پانی کے ساتھہ پھنکی لینے سے تلی مٹتی یے , اس کی ایک تولہ جڑ کو تین سیر پانی میں اونٹا کر آدھہ سیر رکھہ کر دن میں دو بار سات آٹھہ دن پلانے سے خونی بواسیر مٹتی ہے ,
دو عورتیں اور قاضی ابن ابی لیلی کی عدالت
اس کی لکڑی کو جلاکر دو ماشہ گھی میں ملاکر چٹانے سے جوڑوں کا درد دور ہو جاتا ہے , کریر کے پتوں اور ارنڈ کے پتوں کو گرم کرکے باندھنے سے ورم اتر جاتا ہے , اس کی جڑ کو پیس کر بالوں کی جڑوں میں لگانے سے بال لمبے ہو جاتے ہیں ,
زہر کا تریاق
یونانی اطباء کہتے ہیں کہ کریر کی جڑ سب اجزا سے قوی ہے , اس میں قوت تریاقیہ ہے اسی لیے جانوروں کا زہر رفع کرتی ہے , پتوں اور پھل کی قوت برابر ہے , جڑ امراض سرد و دماغی کے لیے مفید یے ,
پیٹ کے کیڑے اور بلغم
بواسیر اور طحال کے مرض میں استعمال کرائی جاتی ہے , خون حیض جاری کرتی ہے, بلغم و سودا اور اخلاط لزج کا تنقیہ کرتی ہے, احشاء اور باہ کو قوت ہہنچاتی ہے , پتے قابض ہیں ان کے لیپ سے داد اور خنازیر کو صحت ہوتی ہے , اس کے پتوں کا پانی پیٹ کے کیڑوں کو مارتا اور نکالتا ہے ,
کیا اب بھی نا چیخوں کہ نہیں، یہ میرا جسم ہے؟
اس کے جڑ کی چھال سرکے میں پیس کر داد , جھائیں اور بہق پر لگانے سے شفا ہوتی ہے , اس کے پتے یا بیج جوش دے کر کلی کرنے سے دانتوں کا درد جاتا رہتا ہے , یہی نفع جڑ میں ہے, ورم طحال اور سدہ جگر کو رفع کرتے ہیں ,
ڈیجیٹل بے غیرتیاں کب اور کیسے فلمائ جاتی ہیں؟
اس کی جڑ سے سکنجبین بھی تیار کرتے ہیں یہ طحال سے سودا نکالتی ہے , جڑ مدر بول بھی ہے ,اس کا تین ماشہ پھل شراب کے ساتھہ ایک مہینہ تک کھانے سے تاپ تلی کو صحت ہوتی ہے اور خشک کو پیس کر شہد کے ساتھہ کھانے سے ادرار بول ہوتا ہے –
احتیاط
مضر : گرم مزاج کے معدے, مثانہ , گردے اور دماغ کو نقصان ہوتا ہے اور کثرت استعمال سے خارشت پیدا ہوتی ہے ,
مصلح : معدے کے لیے سکنجبین , مثانہ کے لیے مصفی خون کےلیے
علی رضا جالندھری
Comments