امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور سانحہ ماہی چوک

صادق آباد(عبدالغفار مہر) امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور سانحہ ماہی چوک کے حوالے سے جمالدین والی میںآل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیاگیا،

جس کی صدارت مخدوم سید احمد محمود صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب نے کی ،آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کے عہدیداران، رہنمائوں ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت تاجر بردری نے شرکت کی ۔

اس موقع پر 6رکنی رہبر کمیٹی تشکیل دی گئی جو سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی ، ڈی پی اورحیم یارخان سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں کر کے انہیں صادق آباد کی صورتحال بارے آگاہ کرے گی ،

کمیٹی میں رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مرتضیٰ محمود’ اراکین پنجاب اسمبلی سردار ممتاز علی چانگ’ مخدوم عثمان محمود’ چیئرمین ضلع کونسل سردار اظہر خان لغاری’ چوہدری سجاد احمد وڑائچ اورچوہدری اظہر شفیق شامل ہیں ۔

مخدوم سید احمد محمود ‘ مخدوم سید مرتضیٰ محمود ‘ سردار ممتاز علی چانگ ‘ سردار اظہر لغاری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکوکسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

اپنا تحفظ کرناخودجانتے ہیں’امن وامان قائم کرنے لئے سخت فیصلے بھی کریں گے متفقہ طو رپر لائحہ عمل طے کر کے ہر صورت علاقہ میں و امان و امان قائم کیاجائے گا،

پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے تاجر اور شہری دن دیہاڑے ڈاکوئوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں ،

ڈاکوئوں کی طرف سے تاجروں اور شہریوں کو تھریٹ مل رہے ہیں ، انہوں نے مزید کہاکہ نواز آباد اور ماہی چوک کے علاقوں میں اپنی پرائیویٹ گاڑیوں پر پرائیویٹ گارڈ تعینات کیے جار ہے ہیں جو ڈاکوئوں کولگا م ڈالیں گے ۔

آل پارٹیز کانفرنس کی دوسری میٹنگ یکم نومبر کو غلہ منڈی صادق آباد میں منعقد ہو گی جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائے گا،

اس موقع پر مخدومزادہ سید مرتضی محمود ایم این اے ، سردار ممتاز علی چانگ ایم پی اے ‘ مخدومزادہ سید عثمان محمودایم پی اے’مخدومزادہ سید علی محمود ، سردار حبیب خان گوپانگ ، سردار اظہر خان لغاری ،چودھری طالوت سلیم باجوہ ،چودھری سجاد وڑائچ ، چودھری شفیق پپا ، چودھری عامر تقی ،چودھری فاروق عزیز گجر ،خالد بن سعید ایڈووکیٹ ، میاں بشیر احمد ، چودھری خلیل سنکر ،رانا طارق محمود خان ، حافظ عبدلرزاق ، مجیب ارجمند خان ، چودھری شہزاد عادل باجوہ ،چودھری افضال احمد ، میاں مسعود صادق ، سردار جام اقبال دھاندھو ، حافظ ضیا الرحمان ،حافظ سعید مصطفی چدھڑ ، چودھری محمود احمد ، چودھری شاہد مختار ممبر ضلع امن کمیٹی ،عبدلصبور چودھری ،رانا محمد زاہد ، عبدلستار خان چانگ ، میاں محمد اسلم ،وڈیرہ بھورا خان کوش ،جام حبیب نواز جھلن ، وڈیرہ ارشاد خان شر ، چودھری طارق جاوید ، میاں اسحاق احمد ، دین محمد مزاری سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

آخر میں سانحہ ماہی چوک کے مقتولین کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

@peepso_user_6(M Ghuzanfar Mahar)
Sorry ?
16/10/2021 11:39 am