Revenge of daughter mom killed 10person

‏‏غیرت مند ماں کا نوجوان بیٹی کے قتل کا بھیانک انتقام

mother and daughter wearing a mask
P

نوجوان بیٹی کے قتل کا انتقام لینے کے لیے ماں نے بھیس بدل بدل کر خطرناک گینگ کے 10قاتلوں کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا

میکسیکو میں اپنی نوجوان بیٹی کے قتل کا انتقام لینے کے لیے ماں نے بھیس بدل بدل کر خطرناک گینگ کے 10قاتلوں کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا اور بالآخر خود بھی ان سفاک قاتلوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئی۔

میل آن لائن کے مطابق اس جرات مند خاتون کا نام مریم روڈریگوئز تھا جس کی نوجوان بیٹی کیرین الیجنڈرا روڈریگوئز کو 2012ءمیں خطرناک گینگ ’لاس زیٹا‘ کے قاتلوں نے اغواءکیا۔

2014ءمیں لڑکی کی باقیات اس گینگ کے ایک چھوڑے گئے ٹھکانے سے برآمد ہوئیں

مریم کو جب تصدیق ہو گئی کہ اس کی بیٹی کو لاس زیٹا نامی کارٹل کے قاتلوں نے مارا ہے، تو اس نے جعلی شناخت اپنا کر اس گینگ کے قاتلوں کا پیچھا شروع کر دیا۔

وہ ایک قاتل کو موت کے گھاٹ اتارتی اور اپنی شناخت بدل کر دوسرے کے پیچھے پڑ جاتی۔ پانچ سال تک اس کا یہ مشن جاری رہا اور اس دوران اس نے 10قاتلوں کو موت کے گھاٹ اتارا۔

بالآخر 2017ءمیں اسے اس کے گھر کے باہر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ اس کو 12گولیاں ماری گئی تھیں۔ 

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

No comments yet