میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ آپ ضروریات پوری کریں، میں پیسہ کما کر دوں گی، میں اُن سے دس گنا زیادہ پیسے کماتی ہوں۔‘
یہ کہنا ہے عبیدہ کا جو پیشے کے لحاظ سے سوشل میڈیا ایکسپرٹ ہیں۔ عبیدہ تین سال قبل خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد سے اپنے شوہر اور چار بچوں کے ہمراہ اسلام آباد منتقل ہوئی تھیں۔
عبیدہ کے شوہر گھر میں بڑے ہونے کی وجہ سے اُن پر سارے گھر کی ذمہ داری تھی۔ عبیدہ نے ماہانہ خرچے میں اپنے شوہر کا ہاتھ بٹانے کا سوچا اور پھر بچوں کے یوٹیوب چینل چلانے سے شروع ہونے والا ان کا سفر اب سوشل میڈیا ایکسپرٹ میں تبدیل ہو گیا ہے۔
پاکستان کے ایسے بچے جو کروڑوں روپے کے مالک ہیں
عبیدہ نے بغیر کسی تعلیم اور ڈگری کے یہ سب کیسے حاصل کیا؟
کورونا کی وبا کے دوران لوگ بچوں سمیت گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تھے۔ بچوں کی بات کی جائے تو سکول اور غیر نصابی سرگرمیاں ختم ہونے کی وجہ سے بچوں کے سکرین ٹائم (وہ وقت جو موبائل یا کمپیوٹر دیکھتے گزارا جاتا ہے) میں اضافہ ہوا تھا۔
How to buy best Mobile accessories buying guide
عبیدہ بتاتی ہیں کہ ’میں نے لاک ڈاؤن کے دوران سوچا کہ میرے بچوں کا کیا مستقبل ہو گا۔ بچوں کو موبائل پر وقت گزارنے کے بجائے اِس وقت کا درست استعمال کرتے ہوئے وہ کام کرنا چاہیے جس جانب ان کا رجحان ہو۔‘
عبیدہ کے مطابق وہ اپنے بچوں کے مستقبل کو لے کر بھی فکرمند تھیں۔ تو پھر اُنھوں نے بچوں کے وقت کو مثبت بنانے کے لیے ایک یوٹیوب چینل شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔
do you know 5 sign girl is interested in you?
’کوکو سمارٹی کے نام سے میں نے بچوں کا چینل بنایا کیونکہ مجھے اس دوران پتا چلا تھا کہ یوٹیوب سے لوگ کافی پیسے کما رہے ہیں۔ پھر میں نے یوٹیوب پر ہی مختلف ویڈیوز دیکھ دیکھ کر ایڈیٹنگ سیکھی اور پھر ویڈیو سکرپٹنگ اور thumbnails بنانا سیکھے، اور ایک ہی سال میں میں SEO (سرچ انجن آپٹامائیزیشن) سمیت ویڈیو ایڈیٹنگ میں ماہر ہو گئی تھی۔‘
How to start earning with youtube channel
یاد رہے کہ سرچ انجن آپٹامائیزیشن وہ تیکنیک ہے جس کے ذریعے آپ اپنا آن لائن مواد یا ویڈیوز زیادہ سے زیادہ آن لائن صارفین پر پہنچانا ممکن بناتے ہیں۔
پاکستان میں لوگ آن لائن ذرائع سے پیسے کمانے کے لیے یوٹیوب سے مختلف طرح کے ہنر سیکھتے ہیں تاکہ فری لانسر کے طور پر مختلف کمپنیوں کے ساتھ کام کر کے پیسے کما سکیں۔ مگر یہ اتنا آسان نہیں اور ویسے بھی کسی بھی کام کے لیے مکمل معلومات ہونی چاہییں۔
How use your skills with efficiency and effectively
عبیدہ کے مطابق بچوں کی ویڈیوز بناتے ہوئے اُنھیں یہ احساس ہوا کہ اُن کو اس کام میں ایسی مہارت حاصل ہو گئی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے وہ آن لائن مختلف ویب سائٹس پر کام کر کے وہ پیسے کما سکتی ہیں۔ اور پھر اُنھوں ’فائیوور‘ پر اپنا اکاؤنٹ بنایا۔
عبیدہ کے اب لنکڈ اِن، فائیور، اور اپ ورک پر بے شمار کلائنٹس موجود ہیں۔ عبیدہ اُس مرحلے پر پہنچ گئی تھیں، جہاں گھر کے ایک کمپیوٹر سے شروع ہونے والا کام 20 سے 25 لوگوں کی ٹیم تک پہنچ گیا۔
Become millionaire with mobile glass protector business idea
’کام اتنا ہو گیا تھا کہ میں اکیلے سب نہیں کر سکتی تھی، جس وجہ سے میں نے آفس بنایا اور لوگوں کو کام پر رکھا۔ اب میں صرف کام کی نگرانی کرتی ہوں۔‘
Learn the basics of doing new business?
عبیدہ نے ہاؤس وائف ہوتے ہوئے وہ کام کر کے دکھایا جو بہت سی دوسری خواتین کے لیے مثال ہے
https://www.bbc.com/urdu/articles/
Comments