how fake website Online fraud Marketing in Pakistan

آن لائن فراڈ کی نشاندہی *

اس وقت بہت ساری فراڈی کمپنیاں اور دھوکہ دینے والے ہزاروں لوگ انٹرنیٹ پر معصوم لوگوں کو لوٹنے میں سرگرم ہیں–

! ان میں سے سب سے مشہور طریقہ کار پی ٹی سی کے متعلق یہ تحریر ہے

۔۔۔میں 2002 سے انٹرنیٹ سے وابستہ ہوں 2006 سے 2013 تک پاکستان کے ہزاروں لوگوں کی طرح میں بھی مختلف کمپنیوں کے ہاتھوں برباد ہوا۔۔۔

ایڈ کلک, ایڈ پیسٹ, ایڈ ویو, ایڈ شیر, ڈیٹا انٹری, ڈیٹا ٹرانسفر, ڈیٹا لنک, کیپچا فل, ڈیٹا کلک وغیرہ۔۔۔

اس جیسی ایڈ کمپنیوں کو اگر “ایڈز کمپنیاں” کہا جائے تو زیادہ مناسب ہوگا۔۔۔۔

-اس جیسے کام کروانے والی بیسیوں ویب سائٹوں سے واسطہ پڑا کم سے کم 3 لاکھ روپے تک برباد کرنے کے بعد سمجھ آیا

کہ نئے نئے انداز اور نعروں سے عوام کو بیوقوف بنایا جاتا ہے ۔۔۔

میں نے کافی ویب سائٹوں پر کام کیا جہاں رجسٹریشن کے نام پر رقم, ٹریننگ کے نام پر رقم, اور پھر انویسٹ کر کے سلور, گولڈن, پلاٹینم پیکج کے نام پر ہزاروں روپے لیتی ہیں۔۔

۔اتنے بندے ریفر کریں اور ماہانہ ہزاروں کمائیں

ایسے نام نہاد نعروں کے پیچھے بہت بڑا گینگ اور مافیا بیٹھا ہوا ہے۔۔۔آپ کو پتہ ہے یہ اصل گیم کیا ہوتی ہے

۔۔۔؟ایک بندہ دس ہزار کی ویب سائٹ بناتا ہے, اس کی پرموشن کرتا ہے,

اس پر بہت اٹریکٹیو قسم کے اشتہار چلاتا ہے سوشل میڈیا پر کال پر لڑکیاں بٹھائی ہوتی ہیں –

جو اپنی اداؤں سے دل ربا انداز سے کمنٹ کے جواب دیتی ہیں-

انباکس میں ایسے دلکش انداز سے مطمئن کرتی ہیں کہ بندہ سمجھتا ہے-

یہی لڑکی دنیا کی مخلص ترین لڑکی ہے اس کی باتوں سے ادھر ادھر سے سن کر ان کے جال میں پھنس جاتا ہے۔۔۔

ایک ایک لڑکی نے دس دس ناموں سے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنائے ہوتے ہیں جو جگہ جگہ کمنٹ کرتی ہیں-

انباکس کرتی ہیںبندہ سوچتا ہے اتنی زیادہ لڑکیاں اور لوگ جب ایک کمپنی کی تعریف کرتے ہیں تو یہ جینون ہی ہوگی-

جب کہ ایک ہی لڑکی دس جگہوں پر مختلف ناموں سے اور انداز سے انجیکشن لگا رہی ہوتی ہے-

اخبارات اور سوشل میڈیا پر بے روزگار لڑکے اور لڑکیاں ان فراڈیوں کے گھیرے میں آتی ہیں۔۔۔

ہر بندہ جب ان کے ساتھ ملتا ہے تو یہ ہر بندے سے رجسٹریشن, ٹریننگ, پیکجز کے نام پر پیسے وصول کرتے ہیں-

اور تاکید یہی کی جاتی ہے کہ ریفرلنک بناؤ زیادہ سے زیادہ بندے جوائن کراؤ اب سوچو ایک بندہ دس بندے ریفر کرتا ہے-

وہ دس آگے دس, آگے دس, آگے دس یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے

۔۔۔مثال کے طور پر میں نے اپنے 20,000 کمپنی کو دئیے ساتھ دس ریفرلنک بنائے-

ان دس بندوں نے بھی 20,000, 20,000 دئیے تو دو لاکھ روپے کمپنی نے کما لئے-

اب یہ کمپنی ہم سب کو ہمارے ہی پیسوں سے چند مرتبہ کچھ رقم واپس کرے گی –

جس سے ہمارا اعتماد اور یقین بھال ہوگا اور ہم مزید مشہوری کریں گے۔۔

۔اب اس کمپنی نے ٹارگٹ سیٹ کیا ہوتا ہے کہ ہم نے اس نام اور اس سیٹ اپ سے ایک سال, دو سال کام کر کے اتنے پیسے لوٹ کر فرار ہوجانا ہے۔۔۔

کمپنی روز کے سو کلک دیکھنے کا کہتی ہے کہ روزانہ بیس منٹ ایڈ کلک دیکھیں اور روزانہ 1000 روپے کمائیں

اب یہ ہوتا ہے کہ کمپنی کی مخصوص مقدار کی شرط ہوتی ہے-

کہ اتنی رقم ہوگی تو وڈرا کر سکیں گے مثلا مجھے کہا جاتا ہے جب تک 100 ڈالر نہیں کما لیتے پیسے وڈرا نہیں کروا سکتے

کچھ چالاک لوگو روزانہ, ہر ہفتے وڈرا کا بھی کہتے ہیںاب میں اپنے اکاؤنٹ سے روزانہ سو ایڈ دیکھتا ہوں-

اور میرے ڈیش بورڈ پر روزانہ پیسے جمع ہوتے رہتے ہیں۔۔۔

ڈیش بورڈ پر موجود رقم حقیقت میں پی ایچ پی کوڈنگ کے ذریعے ہندسے بڑھ رہے ہوتے ہے-

جو کہ حقیقت میں صرف ہندسے ہی ہوتے ہیں

۔۔۔ایسی ویب سائٹس کا زیادہ زور ریفر لنک کا اسی لئے ہوتا ہے کہ جتنے نئے بندے جوائن ہوتے جائیں گے

یکمشت رقم ملتی جائے گی۔۔۔میں ایک مہینے کام کرتا ہوں-

ایک بار وڈرا کرتا ہوں تو میں اس کمپنی پر اعتماد کر لوں گا اور اس کمپنی کے گن گانے شروع ہوجاؤں گا

کہ یہ کمپنی جینون ہے اور ساتھ دس بیس بندوں تک اپنا پیغام بھی پہنچاؤں گا تو سوچیں میں کتنا فائدہ دوں گا۔۔

.میرے دئیے ہوئے پیسوں سے مجھے ایک دو ماہ کچھ رقم واپس کرتے ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ مجھے منافع مل رہا ہے

جب کہ حقیقت میں میری ہی رقم سے مجھے کچھ رقم واپس کی جا رہی ہوتی ہے –

جب کہ اصل میں میری وجہ سے جو ریفر لنک, دوسرے بندے شامل ہوکر پیسے دیتے ہیں-

اصل فائدہ کمپنی کو اس کا ہورہا ہوتا ہے۔۔۔پھر ایسا ہوتا ہے کہ دو تین ماہ بعد مجھے رقم ملنا بند ہوجاتی ہے۔۔

۔کمپنی یہی کہتی ہے کہ کمپنی کا رول بدل گیا ہے اب اتنے پیسے کماؤ تو پھر پیسے نکال سکو گے۔۔

۔بندہ دن رات کام کرتا ہے ڈیش بورڈ پر رقم بڑھتے بڑھتے ہزاروں میں ہوجاتی ہے اور ایک دن ویب سائٹ کھولتا ہے تو وہ کھلتی ہی نہیں-

مطلب کمپنی اپنا وقت پورا کر کے بھاگ چکی ہوتی ہے

۔۔۔یہ فراڈی کمپنیاں ریفرلنک, رجسٹریشن, پیکجز کے نام پر اربوں روپے کا گھپلا کر کے منظر سے غائب ہوجاتی ہیں

۔۔۔اور چند دن بعد اسی طرح کسی نئے نام نئے انداز سے نئے سرے سے دھندہ شروع کر دیتی ہیں۔۔۔

ان فراڈی کمپنیوں کا سب سے بڑا اور آسان شکار خواتین ہوتی ہیں عورتوں کو بڑی لالچ دے کر گھر بیٹھے لاکھوں کمانے کا لالچ دے کر لوٹتی ہیں۔۔۔

ایسی کمپنیاں فون کالز پر اور پروموشن کے لئے لڑکیوں کا استعمال کرتی ہیں

۔سوشل میڈیا اخبارات میں جب اشتہارات چلتے ہیں-

تو یہ لڑکیاں بڑھ چڑھ کر کمِنٹ کرنا انباکس میں مطمئن کرنے کے خدمت پر مامور ہوتی ہیں۔۔

۔فون کالز پر دل ربا اداؤں سے اور میٹھے شیریں لہجے میں ایسا مطمئن کرتی ہیں کہ بندہ ایک لمحے میں انویسٹ کرنے کا عہد کر لیتا ہےیاد رکھیں۔

۔۔جو کمپنی آپ سے رجسٹریشن, ٹریننگ, ریفرلنک, بلاگ چین, کے نام پر پیسے مانگے اپنے پیکجز متعارف کروائے کہ اتنے انویسٹ کریں اتنا ملے گا,

یا بڑے بڑے خواب دِکھائے تو سمجھ جائیں کہ یہ دھوکہ فراڈ ہے

۔۔۔آن لائن ارننگ کے جینوئن جتنے بھی میتھڈ ہیں سب فری ہیں۔۔۔

فری لانسنگ, یوٹیوب, بلاگنگ, ایفیلیئٹ مارکیٹنگ اوراس جیسے دوسرے تمام کام بالکل فری میں شروع ہوتے ہیں۔۔

۔پلیز خود کو اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو ایسے فراڈی اور جھوٹے مکار لوگوں سے بچائیں

.#pkvillage #onlinefraude #onlinebusiness #onlinearning

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

No comments yet