Roza Muhammad

مدینہ منورہ کے کبوتروں کا گُنبدِ خضریٰ سے عشق کا عالم

‏ایک مرتبہ مسجد نبوی ﷺ کی اِنتظامیہ نے مسجدِ نبوی ﷺ کو صاف سُتھرا رکھنے کے لیے فیصلہ کیا کہ مسجد نبوی ﷺ کے آس پاس کبوتروں کے لیے دانہ نہ ڈالا جائے اس طرح کبوتر دانے کی تلاش کے لیے دوسری جگہوں پر منتقل ہو جائیں گے .

اس حُکم پر عمل کیا گیا اور کئی دن تک مسجد نبوی ﷺ کے پاس ‏دانہ نا ڈالا گیا

.How to make tasty mutton biryani simple and easy

مگر مدینہ منورہ کے ان کبوتروں کے گُنبدِ خضریٰ سے عشق کا یہ عالم تھا کہ سب کبوتر بُھوک سے مر رہے تھے .

مگر یہ سب کبوتر آستانہ محبوبِ کائنات محمد مصطفیٰ ﷺ چھوڑنے کے لیے تیار نہیں تھے.

مولوی کا تصور ہے کہ وہ بھیک مانگتا ہے‘

اہلِ مدینہ نے اپنی آنکھوں سے یہ عشقُ محبت بھرا منظر دیکھا پھر دنیا میں یہ بات ‏شُہرت پکڑ گئی تو لوگوں نے حکومت کو تار ارسال کیئے اور اِصرار کیا کہ ان کبوتروں کو اسی جگہ دانا ڈالنے کی اجاز ت دی جائے.

خواجہ سراء کا مدرسہ میں پڑھانا

تب حکومت نے پھر حسبِ سابق کبوتروں کو دانہ ڈالنا شروع کیا۔ مزید یہ کہ حرمین شریفین کے کبوتروں کا شکار ناجائز قتل کرنے کی صورت میں فدیہ واجب ہو جاتا ‏ہے .

روزے کے دوران ہمارے جسم کا دلچسپ ردعمل کیا ہوتا ہے

ذوالحجہ کے ابتدائی پانچ دنوں میں یہ کبوتر مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ روانہ ہو جاتے ہیں اور حج کے بعد واپس مدینہ منورہ لوٹ جاتے ہیں .

صدقہ ھماری زندگی میں کیوں اہم ہے

ان کبوتروں کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کبوتر ان کبوتروں کی نسل میں سے ہیں جنہوں نے رسول اللہ صلى اللہ عليہ وآلہ ‏وسلم کے کفار مکہ سے پناہ کیلئے غارِ ثور میں قیام کے دوران غار کے دھانے پر گھونسلے بنا ڈالے تھے.

جانوروں7 سے مشابہت والا دابتہ الارض کب نکلے گا؟

تاکہ کفار یہ خیال کریں کہ یہاں کوئی نہیں آیا اگر آیا ہوتا تو غار میں داخل ہوتے وقت ضرور کبوتروں کے یہ انڈے ٹکرانے سے ٹوٹ جاتے۔
(انوارِ قُطبِ مدینہ صفحہ ٥٤ )

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

@peepso_user_383(Abbas khan)
Subhanallah
14/03/2022 2:54 am
@peepso_user_385(Rashid Ali)
Mashallah
14/03/2022 3:11 am