کوٹ سبزل سے اغوا ہونیوالا ٹرک ڈرائیور بازیاب
ڈی پی او راجن پور محمد افضل کی سربراہی میں روجھان پولیس کا کچہ کراچی کے علاقہ میں کامیاب آپریشن
10روز قبل ڈاکوؤں کی جانب سے اغوا کیا جانے والا ٹرک ڈرائیور ضیاء اللہ بازیاب
تفصیلات کے مطابق مورخہ 27 مئ 2022 تھانہ کوٹ سبزل رحیم یار خان کی حدود میں ٹرک ٹریلر ڈرائیور مسمی ضیاء اللہ ولد مرید احمد قوم شر بلوچ کو چند نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کیا گیا تھا .
خاتون سب انسپکٹر میری روز نے خودکشی کر لی
جس پر کوٹ سبزل پولیس کی جانب سے مقدمہ نمبر 362/22 کا اندراج کیا گیا تھا جس میں اغوا کی دفعات شامل کی گئی تھی۔ روجھان کچہ کے علاقہ کچہ کراچی سے لٹھانی گینگ کے ڈاکوؤں کی جانب سے مغوی کی بازیابی کے لیے ورثاء سے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔
ڈی پی او راجن پور محمد افضل کی جانب سے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ پولیس ٹیمز اور ڈی پی او راجن پور محمد افضل کی خصوصی کاوشوں سے مغوی کا پتہ لگایا گیا .
A police officer who is encounter specialists
مخبر اور دیگر ذرائع کی بدولت پولیس کو انفارمیشن حاصل ہوئی کہ لٹھانی گینگ کی جانب سے مغوی اس وقت کچہ کراچی کے علاقے میں لٹھانی گینگ کے قبضہ میں ہے۔
نو9 افراد کی ڈاکوؤں کی فائرنگ سےہلاکت کی ویڈیو وائرل
آپریشن میں ڈسٹرکٹ پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیمز نے حصہ لیا آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
آپریشن میں رحیم یار خان اور راجن پور پولیس کی ٹیمز نے حصہ لیا۔ رحیم یار خان کی جانب سے ٹیمز کی کمانڈ محمد اسلم بلوچ ایس ایچ او کوٹ سبزل اور محمد سلیم ملک سب انسپکٹر انچارج سی آئی اے سٹاف صادق آباد کررہے تھے جبکہ راجن پور پولیس کی سربراہی ڈی ایس پی روجھان شہنشاہ چانڈیہ اور ایس ایچ او شاہوالی رانا طاہر کر رہے تھے۔
اگر آپ دوران آبادی اسکی ٹانگیں نیچے نہ آنے دیتے
آپریشن روجھان کچہ کے علاقہ کچہ کراچی جزیرے پر لٹھانی گینگ کے ڈاکوؤں کے خلاف کیا گیا۔ پولیس ٹیمز کی جانب سے ایک جامع حکمت عملی کے تحت شرقی اور غربی سمتوں سے جزیرے کی جانب پیش قدمی کا آغاز کیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کی کالی بھیڑیں
پولیس ملازم کی خاتون کے سامنے اپنا نفس نکال کر بدتمیزی ویڈیو وائرل
آپریشن کے پہلے فیز میں پولیس ٹیمز کی جانب سے مغربی سمت سے پیش قدمی کی گئی جس کے نتیجے میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان بھاری فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
دوسرے فیز میں جزیرے کے مشرقی سمت سے پولیس ٹیمز کی جانب سے پیش قدمی کا آغاز کیا گیا اور پولیس کی بھاری نفری اور شدید فائرنگ کی وجہ سے ڈاکو مغوی اور جزیرے کو چھوڑ بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئے اور پولیس مغوی کو بحفاظت بازیاب کرانے میں کامیاب ہوئی۔
حکومتی ایوانوں سے بزنس کلاس اس کے ٹھمکوں کی زد میں تھے
پولیس کی جانب سے مغوی کو بحفاظت ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او راجن پور کا کہنا تھا کہ راجن پور پولیس خصوصاً روجھان پولیس ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
روجھان پولیس کچہ کے علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے اور شر پسند عناصر ڈاکوؤں سے پاک کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
میں اپنے بیٹے راشد کو بدمعاش بنانا چاہتا ہوں
پولیس نے کچہ کے بیشتر علاقوں میں ڈاکوؤں کے محفوظ پناہ گاہوں کو تباہ کردیا ہے کچہ کا علاقہ جو سابقہ ادوار میں نوگوایر یا تصویر کیا جاتا تھا اب ان علاقوں میں پولیس کی رٹ قائم ہوچکی ہے۔
خواجہ سراء کومل سے ڈکیتی کی واردات
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے کامیاب پولیس آپریشن کے بعد مغوی کی بازیابی پر آپریشن میں حصہ بننے والے پولیس آفیسران میں تعریفی اسناد اور کیش انعامات تقسیم کیے گئے ہیں۔
ترجمان راجن پور پولیس
Comments