بہی پھل کے طب نبوی کی رو سے دل ودماغ کے لئے 16 فوائد

بہی … سفر جل … quince

انسان کے دل و جسم کو تقویت دینے والی بے شمار جڑی بوٹیوں اور پھلوں کا ذکر طب نبویؐ میں ملتا ہے, ’’بہی ‘‘ ایسا پھل ہے جس کی شکل صورت سیب اور آڑو سے ملتی ہے . اس پھل کا ذکر احادیث مبارکہ میں کئی جگہ پر موجود ہے . بہی کا پھل اپنے اندر بہت سارے وٹامن اور معدنیات رکھتا ہے


یہ جنگلوں میں خود رو بھی ہوتا ہے اور کاشت بھی کیا جاتا ہے۔ہندو اسے بھگوان شوکا قرار دے کر اسکی پوجا کرتے ہیں۔ مندروں میں پوجا کے دوران اس کی موجود گی باعثِ برکت خیال کی جاتی ہے۔ یہ پھل دنیا کے اکثر پہاڑی علاقوں میں بکثرت پایاجاتا ہے۔


عربی میں اسے سفرجل۔ فارسی میں بہ اور انگریزی میں quince کہتے ہیں
بہی کا پھل دو قسم کا ہوتا ہے میٹھا اور ترش۔ رنگ زردوسفید ،

ذائقہ ۔ شیریں چاشنی دار۔
مزاج ۔ سرد درجہ اول۔ خشک درجہ دوم
بہی کے درخت اب ناپید ہوتے جا رہے ہیں کیونکہ لوگوں کو اس پھل کی اہمیت کا اندازہ نہیں ۔ منڈیوں میں یہ پھل عام طور پر ستمبر اور اکتوبر کے دوران ملتا ہے۔ جب پک جائے تو لزیز ہوتا ہے ۔ اس کا درخت تقریبا چار میٹر بلند ہوتا ہے اور اس کے تمام حصے دوائوں میں استعمال ہوتے ۔

احادیث، نبویﷺ میں اس پھل کا ذکر کئ جگہ ملتا ہے

حضرت طلحہ بن عبیداللہ روایت فرماتے ہیں ۔ میں نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا وہ اس وقت اپنے اصحاب کی مجلس میں تھے۔ ان کے ہاتھ میں سفرِ جل تھا جس سے وہ کھیل رہے تھے۔جب میں بیٹھ گیا تو انہوں نے اسے میری طرف کرکے فرمایا اے اباذر: یہ دل کو طاقت دیتا ہے۔ سانس کو خوشبودار بناتا ہے، اور سینے سے بوجھ کو اتار دیتا ہے۔ (ابنِ ماجہ، النسائی)

حضرت جابر بن عبداللہ روائت فرماتے ہیں ۔نبیﷺ نے فرمایا سفر جل کھائو کیونکہ وہ دل کے دورے کو ٹھیک کرکے سینہ سے بوجھ کو اتاردیتا ہے۔ (ابن السنی۔ ابو نعیم)

حضرت انس بن مالکؓ روایت فرماتے ہیں نبیﷺ نے فرمایا سفر جل کھانے سے دل سے بوجھ اتر جاتا ہے۔ انہی سے سفر جل کھانے کے صحیح وقت کی نشان دہی یوں ہوتی ہے کہ نبی ﷺﷺ نے فرمیا سفر جل کو نہار منہ کھانا چاہئے۔

نبیﷺ نے فرمایا سفر جل کھائو کہ دل کے دورے کو دور کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ایسا کوئی نبی مامور نہیں فرمایا جسے جنت کا سفرجل نہ کھلایا ہو۔ کیونکہ یہ فرد کی قوت کو چالیس افراد کے برابر کر دیتا ہے۔

نبیﷺنے فرمایا اپنی حاملہ عورتوں کو سفر جل کھلایا کرو کیونکہ یہ دل کی بیماریوں کو ٹھیک کرتا ہے اور لڑکے کو حسین بناتا ہے۔

ان روایات میں ایک ہی پھل کی متواتر تاکید سے معلوم ہوتا ہے۔کہ سرکارِ دوعالمﷺ سفر جل کے طبی کمالات کے قائل تھے۔ انہوں نے اسے نہار منہ کھانے کی ہدایت کی اور دل کی مختلف بیماریوں کیلئےاسے اکسیر قرار دیا۔

محدثین کے مشاہدات۔

بہی (سفر جل) کےفوائد کے سلسلے میں احادیث میں دو اہم اشارات نظر آتے ہیں۔ ، تجم الفواد اور ابطخائ اس کی تشریح مین ؐمحدث ابو عبید کہتے ہین جیسے آسمان پر بادل آتے ہیں اور پردہ پڑجاتا ہے اسی طرح بطخائ دل کی وہ کیفیت ہے جس میں دل کے پردے دھند لے ہو جاتے ہیں اور ان مین پانی پڑ جاتا ہے یہ Pericardit کی مکمل کیفیت ہے۔

عام طور پر فواد کے معنی دل کا دورہ ہے۔ جو کے دلیا کے فوائد میں حضرت عائشہؓ کی روایت میں فواد کا لفظ اکثر جگہ استعمال ہوا ہے۔ جس کا عمومی مفہوم دل کا دورہ یا دل پر بوجھ سمجھ میں آتا ہے۔

جب یہ لفظ تجم الفواد کی صورت میں سفر جل کے بارے میں مذکور ہوا تو حافظ ابن القیمؒ اس کی تشریح میں کہتے ہیں کہ یہ دل سے سدوں کو نکا لتا ہے۔ اس کی نالیوں سے رکاوٹ کو دور کرتا ہے اور انہیں وسیع کرتا ہے۔ اس سے دل کی وہ کیفیات بھی مراد ہیں کہ جب وہاں پر پانی اکٹھا ہوکر دل کی کارکردگی کو متاثر کرے۔

ان حضرات نے یہ مشاہدات اس وقت کیئے جب لوگ اس امر سے بھی واقف نہ تھے کہ دل کو کونسی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔

تاریخِ طب میں دل کے دورے کی پہلی تشخیص ابودائود کی روایت کے مطابق سعدؓ بن ابی وقاص کی بیماری میں نہ صرف کی گئی بلکہ مریض کا چند دنوں میں مکمل علاج بھی کیا گیا۔

ان احادیث میں نبیﷺ نے دل کے دورے کے علاوہ دوسری بیماریوں کے بارے میں اظہارِ خیال فرماتے ہوئے ان کیفیات اور علامات کاذکر فرمایا جن کے بارے مین علم الامراض کے ماہرین کو بیسویں صدی کے نصف کے قریب جا کر واقفیت ہوئی۔

ابن القیمؒ نے جن علامات کا ذکر کیا ہے وہCardiac Infraction کے علاوہ Pericarditis اور Endocarditis کا ایک مکمل بیان ہے۔

دل کے مریضوں کو جب کبھی دل کا دورہ پڑتا ہے تو اس کی ابتدا چھاتی میں بوجھ کی کیفیت سے ہوتی ہے اور اس غرض کیلئے مریضوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ Angised یا Isordil کی گولی ہر وقت پاس رکھیں ، جیسے ہی بوجھ محسوس ہو زبان کے نیچے گولی رکھ لیں ۔ مگر نبیﷺ اسی صورتِ حال کا بہتر علاج یہ فرماتے ہیں کہ گولیاں کھانے کی بجائے بہی جیسا لذیز پھل کھالیا جائے۔

جدید مشاہدات

یورپ میں بہی کا جوس بڑا مقبول ہے۔ quince juice اور squash کے نام سے بکنے والا یہ مشروب مفرح ، مصلح کبد اور پیاس کی شدت کم کرنے والا قرار دیا گیا ہے۔

بہی کے بارے میں مغربی ممالک میں جو تحقیق ہوئی ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ یہ دل و دماغ اور معدہ کو طاقت دیتا ہے۔ ۔ اسہال اور پیچش میں مفید ہے


خشک پھل کا گودا ایک ماشہ نہار منہ پیچش کیلئے اکسیر ہے۔ اس سے زیادہ مقدار سے قے آسکتی ہے۔


تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بیماری اگر پرانی ہو تو خشک پھل کا سفوف زیادہ مفید ہے۔ جبکہ نئی بیماری میں شربت یا جوشاندہ مفید ہوتے ہیں

سفرِ جل (بہی) کے درخت کی چھال، جڑوں کی چھال،اور پتوں کا جوشاندہ دماغی امراض خاص طور پر مالیخولیا اور ہسٹیریا میں مفید قرار دیا گیا ہے۔ اسی جوشاندہ کے استعمال سے اختلاجِ قلب کو بھی فائدہ بتایا جاتا ہے۔

بنگال میں بہی کی جڑوں کا جوشاندہ تیسرے اور چوتھے کے بخار (ملیریا) کیلئیے ایک مشہور دوائی ہے۔
اس کے پتوں کو کوٹ کر مرہم سوزش والے حصوں پر لگانے سے فوری سکون ملتا ہے۔

بہی کا مربہ دل کے مریضوں کے علاوہ آنتوں میں السر ، التہاب، پرانی کھانسی،دمہ،، دل کے پھیلائو اور پرانی پیچش کے مریضوں کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔

بہی کے پھل کا مربہ, جیم, شربت اور قہوہ بنایا جاتا ہے
خواتین, مردوں اور بچوں میں یکساں مفید ہے , سینے کے امراض اور پھیپھڑوں کی بیماری میں بہت کارآمد ہے , مثانے کی پتھری کو خارج کرتا ہے , جسم کا ورم ختم کرتا ہے, چہرے کو پر رونق بناتا ہے , پیٹ کے امراض اور السر میں مفید ہے, بچوں کے قد میں اضافہ کرتا ہے

اطباءکرام کے مشاہدات

.1میٹھا سفر جل ٹھنڈک پہنچاتا ہے

.2معدہ کیلئے مقوی اور مصلح ہوتا ہے۔

.3پیاس کو کم کرتا ہے۔

.4قے کو روکتا ہے۔

.5پیشاب آور ہے۔

.6پیٹ کے السر میں مفید ہے۔

.7ہرنیہ کا بہترین علاج ہے۔

.8خون پیدا کرتا ہے۔

.9دل اور جگر کو تقویت دیتا ہے۔

.10بھوک کو بڑھاتا ہے۔

.11اس کے کھانے سے جگر کے سدے کھل جاتے ہیں۔

.12جن عورتوں کو مٹی کھانے کی عادت ہو اگر وہ بہی کھائیں تو مٹی کھانے کی عادت جاتی رہے گی۔

.13زیادہ کھانے سے ہچکی آتی ہے۔

.14رعشہ، قونج اور پیچش پیدا ہوتا ہے۔

.15کھانسی کی شدت کو کم کرتا ہے۔

.16اس سے منہ کے چھالے اور گلے کے چھالے مندمل ہوجاتے ہیں۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے جو حضرت انس رضی اللہ عنہ کی وساطت سے پہنچا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق اسے نہار منہ کھایا کرو اس کا مربہ دل کے مریضوں، پرانی کھانسی، دمہ میں بہت زیادہ مفید ہے۔

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

@peepso_user_57(Shabnam Nazli)
good information
17/10/2021 3:05 am
@peepso_user_50(sajid Malik)
usefull
15/11/2021 2:50 am