رمضان میں چینلز پر طوفان بدتمیزی باقاعدہ سوچی سمجھی ‏سازش؟

رمضان شریف میں چینلز پر طوفان بدتمیزی چل رہا ہے یہ باقاعدہ سوچی سمجھی ‏سازش تو نہیں

‏مولانا یونس پالن پوری ایک واقعہ سناتے ہیں کہ جب میں عمرہ کرنے گیا تو آصف شیخ مجھے ساتھ لے کر ایک ڈاکٹر علوی صاحب کو مبارکباد دینے گئے کہ انہیں بادشاہ نے شہریت دی تھی۔ وہ ڈاکٹر بھی کیا کمال کے تھے۔ ان کے ساتھ جدہ کا سفر کیا
انہوں نے اگلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے

‏ایک عجیب و غریب سوال کر دیا
مکہ کے پہاڑ اتنے بنجر کیوں ہیں؟

شاہ صاحب میں نے دنیا کے کئی پہاڑ دیکھے مگر وہ مکہ کے پہاڑوں کی طرح بنجر اور بے آب و گیاہ نہیں ہیں؟
اس کے پیچھے اللہ کی منشا کیا ہے؟

اپنا علم تو وہیں دھرا رہ گیا. میں نے تو سرنڈر کر دیا ۔how to grow crop in desert with chemical

‏وہ مسکرائے اور کہنے لگے
اللہ پاک چاہتے تھے کہ آنے والے حاجیوں کی توجہ صرف میرے گھر پر رہے اس شہر کو پکنک پوائنٹ نہیں بنایا جائے
بات دل کو لگی

یہ پرانا واقعہ مجھے اب کیوں یاد آیا؟
یہ جو رمضان شریف میں چینلز پر طوفان بدتمیزی چل رہا ہے یہ باقاعدہ سوچی سمجھی ‏سازش کے ساتھ مختلف میڈیا مالکوں کو کروڑوں روپے دیئے جارہے ہیں کہ رمضان کا تقدس پامال کرو، سحر و افطار کے اوقات کو تفریح بنا دو

قوم صالح ؑ یاثمود کی باقیات بحرین کے صحرا ابار میں موجود

رمضان کوئی فیسٹیول نہیں ہے۔ وہ اوقات جو اللہ کی رحمتیں لوٹنے کے ہیں، سب ٹی وی اسکرین کے سامنے بیٹھے ہوتے ہیں

‏وہ گھڑیاں جو دعائیں مانگنے کی ہوتی ہیں ہم کیا دیکھ رہے ہوتے ہیں؟

کیا نبی علیہ السلام معاشًی طور پر کمزور تھے؟

سراسر لہو و لعب، کھیل تماشہ اور رنگ بازی، نام اس کا رمضان اسپیشل ہوتا ہے
اللہ پاک ہم پر رحم کرے۔

ایک ویڈیو دیکھی. دو سنگرز کچھ گا رہی ہیں۔ حاضرین تالیاں پیٹ رہے ہیں۔ کہیں انعامات کی بارش ‏ہو رہی ہے اور کہیں موبائل بانٹے جارہے ہیں اور اس کے ساتھ کچھ دین فروش مولوی بھی ہائر کر لئے جاتے ہیں تاکہ اس پروگرام کو اسلامی کہا جا سکے۔

مولوی کا تصور ہے کہ وہ بھیک مانگتا ہے‘

روزہ اللہ کے لئے ہے اور اس کا بدلہ بھی اللہ کے پاس ہے بلکہ وہ خود اس کا اجر دے گا۔ روزہ سحری سے افطار تک عبادت ہی تو ہے

‏بلکہ اس کا اہتمام بھی عبادت ہے

یہ مہینہ اللہ کے لئے سرنڈر کرنے اور خود سپردگی کا نام ہے۔ سحری سے پہلے تلاوت کی جائے، افطار کے بعد تراویح کی فکر کی جائے نہ کہ کھیل تماشہ دیکھے جائیں۔

روزے کے دوران ہمارے جسم کا دلچسپ ردعمل کیا ہوتا ہے

روزہ محسوس کرنے کا نام ہے اور اس کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا نام

‏مجھے تو اب جاکے احساس ہوا کہ الللہ نے مکہ کے پہاڑ اس قدر بنجر کیوں رکھے ہوئے ہیں۔
*الللہ ہماری توجہ چاہتا ہے وگرنہ وہ بہت بے نیاز ہے اتنا بے نیاز ہے کہ بندہ سراسر زنگ ہو جاتا ہے، دل سیاہ ہو جاتا ہے اور عقل کے در بند ہو جاتے ہیں۔ اس کی توجہ ہی تو روشنی ہے

سعودیہ سے دلچسپ و سبق آموز حقیقی واقعہ

‏سب کچھ انسان پر عیاں کر دیتی ہے۔ شرط وہی ہے کہ اللہ کی طرف رجوع کیا جائے، طلب پیدا کی جائے اور دامن وا کیا جائے

مدینہ منورہ کے کبوتروں کا گُنبدِ خضریٰ سے عشق کا عالم

جس طرح کے میلے ٹھیلے ٹی وی پر ہو رہے ہیں اللہ تو انسان کو ویسے ہی بھول جاتا ہے۔ وہاں تو اپنی خواہشات کو جوس پلایا جارہا ہوتا ہے
سب رنگینیوں میں گم ہیں۔‏روزہ داروں کو چاہیے کہ وہ اپنے اس عظیم عمل کی حفاظت کریں۔

رسول پاکﷺ نے جبرائیل ؑ کی ایک دعا پر کہ جس کو رمضان شریف ملے و ہ اپنی بخشش نہ کروا سکے، اس کی ھلاکت ہو، آمین کہی تھی

اللہ ہم سب کو ہلاکت سے بچائے
آمین یا رب العالمین

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

@peepso_user_3(Hira Memon)
Right 👍
05/04/2022 2:57 am
@peepso_user_52(Imran khan)
رمضان شریف ملے و ہ اپنی بخشش نہ کروا سکے،
09/04/2022 11:35 am