red chili powder businesss

مرچ کی فصلوں سے روزانہ کروڑوں روپے کا کاروبار

مرچ کی فصلوں سے روزانہ کروڑوں روپے کا کاروبار

مرچ کا بزنس / عبداللہ بن زبیر

یہ 2015 کے جولائی کی ایک صبح تھی جب میں اور رانا ظہور رات بھر کے سفر کے بعد #سندھ کے علاقے “ کنری “ پہنچے۔

یہ صوبہ سندھ کے ضلع عمرکوٹ کی ایک تحصیل ہے ۔

اڑھائی لاکھ سے زیادہ آبادی والی یہ علاقہ مرچ کی کاشت کا سب سے اہم علاقہ ہے۔مرچ کی فصلوں سے روزانہ کروڑوں روپے کا کاروبار کرنے والی یہ ایک بڑی مرچ منڈی ہے۔
مرچ (Chili Pepper) کے کئی نام ہیں جیسے سبز مرچ، سرخ مرچ، لال مرچ، کالی مرچ ۔۔۔ چونکہ اس سفر کا مقصد مرچ کی تجارت تھا ۔

اس لئے ہم پہلی بار اسی تلاش میں آئے تھے۔

وہاں کے مقامی زمیندار عبدالکریم کی میزبانی میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا، کاشتکاروں سے ملاقاتیں کیں اور ثابت مرچ کی خریداری کی ۔

اس وقت مرچ کا ریٹ فی من 3 ہزار 5 سو روپے تھا۔ ہم نے تقریبا 31 من مرچ خریدی اور بذریعہ کارگو #رحیم_یارخان لے آئے۔

کسی بھی بزنس میں دو چیزیں درکار ہوتی ہیں سرمایہ اور تجربہ ۔۔

رانا ظہور #مرچ کی شناخت کے تجربہ کار تھے اور میرے پاس سرمایہ۔۔تجربہ اور سرمایہ ساتھ مل جائے تو ترقی کے مواقع نکل آتے ہیں ۔

اس لئے ہم دونوں ساتھ ہو لئے ، #مرچ کا سٹاک گھر کی چھتوں پہ پھیلا دیا گیا، اور کچھ ہی دن کی دھوپ سے مرچ خشک ہوگئی ، اور گھر پہ ہی بوریوں میں بند کرکے محفوظ کرلی گئی ۔

مارچ اپریل میں مرچ کے ریٹس بڑھ کئی گنا بڑھ جاتے ہیں ، اس لئے ہم نے بھی موقع سے فائدہ اٹھایا اور پتھری چکی کے ذریعے مرچ کی پسائی کروائی،

اور صاف ستھرے انداز میں ایک من ، بیس کلو اور دس کلو کے تھیلوں میں بند کرکے مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کردیا گیا ۔۔

مرچ کا وزن لازمی کم ہوتا ہے ، ہمارے ساتھ بھی ایسا ہی ہو ، خشکی اور پسائی کے بعد 31 من سے کم ہوکر 25 من ہوگیا ۔

مارکیٹ میں مرچ کے ریٹس بڑھتے اور گھٹتے رہتے ہیں اس وقت ہول سیل مارکیٹ کا ریٹ 6 ہزار 3 سو روپے فی من تھا –

جبکہ مرچ تمام اخراجات سمیت ہمیں 42 سو روپے فی من پڑرہی تھی۔ ٹوٹل #انویسٹمنٹ 1 لاکھ 5 ہزار ہوئی اور چار پانچ دنوں میں ہول سیلرز کے ذریعے ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئی۔ ٹوٹل 1 لاکھ 57 ہزار 500 روپے ہاتھ آئے ، اخراجات نکال 52 ہزار 5سو روپے نفع ہوا الحمدللّٰہ۔

یہی کاروبار 2016 اور 2017 میں بھی کیا گیا اور الحمدللّٰہ خسارے سے محفوظ رہے ، لیکن پھر دیگر بزنس میں بھاری نقصانات کی وجہ سے اس بزنس کو چھوڑنا پڑا لیکن اب 2021 میں موڈ بن رہا ہے ۔

رنگ اور لکڑی کے برادے سے پاک مرچ ہر گھر کی ضرورت ہے ، ذائقہ سے بھرپور غذا کسے نہیں چاہئے جون گزر رہا ہے اور جولائی بس آیا ہی چاہتا ہے %35 سے %40 تک نفع متوقع ہے ۔۔ ہمت کیجئے اور کامیابی تلاشئیے۔

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

No comments yet