جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان:
پروٹیز کرکٹر سکیورٹی کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر تبریزشمسی نے کراچی میں ملنے والی فو ل پروف سیکیورٹی کی تعریف کرتے ہوئے اسے مشہور ایکشن گیم کال آف ڈیوٹی سے تشبیہ دیدی ہے۔
-تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم 14 سال بعد دورہ پاکستان پر کراچی پہنچ گئی ہے،
-کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کیلئے کراچی شہر میں فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں
جسے دیکھ کر جنوبی افریقی کھلاڑی بھی داد دیئے بغیر نہیں رہ سکے۔
جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر تبریز شمسی نے سیکیورٹی کی تعریف کرتے ہوئے اسے مشہور ایکشن گیم “کال آف ڈیوٹی” سے تشبیہ دیدی ہے،
– سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں تبریز نےایک ویڈیو شیئر کی
جس میں ٹیم سیکیورٹی اسکواڈ کے حصار میں کراچی کی سڑکوں سے گزر رہی ہے۔
-انہوں نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ”سیکیورٹی بہت سخت ہے”،
-ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑیوں پر چاک و چوبند اہلکار سوار ہیں،
– اور کھلاڑیوں کی گاڑی کو گھیرے ہوئے ہیں،
سیکیورٹی اسکواڈ میں ایک ہیلی کاپٹر بھی شامل ہے جو موومنٹ کی فضائی نگرانی بھی کررہا ہے۔
-تبریز نے اپنی دوسری ٹویٹ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ایک گاڑی پر سوار 2 اہلکاروں کی تصویر لے کر پوسٹ کی اور لکھا
” اصل زندگی کی کال آف ڈیوٹی، یہ لوگ چھوٹے کھلونوں سے نہیں کھیلتے، انہیں اپنے کام کا احساس ہے”۔
-واضح رہے کہ 27 کھلاڑیوں اور 11 آفیشلز پر مشتمل جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم گزشتہ روز کراچی پہنچی ہے،
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 جنوری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
Comments