نسخہ خاص الخاص
ضعف باہ و فوائد کثیرہ مقوی و ممسک

نسخہ خاص الخاص
ضعف باہ و فوائد کثیرہ ( مقوی و ممسک )۔
برائے مخصوص مستند اطبائے کاملین ۔۔
“”””””حبِ شنگرف سیمابی “”””””

ھوالشافی :

زنجبیل ۔ تریاق ۔ فلفل سیاہ ۔ قرنفل ۔ جندبیدستر ۔ فلفل دراز ۔ پپلامول ۔ زعفران ۔ برھمی ۔ عاقرقرحا ۔ سلاجیت ۔ پھوکرمول ۔ پوست چترک ۔ کاکڑا سینگی ھر ایک دو دو تولہ۔ بچھناک مدبر بہ شیر ٣ تولہ ۔ شنگرف مصفّٰی و بے نور ٣ تولہ ۔ گندھک آملہ سار ٢ تولہ ۔ سیماب ٢ تولہ ۔
اوّل سیماب اور گندھک کی کجلی بنالیں بعدہٗ دسری ادویہ کوٹ چھان کر ملالیں ۔

اور آب برگ تنبول میں ایک دن کھرل کر کے حبوب بقدر فلفل سیاہ بناکر محفوظ رکھیں ۔

طریقہ استعمال ۔
ایک گولی صبح ایک شام ۔ ۔۔ ان شاء اللہ المستعان جلد خیر ھوگی ۔۔

فوائد :
مکمل نامردی جس میں شہوت مفقود ھو ، انزال بغیر دخول یا فوراً بعد از دخول ھو ، طبیعت جماع کی طرف مائل ھی نہ ھو یا ھزار کوشش کے بھی ناکامی ھو ،

ان سب عوامل کے لیۓ ان گولیوں کے چند روزہ استعمال سے جادو اثر نتائج ملتے ھیں اور کامل مرد بنادیتی ھیں ۔ سرعت کو طولانی میں بدل دیتی ھیں ۔

زیابیطیس شوگر میں موثر

انتشار تناٶ سختی شہوت عود کر آتی ھے اور بےپناہ امساک کرتی ھیں ۔ زیابیطیس شوگر کی وجہ سے ھونیوالی جسمانی و اعصابی اور مردانہ کمزوری کے لیۓ تیربہدف اکسیر ھے ۔

کثرتِ مباشرت اور مشت زنی کے نتیجہ میں ھونیوالی نامردی کو ختم کرتی ھے ۔ امساک بہت زیادہ کرتی ھے ۔

نزلہ زکام کھانسی میں موثر

اس کے علاوہ یہ گولیاں نزلہ زکام کھانسی اور ھر طرح کے بخار میں نہائیت مجرّب ھیں اھلِ علم و فن مناسب بدرقہ کے ساتھ ان سے فوائد کثیرہ حاصل کرسکتے ھیں ۔ ھر مطب کی زینت ھونی چاھیں

۔بنائیں اور علی رضا جالندھری کو دعاٶں میں یاد رکھیں ۔

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

@peepso_user_31(Aisha)
Useful
24/10/2021 2:02 am
@peepso_user_54(Professor Javed)
great
01/11/2021 2:44 am