Sister killed in the name of honor 3 days before the wedding

لاہور، شادی سے 3 دن پہلے غیرت کے نام پر بہن قتل، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک 21 دسمبر 2020

لاہور میں شادی سے 3 دن پہلے غیرت کے نام پر بہن کو تشدد سے قتل کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق نشتر کالونی کے رہائشی ملزم نعیم نے شک کی بنیاد پر بہن کو قتل کیا تھا، واقعے کے تین روز بعد بہن کی شادی تھی۔

تدفین سے قبل مقتولہ کے چہرے پر تشدد کے واضح نشانات پر پولیس کو اطلاع دی گئی اور مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی تشددسے ہلاکت کی تصدیق ہوئی۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

پولیس نے واقعے سے متعلق اہلِ خانہ اور اہلِ محلہ سے بھی تفصیلات حاصل کیں اور ان کے بیانات قلمبند کیے۔

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

No comments yet