woman sleeping in bed near smartphone

What to do 5 things if you can’t sleep at night?

رات کو نیند نہ آتی ہو تو کیا کریں؟

اولیویا اریزولو نے اسے انتہائی بہترین نسخے بتا دیئے۔

– خاتون نے گزشتہ دنوں انٹرنیٹ پر نیند نہ آنے کی شکایت کی اور دیگر خواتین سے پوچھا کہ اسے کیا کرنا چاہیے (Sleep expert)سلیپ ایکسپرٹ

میل آن لائن کے مطابق اولیویا اریزولو نے بتایا کہ ہم لوگ عموماً ایسی 5غلطیاں کرتے ہیں جو ہمیں نیند نہ آنے کا سبب بنتی ہیں۔

: پہلی غلطی

رات کے وقت فون استعمال کرنا ہے۔ ہم لوگ فون کو نائٹ موڈ پر استعمال کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس سے کچھ نہیں ہوگا-

تو یہ ہماری بہت بڑی غلط فہمی ہے۔ نائٹ موڈ پر بھی فون استعمال کرنے سے نیند کوسوں دور بھاگ جاتی ہے ۔ آپ کو سونے سے کم از کم ایک گھنٹہ پہلے تک کوئی بھی ڈیوائس استعمال نہیں کرنی چاہیے۔

: دوسری بڑی غلطی

یہ کرتے ہیں کہ رات کو دیر سے گھر آتے ہیں اور پھر سیدھاسونے کے لیے بستر میں چلے جاتے ہیں۔

آپ کو بستر میں جانے سے پہلے اپنے روٹین کے کام کرنے چاہئیں جو آپ سونے سے پہلے کرتے ہیں۔

اس طرح آپ کا دماغ ’سلیپ موڈ‘ پر شفٹ ہوتا ہے اور آپ کو پرسکون نیند آتی ہے۔

:تیسری غلطی

صوفے پر ہی سو جانا ہے۔

– سونے کے لیے ہمیشہ بیڈ ہی کو استعمال کریں۔ اس کے علاوہ کسی جگہ پر آپ کو پرسکون نیند نہیں آئے گی –

کیونکہ نیند کے حوالے سے آپ کے دماغ اور بیڈ میں ایک مضبوط تعلق ہوتا ہے۔

صوفے پر سونے سے آپ کا دماغ ایک حد تک بیدار ہی رہتا ہے اور بار بار آپ کی نیند میں خلل آتا ہے۔“

ڈبل چن ختم اورچہرہ دبلا کرنے کے3 آزمودہ ٹوٹکے
morning tea is bad for users
مٹی کے برتن میں کھانا پکانے کے فائدے
جوڑوں کے درد اور ہڈیوں و مہروں کی خرابی کے لئے جادو اثر

 : چوتھی بڑی غلطی

یہ کرتے ہیں کہ چھٹی کے دن ہم جی بھر کے سوتے ہیں۔

اس طرح ہمارابائیولوجیکل کلاک ڈسٹرب ہوتا ہے جو ہمارے سونے اور بیدار ہونے کے ہارمونز کو منظم کرتا ہے۔

– اس کے نتیجے میں باقی دنوں میں ہماری نیند پرمنفی اثرات مرتب ہوتے ہیں

چنانچہ ہمیں اتوار کے روز بھی اپنے معمول کے مطابق ہی سونا اور بیدار ہونا چاہیے۔

:پانچویں غلطی

ہمارے باتھ روم میں ’نائٹ لائٹ‘ کا نہ ہونا ہے۔ باتھ روم میں نائٹ لائٹ کی بجائے عام لائٹ کا ہونا ہماری نیند کو تباہ کر دیتا ہے۔

-آپ سونے سے قبل موبائل فون وغیرہ استعمال نہ بھی کریں

تو یہ عام لائٹ ان کا حساب برابر کردیتی ہے اور آپ کی نیند سے سکون جاتا رہتا ہے۔

“اولیویا کا کہنا تھا کہ اگر ہم یہ پانچ غلطیاں کرنے سے گریز کریں تو پرسکون نیند کا حصول باآسانی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

سردیوں میں کینو کے جوس سے قوت مدافعت بڑھائیں
About the author: Shabnam Nazli
I am also happy

Comments

No comments yet