waterbottle

سوڈا واٹر بزنس 10 ہزار سے شروع کیا جاسکتا ہے

سوڈا واٹر بزنس 10 ہزار سے شروع کیا جاسکتا ہے

سوڈا واٹر بزنس۔۔۔
روالپنڈی میں ویسے تو سوڈا واٹر کی بہت سی دکانیں ہیں اور مری روڈ اس حوالے سے بہت فیمس ہے مگر دو پوائنٹ بہت مشہور ہیں پپوجی سوڈا واٹر بینظیر بھٹوچوک/ وکی سوڈاواٹرشمس

آبادمیٹرو سٹاپ چوک۔۔۔
پپوسوڈا واٹر بہت زیادہ فیمس اور مشہور ہےاس جگہ پر ہر وقت رش رہتا ہے خاص کر مغرب کے بعد

یہاں کا سوڈا واٹر پینے کے لئے کافی انتظار کرنا پڑتا ہے پپوجی کی کوالٹی یہ ہے کہ وہ ایک ساتھ کافی تعداد میں سوڈے کی بوتلیں بہت سپیڈ سے کھولتے ہیں تو ارد گرد بہت سے لوگ ٹھا ٹھا کی آواز سننے کے لئے کھڑے ہوتے ہیں اسی کمال مہارت ٹھاٹھا کی وجہ سے پپو جی کا دوسرا نام اے کے فورٹی سیون بھی ہے۔۔۔


پپو جی سے پوچھا کہ روزانہ کا کتنا منافع ہوتا ہے ہنس کر کہنے لگے کہ روزانہ کی تقریباً 3 سے 4 ہزار بوتلیں نکلتی ہیں اگر فی گلاس10 روپے منافع بھی لگایا جائے تو سیدھا سیدھا 40 ہزار منافع بنتا ہے۔۔۔ اسی طرح وکی سوڈا واٹر والے سے ایک بار منافع کا پوچھا تو ان کی بھی ایورج اتنی ہی ہے۔

۔ لیکن اوسطاً فی گلاس10 روپے سے منافع زیادہ ہوتا ہے۔۔۔
یہ دو سوڈا واٹر پوائنٹ راولپنڈی کے مشہور ہیں دکھنے میں ایک چھوٹے سے ٹھیے سے اتنا اچھا منافع اس لئے کہ انہوں نے ایک لمبا عرصہ محنت اور استقامت سے اپنی جگہ بنائی ہے۔۔۔

چھوٹے موٹے کاموں والے اکثر بزنس سوچ سے کہیں زیادہ منافع دیتے ہیں لیکن ان کے پیچھے جدوجہد کا ایک طویل سفر ہوتا ہے۔۔۔ کوئی بھی بزنس ہو وہ کامیاب ضرور ہوتا ہے شرط یہ ہے کہ اس کا معیار برقرار رکھا جائے اورہر حال میں استقامت کے ساتھ جاری رکھا جائے۔۔۔


سوڈا واٹر بزنس گرمیوں کی مشہور سوغات ہے لوگ بڑے شوق سے پیتے ہیں اس کے اجزاء میں لیموں، چینی ،کالا نمک، برف اور سوڈاشامل ہے۔۔

۔سوڈا واٹر ہاضمے کے لئےبہت موثر سوغات سمجھی جاتی ہے۔۔۔
سوڈا واٹرمناسب انویسٹمنٹ سے شروع ہونے والا ایک منافع بخش سمال بزنس ہے۔

۔۔ اس بزنس کی کامیابی کے لئے کوالٹی، صفائی اور شہر کی مشہور مین جگہ ہونا ضروری ہے۔۔۔


سوڈا واٹر بزنس 10 ہزار سے شروع کیا جاسکتا ہے

اس کے لئے ضروری اشیاء کی فہرست بھی زیادہ لمبی چوڑی نہیں ہے۔۔۔ ایک عدد ریڑھی یا پھٹہ/ سوڈے کی بوتلیں/ ایک بالٹی میں چینی کا شیرہ/ لیموں کی ٹوکری/ لیموں کا رس نکالنے والاآلہ/ ایک عدد چھری/ایک عدد مگ/ اور ڈسپوزل گلاس۔۔۔
گلاس میں برف ڈالی،لیموں کا رس نکال کر گلاس میں ڈالا، چینی کا شیرہ ڈالا،تھوڑا سا کالا نمک ڈالا اور سوڈا واٹر کی بوتل کھول کر اس میں ڈالی, مگے میں ہلا کر گلاس میں ڈالی اور سٹرا ڈال کر کسٹمر کو پیش کر دی اس پراسس میں فقط چند منٹ لگتے ہیں۔۔۔


اگر آپ اپنا پارٹ ٹائم بزنس کرنا چاہتے ہیں تو سوڈا واٹر ایک بہترین سمال بزنس ہے جو مناسب انویسٹمنٹ سے شروع کیا جاسکتا ہے۔۔۔ اسی جگہ سے سردی گرمی دونوں موسموں میں فائدہ لیا جاسکتا ہے گرمیوں میں سوڈا واٹر اور سردیوں میں سوپ یخنی وغیرہ۔۔۔


سوڈا واٹر بزنس کا منافع


سوڈا واٹر ایک گلاس عموماً 50 روپے کا ہوتاہے اور ایک گلاس کا کل ملا کے خرچہ تقریباً25،30 روپے بھی ہو تو 20 روپے بچت ہے، لیکن اپنی دیہاڑی، جگہ کا کرایہ اور دیگر تمام خرچے نکال کر 10 روپے فی گلاس بھی ہوتو دن میں اگر100 گلاس نکلیں تو 1000 روپےمنافع ہے۔۔۔


بزنس شروع کرنے کے لئےآئیڈیا اور ضروری اشیاء
شہر کی مشہور جگہ تلاش کریں ایک عدد ریڑھی یا ٹھیہ لیں بہترین قسم کا پینا فلیکس اور اشتہار ڈیزائن کروا کر اپنی سمال ایڈوٹائزنگ کریں۔۔

۔ تمام اشیاء پوری کریں جیسے ریڑھی یا پھٹہ یا میز، برف رکھنے کا ڈبہ، ڈسپوزل گلاس، سٹرا,لیموں والی جالی، چاقو چھری، بوتل کھولنے والا رنگ، مکس کرنے کے لئے مگا، کالا نمک، شیرہ وغیرہ۔۔۔


سوڈے کی بوتلیں گھر میں تیار کیا جاسکتی ہیں اس کا مکمل طریقہ الگ سے موجود ہے لیکن عموماً سوڈےکی بوتلیں بنی بنائی لی جاتی ہیں۔۔

۔ اگر اپنی بوتلیں تیار کرسکتے ہیں تو بہت بہتر ورنہ بنی بنائی بوتلیں خریدیں، دیگر اشیاء خریدیں اور اللہ کا نام لے کر یہ کام شروع کر دیں ان شاء اللہ اچھا منافع ہوگا۔۔

۔اس بزنس کو مزید ماڈرن بنانے کے لئے کسٹمر کو ٹشوپیپر میں گلاس پیش کریں، بیٹھنے کی جگہ صاف ستھری رکھیں اور اپنا معیار بہتر رکھیں ان شاء اللہ یہ بزنس جلد پھلے پھولے گا۔۔۔۔
حامد حسن

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

@peepso_user_31(Aisha)
Great idea 💡
14/08/2021 2:50 pm
@peepso_user_147(Ikramfaraz)
Idea 💡
15/08/2021 5:25 am