Sugar can

ضلع میں بغیر لائسنس کماد کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف کی زیر صدارت کماد کرشنگ سیزن2021/22کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس، ضلع کی پانچوں شوگر ملز میں کرشنگ شروع، ضلعی انتظامیہ سخت مانیٹرنگ کو یقینی بنائے گی۔ضلع میں بغیر لائسنس کماد کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہو گی،

شوگز ملز انتظامیہ کماد کی خرید اور پروڈیکشن کا مکمل ریکارڈ رکھیں گی، تمام شوگر ملز کاشتکاروں کو سی پی آرز دینے کی مجاز ہوں گی جس میں کماد کی قیمت خرید اور وزن درج ہو گا۔

watermelon business with lassi

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم، اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری، ڈسٹرکٹ اٹارنی، ڈی او انٹر پرائزز غازی خان،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اقرار حسین، ڈی ایس پی سٹی محمد اسلم خان سمیت شوگر ملز کے نمائندگان نے شرکت کی

How Bushra get divorce amir liaqat

شوگر ملز کی جانب سے کرشنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے اور تمام شوگر ملز کاشتکاروں سے کماد حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخ300روپے فی من کے حساب سے خرید کریں گی۔انہوں نے کہا کہ کسی شوگر ملز کا کماد پر کٹوتی کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ کاشتکار بھی صاف کماد شوگر ملز کو فراہم کرنے کے پابند ہوں گے

How Button mushroom growing as a side business

جبکہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کرشنگ سیزن 2021/22کو مکمل شفاف بنایا جائے گا۔

جس کے لئے محکمہ زراعت کا فیلڈ سٹاف کاشتکاروں کو معاونت فراہم کرے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام شوگر ملز کاشتکاروں کو ملز میں کماد پہنچنے پر سی پی آرز دینے کی پابند ہیں جس پر کماد کی قیمت خرید اور وزن درج ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں کماد کی بغیر اجازت خرید پر پابندی عائد ہے صرف کین کمشنر پنجاب کی جانب سے لائسنس کے حامل افراد ہی اپنے مخصوص ایریا سے کماد خریدنے کے مجاز ہیں۔

How to make potato flakes business

انہوں نے شوگرملز انتظامیہ کے نمائندگان کو ہدایت کی کہ وہ کماد خرید اور تمام پروڈیکشن کا ریکارڈ درست رکھیں گے جسے کسی بھی وقت چیک کیا جا سکتا ہے جبکہ ناجائز کٹوتی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

sunflower growing business idea in 2021

انہوں نے کہا کہ شوگر کین سیزن کے دوران شوگرملز اور غیر قانونی کنڈوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں کین کمشنر پنجاب کی جانب سے خصوصی اختیارات کے حامل افسران مانیٹرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے اور تمام افسران شوگر ملز میں کماد کی خرید کا ریکارڈ موقع پر چیک کرنے کے مجاز ہوں گے

Goat Farming business ideas

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کرشنگ سیزن کے دوران ضلعی و تحصیل سطح پر شکایات سیل 24گھنٹے کام کریں گے جبکہ تمام شوگر ملز کے اندر بھی ضلعی انتظامیہ کے شکایات سیل فعال رہیں گے جہاں پر موجود افسران کاشتکاروں کی جانب سے موصول شکایات کا فوری ازالہ کریں گے۔

نکاح میں ہوائی فائرنگ دلہے کا کزن جانبحق

انہوں نے واضح ہدایت کی کہ تمام مانیٹرنگ افسران خلاف ورزی کی صورت میں فوری مقدمات درج کرائیں گے علاوہ ازیں شوگر ملز انتظامیہ کماد لیکر آنے والے کاشتکاروں کی سہولت کے لئے انتظامات کو بھی یقینی بنائے گی۔

کوٹ سبزل سے اغوا ہونیوالا ٹرک ڈرائیور بازیاب

انہوں نے کہا کہ شوگر سیزن کے دوران ٹریفک کے بہاؤ کو برقرا ررکھنے کے لئے ٹریفک پولیس اور موٹر وئے پولیس خدمات سر انجام دے گی۔

جبکہ سیکرٹری آر ٹی اے اوور لوڈنگ کا خاص خیال رکھیں گے جبکہ تمام کاشتکار اپنا کماد رات کے وقت شوگر ملز لیجاتے ہوئے کماد کی ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹرز یا چائنہ لائٹس کا استعمال کریں گے تاکہ پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کو کماد کی ٹرالی شناخت کرنے میں مشکل پیش نہ آئے۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ اٹارنی سے شوگر کین ایکٹ کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔

About the author: Shah Mahar

No Gain Without Pain
I am a Muslim and Love Muhammad

Comments

@peepso_user_54(Professor Javed)
nice
16/11/2021 1:31 am
@peepso_user_31(Aisha)
so bad
16/11/2021 8:13 am