وزیزاعظم سے بھی زیادہ طاقتور شوگر مافیا
تحریر:-عزیزخان ایڈووکیٹ
لاہور شوگر مافیا کا ہمارے منتخب ایوانوں پر کتنا قبضہ ہے اور وہ کس طرح حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان اسمبلیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں اُسکا سب سے بڑا ثبوت پنجاب اسمبلی میں کسانوں کے حق میں پیش کیا جانے والا بل ایک ایسی کمیٹی کے سپرد کر دینا ہے جس کا وجود ہی نہیں۔
اور اس کمیٹی کو کہا گیا ہے کہ ساٹھ دن میں رپورٹ پیش کرے۔
آپ کو یاد ہو گا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان خوراک کی کمیٹی پر پچھلے تین سال سے ڈیڈ لاک ہے وزیراعظم نے یہ بل پاس کروانے کی بھرپور کوشش کی مگر شوگر مافیا نے عمران خان کی بھی ایک نہ چلنے دی
اور اب اُسے ایک ایسی کمیٹی کی طرف بجھوا دیا گیا ہے جس کا وجود ہی نہیں ہے
شاید یہ دنیا کی واحد کمیٹی ہوگی جو ابھی وجود میں بھی نہیں آئی اور معاملات اس کے سپرد کردئے گئے ہیں ایسے کارنامے صرف ہمارے ملک پاکستان میں ہی ہوتے ہیں کہ کسانوں کے مفاد میں بننے والا بل اسمبلی میں پیش کرنے کے بجائے ایک ایسی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا
جو ابھی معرضِ وجود میں بھی نہیں آئی ؟؟
عجیب بات یہ ہے کہ کمیٹی کو دو ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے
اب پھر کسان اپنا گنا لے کر اس شوگر مافیا کا مرہون منت ہوگا وہ جو ریٹ مقرر کریں جب دل چاہے کریشنگ شروع کریں جب دل چاہے کسانوں کو ادائیگیاں کریں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہےسیدھی بات ہے پنجاب اسمبلی میں بیٹھے مفت کی تنخواہیں ڈکارنے والے ارکان اسمبلی صرف اپنے ذاتی مفادات کے لیے ایک ہیں انہیں عوام یا کسانوں کے مفاد کا کوئی خیال نہیں ہے
کاش ہم اپنے نمائندے منتخب کرتے وقت سوچ سمجھ کر ووٹ دیں ؟؟؟؟
Comments